Wednesday, May 5, 2021

Islamic Urdu Article: Sadqa, Allah say dua kijyay, Zindagi, Japanese, Wome in Islam, Heart Patient, Gas Leakage, Dua for children


 

Home Page  Urdu Islamic Article  HR Email Ids  Zikar Azkaar

Namaz Quran & Tableegh   School HR ID  Ulema Ikram Bayanat

Listen Quran Majeed   Read Quran Majeed  Social Media  Ramzan

Khulasa Quran Majeed


 40 طرح کا صدقہ

 

 

1. دوسرے کو نقصان پہنچانے سے بچنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

 

2. اندھے کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]

 

3. بہرے سے تیز آواز میں بات کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]

 

4. گونگے کو اس طرح بتانا کہ وہ سمجھ سکے صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]

 

5. کمزور آدمی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]

 

6. راستے سے پتھر,کانٹا اور ہڈی ہٹانا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

 

7. مدد کے لئے پکارنے والے کی دوڑ کر مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]

 

8. اپنے ڈول سے کسی بھائی کو پانی دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]

 

9. بھٹکے ہوئے شخص کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]

 

10. لا الہ الا الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

 

11. سبحان الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

 

12. الحمدلله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

 

13. الله اکبر کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

 

14. استغفرالله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

 

15. نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

 

16. برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

 

17. ثواب کی نیت سے اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 55]

 

18. دو لوگوں کے بیچ انصاف کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

 

19. کسی آدمی کو سواری پر بیٹھانا یا اس کا سامان اٹھا کر سواری پر رکھوانا صدقہ ہے ۔ [بخاری: 2518]

 

20. اچھی بات کہنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2589]

 

21. نماز کے لئے چل کر جانے والا ہر قدم صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

 

22. راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

 

23. خود کھانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

 

24. اپنے بیٹے کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

 

25. اپنی بیوی کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

 

26. اپنے خادم کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

 

27. کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [نسائی: 253]

 

28. اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]

 

29. پانی کا ایک گھونٹ پلانا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434] 

 

30. اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434] 

 

31. ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے۔ [ابو داﺅد: 5243]

 

32. آپس میں صلح کروانا صدقہ ہے۔ [بخاری - تاریخ: 259/3]

 

33. تمہارے درخت یا فصل سے جو کچھ کھائے وہ تمہارے لئے صدقہ ہے۔ [مسلم:  1553]

 

34. بھوکے کو کھانا کھلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3367] 

 

35. پانی پلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3368]

 

36. دو مرتبہ قرض دینا ایک مرتبہ صدقہ دینے کے برابر ہے۔ [ابن ماجہ: 3430]

 

37. کسی آدمی کو اپنی سواری پر بٹھا لینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1009]

 

38. گمراہی کی سر زمین پر کسی کو ہدایت دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]

 

39. ضرورت مند کے کام آنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]

 

40. علم سیکھ کر مسلمان بھائی کو سکھانا صدقہ ہے۔ [ابن ماجہ: 243]

صرف آپ ہی پڑھ کر آگے نہ بڑھ جائیں بلکہ یہ تحریر صدقہ جاریہ ہے ، شیئر کرکے باقی احباب تک پہنچائیے ، شکریہ .. جزاک اللہ خیرا💓💓💓

نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے

 

 

 

