Showing posts with label Real Teacher. Show all posts
Showing posts with label Real Teacher. Show all posts

Tuesday, April 7, 2020

Urdu Article: Qasim Ali Shah (motivational speaker), Badshah, Fajar ki Namaz, Bewafa Aurat, Real Teacher / Haqeeqi Ustad, Self Confidence,

 

Home Page  Urdu Islamic Article  HR Email Ids  Zikar Azkaar

Namaz Quran & Tableegh   School HR ID  Ulema Ikram Bayanat

Listen Quran Majeed   Read Quran Majeed  Social Media  Ramzan

Khulasa Quran Majeed




کسی جنگل بیابان میں ایک غریب آدمی کا گدھا کیچڑ میں پھنس گیا۔ ایک تو جنگل ، دوسرا موسم بہت خراب ، سردی کے موسم میں تیز ہوا چل رہی تھی اور بارش ہو رہی تھی۔
 اس مصیبت نے غریب آدمی کو سخت مشتعل کردیا تھا اور جھنجھنلاہٹ کے عالم میں گدھے سے لے کر ملک کے بادشاہ تک ، سب کو برا بھلا کہہ رہا تھا۔اتفاق ایسا ہوا کہ بادشاہ اپنے لاؤ لشکر کے ساتھ اس طرف سے گزرا اوراس نے یہ بدکلامی اپنے کانوں سے سن لی ، وہ وہیں رک گیا اور اس خیال سے اپنے لشکریوں کی طرف دیکھا کہ وہ اس معاملے میں اپنی رائے دیں۔
 ایک صاحب نے بادشاہ کی منشا سے آگاہ ہو کر کہا، یہ گستاخ واجب القتل ہے ، اس نے حضور کی شان میں گستاخی کی ہے۔
 بادشاہ یہ سن کر مسکرایا اور تحمل سے بولا، بے شک اس نے گستاخی کی ہے ، لیکن دراصل اس مصیبت نے اس حواس باختہ کردیا ہے جس میں پھنسا ہوا ہے ، اسے سزا دینے کے مقابلے میں مناسب یہ ہوگا کہ اسے مصیبت سے نکالا جائے اور اس کے ساتھ احسان کیا جائے۔
 یہ کہہ کر بادشاہ نے نہ صرف اس کا گدھا کیچڑ سے نکلوادیا بلکہ اسے سواری کے لئے گھوڑا ، پوشین اور نقدی بھی عطا کی۔
 انعام عطا کرنے کے بعد بادشاہ آگے بڑھ گیا تو ایک شخص نے گدھا والے سے کہا ، تو نے اپنی ہلاکت میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی۔ اسے خدا کا خاص انعام خیال کر کہ تیری جان بچ گئی ، وہ بولا بھائی میں اپنی حالت کے مطابق بک بک کررہا تھا اور بادشاہ نے اپنی شان کے مطابق مجھ پر کرم کیا۔ سچ تو یہ ہے کہ برائی کے بدلے بھلائی کرنا ہی جوان مردوں کا شیوہ ہے۔
حضرت سعدی رحمتہ اللہ علیہ نے اس حکایت میں رسول اللہ ﷺ کے اس فرمان   کی تشریح کی ہے جس میں فرمایا گیا ہے کہ جو تجھ سے توڑے تو اس سے جوڑ، جو تجھے محروم کرے تو اسے دے۔
 اس میں شک نہیں کہ خدائی قانون میں بھی بدلہ اور انتقام لینے کی اجازت ہے لیکن مقام احسان یہ ہے کہ برائی کرنے والے کے ساتھ بھلائی کی جائے..!!





ایک خاتون نے بزرگ سے پوچھا! میں اپنے بچوں کے ساتھ ایسا کیا کروں کہ فجر کے وقت گہری نیند کے باوجود نماز کیلئے اُٹھا سکوں ؟

بزرگ نے کہا! تم اس وقت کیا کرو گی جب بچے گہری نیند سورہے ہوں اور گھر میں آگ لگ جائے ؟

خاتون نے کہا! میں اُنہیں جگائوں گی۔۔۔ بزرگ نے کہا! اُن کی نیند گہری ہوگی اور وہ نہ اُٹھے تو ؟؟؟
خاتون نے کہا! اللّٰہ کی قسم میں اُنہیں گردنوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے آگ سے بچاکر باہر لے جائوں گی ۔۔۔
 تب بزرگ نے جواب دیا! اگر تم اُنہیں دنیا کی آگ سے بچانے کیلئے یہ کرو گی تو پر جہنم کی آگ سے بچانے کیلئے بھی ایسا ہی کرو

ہم دنیا کی فکر میں آخرت بھلا دیتے ہیں آپ اپنے بچے کو بچپن سے جو عادت ڈالیں گے وہ ساری زندگی اس پر عمل کرے گئے اسکول سے پہلے بچوں کو نماز کیلئے اُٹھائیں والدین فکر کریں ۔۔۔

جزاك اللّه‎‎ خيرًا
︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗
 📚💦اردو تحاریر💦📚
︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘






بیوہ عورت

ایک بزرگ ولی اللہ جناب داؤد طائی رحمتہ اللہ علیہ سے منسوب ایک حکایت ہے کہ:

ان کے شہر ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻋﻮﺭﺕ ﺑﯿﻮﮦ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺋﯽ ﮐﮧ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻣﺼﯿﺒﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﭘﮩﺎﮌ ﭨﻮﭦ ﭘﮍﮮ۔ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﺎ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﻭﺭ ﮐﻞ ﺟﻤﻊ ﭘﻮﻧﺠﯽ ﺑﺲ ﺗﯿﻦ ﺩﺭﮨﻢ۔ ﺣﺎﻻﺕ ﺳﮯ ﻣﻘﺎﺑﻠﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﭨﮭﺎﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﺳﮯ ﺍﻥ ﺗﯿﻦ ﺩﺭﮨﻢ ﮐﺎ ﺍﻭﻥ ﺧﺮﯾﺪ ﻻﺋﯽ، ﮐﭽﮫ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﻓﺮﻭﺧﺖ ﮐﯿﮟ ﺗﻮ ﭘﺎﻧﭻ ﺩﺭﮨﻢ ﻭﺻﻮﻝ ﭘﺎﺋﮯ۔ ﺩﻭ ﺩﺭﮨﻢ ﺳﮯ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﭘﯿﻨﺎ ﺧﺮﯾﺪﺍ ﺍﻭﺭ ﺗﯿﻦ ﺩﺭﮨﻢ ﮐﺎ ﭘﮭﺮ ﺳﮯ ﺍﻭﻥ ﻟﯿﺘﯽ ﺁﺋﯽ۔ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﮐﭽﮫ ﺩﻥ ﮔﺰﺭ ﺑﺴﺮ ﮐﯿﺎ، ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﺳﮯ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﭘﯿﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﻥ ﻟﯿﮑﺮ ﮔﮭﺮ ﮐﻮ ﻟﻮﭨﯽ، ﺍﻭﻥ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﭘﯿﻨﺎ ﺩﯾﻨﮯ ﻟﮕﯽ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﭘﺮﻧﺪﮦ ﮐﮩﯿﮟ ﺳﮯ ﺍﮌﺗﺎ ﮨﻮﺍ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