 اللہ سے بات منوانے کا آسان طریقہ

میں نے ایک سفید ریس بزرگ سے ایک سوال پوچھا ’’اللہ تعالیٰ سے بات منوانے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟‘‘ وہ مسکرائے‘ قبلہ رو ہوئے‘ پاؤں لپیٹے‘ رانیں تہہ کیں‘ اپنے جسم کا سارا بوجھ رانوں پر شفٹ کیا اور مجھ سے پوچھا ’’تمہیں اللہ سے کیا چاہیے؟‘‘ ہم دونوں اس وقت جنگل میں بیٹھے تھے‘ حبس اور گرمی کا موسم تھا‘ سانس تک لینا مشکل تھا‘ میں نے اوپر دیکھا‘ اوپر درختوں کے پتے تھے اور پتوں سے پرے گرم‘ پگھلتا ہوا سورج تھا‘ میں نے مسکرا کر عرض کیا ’’ اگر بادل آ جائیں‘ ذرا سی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں تو موسم اچھا ہو جائے گا‘‘ وہ ہنسے اور آہستہ سے بولے ’’لو دیکھو‘‘ وہ اس کے بعد بیٹھے بیٹھے رکوع میں جھکے اور پنجابی زبان میں دعا کرنے لگے ’’اللہ جی! کاکے کی دعا قبول کر لے‘ اللہ جی! ہماری سن لے‘‘ وہ دعا کرتے جاتے تھے اور روتے جاتے تھے‘ پہلے ان کی پلکیں گیلی ہوئیں‘ پھر ان کے منہ سے سسکیوں کی آوازیں آئیں اور پھر ان کی آنکھیں چھم چھم برسنے لگیں‘ وہ بری طرح رو رہے تھے۔

میں ان کی حالت دیکھ کر پریشان ہو گیا‘ میں نے زندگی میں بے شمار لوگوں کو روتے دیکھا لیکن ان کا رونا عجیب تھا‘ وہ ایک خاص ردھم میں رو رہے تھے‘ منہ سے سسکی نکلتی تھی‘ پھر آنکھیں برستیں تھیں اور پھر ’’اللہ جی! ہماری سن لے‘‘ کا راگ الاپ بنتا تھا‘ میں پریشانی‘ استعجاب اور خوف کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ انھیں دیکھ رہا تھا‘ وہ دعا کرتے جاتے تھے‘ روتے جاتے تھے اور سسکیاں بھرتے جاتے تھے‘ میں نے پھر وہاں ایک عجیب منظر دیکھا‘ مجھے ہوا ٹھنڈی ہوتی ہوئی محسوس ہوئی‘ آسمان پر اسی طرح گرم سورج چمک رہا تھا لیکن جنگل کی ہوا میں خنکی بڑھتی جا رہی تھی‘ میری پیشانی‘ سر اور گردن کا پسینہ خشک ہو گیا‘ میرے سینے اور کمر پر رینگتے ہوئے قطرے بھی غائب ہو گئے‘ میں ٹھنڈی ہوا کو محسوس کر رہا تھا اور حیران ہو رہا تھا‘ میرے دیکھتے ہی دیکھتے پتوں نے تالیاں بجانا شروع کر دیں‘ شاخیں ایک دوسرے کے ساتھ الجھنے لگیں‘ پودے ہوا کی موسیقی پر ناچنے لگے اور پھر بادل کا ایک ٹکڑا کہیں سے آیا اور سورج اور ہمارے سر کے درمیان تن کر ٹھہر گیا‘ وہ رکے‘ دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے اور شکر ادا کرنے لگے۔

وہ دیر تک ’’اللہ جی! آپ کا بہت شکر ہے‘ اللہ جی! آپ کی بہت مہربانی ہے‘‘ کہتے رہے‘ وہ دعا سے فارغ ہوئے‘ ذرا سا اوپر اٹھے‘ ٹانگیں سیدھی کیں اور منہ میری طرف کر کے بیٹھ گئے‘ ان کی سفید داڑھی آنسوؤں سے تر تھی‘ انھوں نے کندھے سے رومال اتارا‘ داڑھی خشک کی اور پھر بولے ’’ دیکھ لو! اللہ نے اپنے دونوں بندوں کی بات مان لی‘‘ میں نے ان کا ہاتھ پکڑا‘ چوما اور پھر عرض کیا ’’باباجی لیکن اللہ سے بات منوانے کا فارمولہ کیا ہے‘ اللہ کب‘ کیسے اور کیا کیا مانتا ہے؟‘‘ وہ مسکرائے‘ شہادت کی دونوں انگلیاں آنکھوں پر رکھیں اور پھر بولے ’’ یہ دو آنکھیں فارمولہ ہیں‘‘ میں خاموشی سے ان کی طرف دیکھتا رہا‘ وہ بولے ’’میں نے یہ فارمولہ اپنی ماں سے سیکھا‘ میں بچپن میں جب بھی اپنی سے کوئی بات منوانا چاہتا تھا تو میں رونے لگتا تھا‘ ماں سے میرا رونا برداشت نہیں ہوتا تھا‘ وہ تڑپ اٹھتی تھی‘ وہ مجھے گود میں بھی اٹھا لیتی تھی‘ مجھے چومتی بھی تھی‘ میری آنکھیں بھی صاف کرتی تھی اور میری خواہش‘ میری ضرورت بھی پوری کرتی تھی۔

میں ماں کی اس کمزوری کا جی بھر کر فائدہ اٹھاتا تھا‘ میں رو رو کر اس سے اپنی پسند کے کھانے بھی بنواتا تھا‘ اس سے نئے کپڑے اور نئے جوتے بھی لیتا تھا اور کھیلنے کے لیے گھر سے باہر بھی جاتا تھا‘‘ وہ رکے اور پھر آہستہ سے بولے ’’میں نے جب مولوی صاحب سے قرآن مجید پڑھنا شروع کیا تو مولوی صاحب نے ایک دن فرمایا ’’ اللہ تعالیٰ انسان سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے‘ یہ فقرہ سیدھا میرے دل میں لگا اور میں نے سوچا‘ میں رو کر اپنی ایک ماں سے سب کچھ منوا لیتا ہوں‘ اللہ اگر مجھ سے ستر ماؤں جتنی محبت کرتا ہے تو پھر میں رو رو کر اس سے کیا کیا نہیں منوا سکتا‘‘ وہ رکے اور بولے ’’ بس وہ دن ہے اور آج کا دن ہے‘ میں روتا ہوں‘ اللہ کی ذات میں ستر ماؤں کی محبت جگاتا ہوں اور میری ہر خواہش‘ میری ہر دعا قبول ہو جاتی هے..!!

 

 

 

زندگی اور چیلنج 

 

جاپانیوں کو تازہ مچھلیاں بہت پسند ہیں ،  لیکن جاپان کے قریب کے پانیوں میں کئی دہائیوں سے بہت ساری مچھلی نہیں پکڑی جاتی  لہذا ، جاپانی آبادی کو مچھلی کھلانے کے لئے ، ماہی گیری کشتیاں بڑی ہوتی گئیں اور پہلے سے کہیں زیادہ دور جانے لگیں -

 ماہی گیر جتنا دور گئے ، مچھلیوں کو پکڑ کر واپس لانے میں اتنا ہی زیادہ وقت لگنے لگا۔ اس طرح ساحل تک باسی مچھلی پہونچنے لگی -  مچھلی تازہ نہیں تھی اور جاپانیوں کو ذائقہ پسند نہیں تھا۔  اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ، فشینگ کمپنیوں نے اپنی کشتیوں پر فریزر لگائے۔  وہ مچھلی کو پکڑ کر سمندر میں منجمد کردیتے۔  فریزرز کی وجہ سے کشتیوں کو مزید دور جانے اور زیادہ دیر تک سمندر میں رہنے کا موقع ملا ۔

 تاہم ، جاپانیوں کو منجمد مچھلی کا ذائقہ بھی  پسند نہ آیا ۔  منجمد مچھلی کم قیمت لاتی تھی۔  تو ، ماہی گیری کرنے والی کمپنیوں نے فش ٹینک لگائے۔  وہ مچھلی کو پکڑ لیتے اور ٹینکوں میں بھر کر لے آتے -    تھوڑے وقت کے بعد ، مچھلیاں سست  ہو  جاتیں ۔  وہ زندہ رہتیں لیکن  مدہوش ہو جاتیں -

 بدقسمتی سے ، جاپانیوں کو اب بھی اس مچھلی  کا ذائقہ پسند نہ آیا چونکہ مچھلی کئی دن تک حرکت نہیں کرتی تھی ، اس لئے تازہ مچھلی  ذائقہ کھو جاتا -  ماہی گیری کی صنعت کو ایک آنے والے بحران کا سامنا کرنا پڑا!  لیکن اب  اس بحران پر قابو پالیا گیا ہے اور وہ اس ملک میں ایک اہم ترین تجارت بن کر ابھرا ہے۔  جاپانی فشینگ کمپنیوں نے اس مسئلے کو کیسے حل کیا؟  وہ جاپان میں تازہ چکھنے والی مچھلی کیسے حاصل کرتے ہیں؟

 مچھلی کے ذائقے کو تازہ رکھنے کے لئے جاپانی ماہی گیری کی کمپنیوں نے اس مچھلی کو ٹینکوں میں ڈال دیا۔  لیکن اب وہ ہر ٹینک میں ایک چھوٹی سی شارک کو شامل کرتے ہیں۔  شارک کچھ مچھلی کھا جاتی ہے ، لیکن زیادہ تر مچھلی انتہائی رواں دواں متحرک حالت میں آتی ہے۔  مچھلی کو شارک سے خطرہ رہتا ہے اور اسی وجہ سے وہ متحرک رہتی ہیں  اور صحت مند حالت میں مارکیٹ تک پہونچتی ہیں ۔  وہ اچھی قیمت پر فروخت ہوتی ہیں - خطرے کا سامنا انھیں تازہ دم رکھتا ہے!

 انسان بھی مختلف نہیں ہیں۔

 

  ایل رون ہبارڈ نے 1950 کی دہائی کے اوائل میں مشاہدہ کیا:

 

  "انسان صرف ایک مشکل ماحول کی موجودگی میں ، عجیب طور پر کافی پنپتا ہے۔

 

 "جارج برنارڈ شا نے کہا:

 

  "اطمینان موت ہے!"

 

 اگر آپ مستقل طور پر چیلنجوں کو فتح کر رہے ہیں تو ، آپ خوش ہیں۔  آپ کے چیلنجز آپ کو متحرک رکھتے ہیں۔ وہ آپ کو زندہ رکھیں گے!

 

  _  اپنے ٹینک میں شارک رکھیں اور دیکھیں کہ آپ واقعی کہاں جاسکتے ہیں! 

 

  : اگر آپ صحت مند ، کم عمر اور متحرک نظر آتے ہیں تو ، یقینی طور پر آپ کے ٹینک میں شارک موجود ہے۔ شارک کو اپنی زندگی میں موجود رکھئیے-




 ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﺍﻋﺰﺍﺯﺍﺕ ﭘﮍﮬﯿﮯ ، ﺧﻮﺩ ﭘﺮ ﻓﺨﺮ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﻦ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮐﻮﺷﺎﮞ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ

ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺟﻮ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺑﮍﮮ ﻇﺎﻟﻢ ﻭ ﺟﺎﺑﺮ ﺧﺪﺍﺋﯽ ﮐﺎ ﺩﻋﻮﯼ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻓﺮﻋﻮﻥ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﺑﻞ ﺷﺠﺎﻋﺎﻧﮧ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﮐﻬﮍﺍ ﮨﻮﺍ۔ ﻭﮦ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻬﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﺗﮭﯿﮟ۔

‏( ﺣﻀﺮﺕ ﺁﺳﯿﮧ ‏)

ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺟﺲ ﻧﮯ ﻣﮑﮧ ﺍﻭﺭ ﮐﻌﺒﮧ ﮐﻮ ﺁﺑﺎﺩ ﮐﯿﺎ۔ ﻭﮦ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻬﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﺗﮭﯿﮟ۔

‏( ﺣﻀﺮﺕ ﮨﺎﺟﺮﮦ ﺧﺎﺗﻮﻥ ‏)

ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺭﻭﺋﮯ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﺎ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﺗﺮﯾﻦ ﺯﻣﺰﻡ ﻧﻮﺵ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﻭﮦ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻬﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﺗﮭﯿﮟ۔

‏( ﺣﻀﺮﺕ ﮨﺎﺟﺮﮦ ﺧﺎﺗﻮﻥ ‏)

ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺟﻮ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻧﺒﯽ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﺍﻟﻤﺼﻄﻔﯽ ﭘﺮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻻﺋﯽ ﻭﮦ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻬﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﺗﮭﯿﮟ۔

‏( ﺣﻀﺮﺕ ﺧﺪﯾﺠﮧ ﺍﻟﮑﺒﺮﯼ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮩﺎ ‏)

ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺟﺲ ﮐﺎ ﺧﻮﻥ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﯽ ﺭﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺷﮩﯿﺪ ﮨﻮﺍ ﻭﮦ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻬﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﺗﮭﯿﮟ ۔

‏( ﺣﻀﺮﺕ ﺳﻤﯿﮧ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮩﺎ ‏)

ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﺎ ﻣﺎﻝ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﯽ ﺭﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﺎ ﻭﮦ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻬﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﺗﮭﯿﮟ۔

‏( ﺣﻀﺮﺕ ﺧﺪﯾﺠﮧ ﺍﻟﮑﺒﺮﯼ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮩﺎ ‏)

ﻗﺮﺁﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﻣﯿﮟ ﺍﺭﺷﺎﺩ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺟﺲ ﮐﺎ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﺳﺎﺕ ﺍﺳﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﻭﭘﺮ ﺳﻨﺎ ﻭﮦ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﺗﮭﯿﮟ۔ ‏( ﺳﻮﺭﻩ ﻣﺠﺎﺩﻟﻪ ﺁﯾﻪ 1 ‏)

‏( ﺣﻀﺮﺕ ﺧﻮﻟۃ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮭﺎ ‏)

ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺟﺲ ﻧﮯ ﺻﻔﺎ ﻭ ﻣﺮﻭﻩ ﮐﯽ ﺳﻌﯽ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺩﯼ , ﻭﮦ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻬﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﺗﮭﯿﮟ۔

‏( ﺣﻀﺮﺕ ﮨﺎﺟﺮﮦ ﺧﺎﺗﻮﻥ ‏)

ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺟﻮ ﺳﺐ ﮐﯽ ﻣﺨﺎﻟﻔﺖ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺑﯿﺖ ﺍﻟﻤﻘﺪﺱ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺍ , ﻭﮦ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ ﻋﻮﺭﺕ ﺗﮭﯿﮟ۔

‏( ﺣﻀﺮﺕ * ﻣﺮﯾﻢ * ‏)

ﺍﺏ ﻻﮐﻬﻮﮞ ﺣﺎﺟﯿﻮﮞ ﭘﺮ ﻻﺯﻡ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺩﺋﯿﮯ ﮔﺌﮯ ﻓﻌﻞ ﮐﻮ ﺑﺠﺎﻻﺋﯿﮟ ﻭﺭﻧﮧ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺣﺞ ﻗﺒﻮﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﺎ۔

ﺟﺲ ﻧﮯ ﻗﺼﺮ ﯾﺰﯾﺪﯼ ﮐﻮ ﻟﺮﺯﺍ ﺩﯾﺎ ﻭﮦ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻬﺎ ﺑﻠﮑﮧ ﻭﮦ ﻋﻮﺭﺕ ﺗﮭﯿﮟ۔

‏( ﺣﻀﺮﺕ ﺯﯾﻨﺐ ﺑﻨﺖ ﻋﻠﯽ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ‏)

" ﮨﺮ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﻮ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻋﻮﺭﺕ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ "

ﺁﺧﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ﺩﻋﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ " ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ " ﮨﻢ ﺳﺐ ﮐﻮ ﺩﯾﻦ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﯽ ﺗﻌﻠﯿﻤﺎﺕ ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ﭘﯿﺮﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﮯ

ﺍَﻣـــِﻴﻦ ﻳَﺎﺭَﺏَّ ﺍﻟْﻌَﺎﻟَﻤِﻴْﻦ

 

 

 

 

 (کاش کہ یہ پوسٹ تمام لوگ پڑهیں، اور اسے آگے بهی پھیلائیں)

یہ یاد ركھيے دنیا میں سب سے زیادہ اموات كولیسٹرول بڑھنے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک سے ہوتی ہیں.

آپ خود اپنے ہی گھر میں ایسے بہت سے لوگوں کو جانتے ہوں گے جن کا وزن اور كولیسٹرول بڑھا ہوا ھے.

امریکہ کی بڑی بڑی كمپنياں دنیا میں دل کے مریضوں کو اربوں کی دوا

(heart patients)فروخت کر رہی ہیں

لیکن اگر آپ کو کوئی تکلیف ہوئی تو ڈاکٹر کہے گا angioplasty (اےنجيوپلاسٹي) كرواؤ .اس آپریشن میں ڈاکٹر دل کی نالی میں ایک spring ڈالتے ہیں جسے stent کہتے ہیں.یہ stent امریکہ میں بنتا ہے اور اس کا cost of production صرف 3 ڈالر (300یا350 روپے ہے).

اسی stent کو پاک و ہند میں لاکر 3یا5 لاکھ روپے میں فروخت کیا جاتا ہے اور آپ کو لوٹا جاتا ہے.ڈاکٹروں کو ان روپوں کا commission ملتا ہے ، اسی لیے وہ آپ سے بار بار کہتا ہے کہ angioplasty كرواؤ .

Cholestrol، BP ya heart attack

آنے کی اہم وجہ ہے، Angioplasty آپریشن. یہ کبھی کسی کا کامیاب نہیں ہوتا.كيونکے ڈاکٹر جو spring دل کی نالی میں رکھتا ہے وہ بالکل pen کی spring کی طرح ہوتی ہے.

کچھ ہی مہينوں میں اس spring دونوں سائیڈوں پر آگے اور پیچھے blockage (cholestrol اور fat) جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے.اس کے بعد پھر آتا ہے دوسرا heart attack (ہارٹ اٹیک)

ڈاکٹر کہتا هے دوبارہ angioplasty كرواؤ .آپ لاكھوں روپے لٹاتے ھیں اور آپ کی زندگی اسی میں نکل جاتی ھے

اب پڑھیں اس بیماری کا علاج۔

ادرک (ginger juice) -یہ خون کو پتلا کرتا ھے.

یہ درد کو قدرتی طریقے سے 90٪ تک کم کرتا هے.

لہسن (garlic juice)

اس میں موجود allicin عنصر cholesterol اور BP کو کم کرتا ھے.

وہ دل کے بلوکج کو کھولتا ھے.

لیموں (lemon juice)اس میں موجود antioxidants، vitamin C اور potassium خون کو صاف کرتے ہیں.

یہ بیماری کے خلاف مزاحمت (immunity) بڑھاتے ہیں.

ایپل سائڈر سرکہ (apple cider vinegar)

اس میں 90 قسم کے عناصر ہیں جو جسم کے سارے اعصاب کو کھولتے ھیں، پیٹ صاف کرتے ہیں اور تھکاوٹ کو مٹاتے ہیں

ان مقامی یعنی چیزوں کو 

اس طرح استعمال میں لایئں

1-ایک کپ لیموں کا رس لیں.

2-ایک کپ ادرک کا رس لیں.

3-ایک کپ لہسن کا رس لیں.

4 ۔ایک کپ ایپل apple سرکہ ان چاروں کو ملا کر دھيمي آنچ پر گرم کریں جب 3 کپ رہ جائے تو اسے ٹھنڈا کر لیں.اب آپ اس میں 3 کپ شہد ملا لیں .

روز اس دوا کے 3 چمچ صبح خالی پیٹ لیں جس سے سارے

ساری بلوکج ختم ہو جائیں گی . یعنی شریانیں کھل جائینگی . إن شاء اللہ . 

آپ سب سے درخواست ہے کہ اس میسج کو زیادہ سے زیادہ نشر کریں تاکہ سب اس دوا سے اپنا علاج کر سکیں . جزاکم اللہ خیرا . 

ذرا سوچیں کہ شام کے

7:25 بجے ھیں اور آپ گھر جا رہے ھیں وہ بھی بالکل اکیلے .

ایسے میں اچانک آپ کے سینے میں تیز درد ہوتا ہے جو آپ کے ہاتھوں سے ھوتا ہوا آپ

جبڑوں تک پہنچ جاتا ہے .

آپ اپنے گھر سے سب سے قریب ہسپتال سے 5 میل دور ہیں اور اتفاق سے آپ کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ آپ وهاں تک پہنچ پائیں گے یا نہیں .

آپ نے سی پی آر میں تربیت لی ہے مگر وہاں بھی آپ کو یہ نہیں سکھایا گیا کہ اس کو خود پر استعمال کس طرح کرنا ہے .

ایسے میں دل کے دورے سے بچنے

کے لئے یہ اقدامات کریں 

چونکہ زیادہ تر لوگ دل کے دورے کے وقت اکیلے ہوتے ہیں بغیر کسی کی مدد کے انہیں سانس لینے میں تکلیف

ہوتی ہے. وہ بے ہوش ہونے لگتے ہیں اور ان کے پاس صرف 10 سیکنڈ ہوتے ہیں 

.

ایسی حالت میں مبتلا شخص زور زور سے کھانس کر خود کو عام رکھ سکتا ہے. 

ایک زور کی سانس

لینی چاہئے ہر کھانسی سے پہلے

اور کھانسی اتنی تیز ہو کہ 

سینے سے تھوک نکلے .

جب تک مدد نہ آئے یہ

عمل دو سیکنڈ کے وقفے سے دہرایا 

جائے تاکہ دھڑکن عام ہو جائے.

زور کی سانسیں پھیپھڑوں میں

آکسیجن پیدا کرتی ہے

اور زور کی کھانسی کی وجہ سے دل سكڑتا ہے جس سےخون باقاعدگی سےچلتا ہے.

جہاں تک ممکن ہو اس پیغام کو سب تک پہنچائیں . ایک دل کے ڈاکٹر نے تو یہاں تک کہا کہ اگر ہر شخص یہ پیغام 10 لوگوں کو بھیجے تو ایک جان بچائی جا سکتی ہے.آپ سب سے درخواست ہے

چٹكلے تصویریں بھیجنے کی بجائے

یہ پیغام سب کو بھیجیں.

 

 

 

 

 💫 گیس کی بو باورچی خانے سے آرہی ہو تو زیل  احتیاط کیجیے گا 💫

 

 لاہور سے نمائندہ خصوصی نے رپورٹ کی ہے

 

ایک خاندان ریسٹورنٹ سے نِصف شب گھر پُہنچا

 تو

 گیس کی بُو پھیلی ھوئی محسوس کی ،

 میاں باورچی خانے میں گیا

 جہاں زیادہ بُو کا احساس ھوا ،

 لاشعوری طور پر اُس کا ھاتھ لائٹ کے بٹن پر گیا 

 

جِسے دباتے ھی ایک زوردار دھماکہ ھو گیا ، 

وہ شخص موقع پر ھی جاں بحق ھو گیا ہے

 

 جبکہ اسپتال میں زیرِ علاج اُسکی بیوی کی حالت اِنتہائی تشویشناک بتائی جاتی ھے ،

 

 گھریلو فرنیچر 

اور

 دیگر اشیاء دو سو میٹر تک بکھری پڑی تھیں

 جو یہ بتا رھی تھیں کہ دھماکہ کسی بم جیسا طاقتور تھا..

 

اِس المناک حادثے سے ھمیں یہ سبق مِلتا ھے کہ.

.

جب گیس کی بُو کا احساس ھو فورا لیکن آرام سے کھڑکیاں

 دروازے کھول دیں ،

 ماچس کی تِیلی

 یا لائٹر مطلق نہ جلائیں

 اور 

نہ ایگزاسٹ فین چلائیں ،

 

 ریفریجریٹر کا دروازہ بھی تب تک ھرگز نہ کھولیں 

 

جب تک گیس کی بُو غائب نہ ھو جائے..

 

از راہِ کرم اِن ھدایات کو صرف اپنے تک محدود نہ رکھیں

 بلکہ دوسروں کو بھی آگاہ کریں

 

 یہ صدقہ جاریہ ہوگا۔

 

 

 

 اولاد کے لئے دل کی گہرائیوں سے  نکلی دعا

 

اے الله میں تیرے صمد نام کے ساتھ ، تیرے عظمت والے نام کیساتھ دعا کرتی ہوں کہ اے رب کریم میری اولاد کے احوال کو درست فرما کر مجھ پر احسان فرما !

 

اے الله ! انکی عمر میں صحت و عافیت اور اپنی اطاعت و رضا کیساتھ برکت پیدا فرما دے ۔۔۔

 

اے الله! ا انکے ضعف اور مرض کو قوة اور شفا میں بدل دے !

 

یا رب !انکے بدن و کان و آنکھ و جان و اعضاء میں عافیت پیدا فرما  !

 

اے اللہ ! اپنی رحمت سے انکی ہر بلا ، گناہ ،گمراہی اور غلطیوں سے حفاظت فرما  !

اے الله ! انکو اپنا فرمانبردار بنا  !

 

اے الله ! انکی تربیت کرنے میں،انکی نیکی میں اور انکو مؤَدب بنانے میں میری مدد فرما !

 

اے الله انکو میرے لئے خیر بنا دے !

 

اے الله ! میں اپنی اولاد کو تیری  ضمانت و امانت میں دیتی ہوں، 

اے وہ  عظیم ذات کہ جو أمانت کو ضائع نہیں کرتا،

میں ہر آفت و ہر بری بیماری اور رات و دن کے شر اور ہر حاسد کی آنکھ کے شر سے  حفاظت کا سوال کرتی ہوں ۔

 

اے الله ! انکی حفاظت فرمائیے سامنے سے ، پیچھے سے،دائیں سے، بائیں سے اور اوپر سے، اور نیچے سے  !

 

اے الله ! میری اولاد کے دل میں اپنی محبت ڈال دے ۔اور اسے اپنا اور اپنے پیارے حبیب کا فرمانبردار بنا لیجیئے !

 

اے الله!  ان کی آنکھ کو نامحرم کے دیکھنے سے، ان کے دل کو نامحرم کی محبت میں مبتلا ہونے سے بچا لیجیئے !

 

اے الله! میری اولاد کی محبت اپنے بندوں کے دلوں میں ڈال دے، ان کیلئے دلوں کو مسخر فرما دے !

 

اے الله !میری اولاد کو دین و علم و اخلاق اور لوگوں کی محبت میں سے حصہ عطا فرما  !

 

اے خالق کائنات ! ان کی توانائیوں ، صلاحیتوں، اوقات، مال اور رزق میں آپ کے دین کا حصہ ہو، دین کے دشمنوں کا کوئی حصہ نہ ہو۔ 

 

اے الله، میری اولاد  کو دو جہاں میں کامیابی اور  بلند مقام عطا فرما !

 

اے الله! انکو نیک بخت اور أتقیاء و أغنیاء اور أسخیاء و بردبار و علم والے اور نصیحت کرنیوالوں میں سے بنا دے  !

 

آمین یا رب العالمین یا سمیع الدعوات 

 

آپ اپنی اولاد کیلئے ان مبارک دنوں میں دعا کیجیئے اور اس میسیج کو ہر ماں باپ تک پہنچا دیں یہاں تک کہ وہ اپنی اولاد کیلئے دعا کریں اور آپ اجر کمائیں۔۔۔

آپ روزانہ اپنی اولاد کیلئے دعا کریں سُستی مت کیجیئے اس حال میں کہ آپ پر یہ برکت والے ایام گزر جائیں ، بےشک ہم اور آپ اور ہر ماں باپ حاجتمند ہیں ۔۔۔

 

 

 

 

 


 

 

No comments:

Post a Comment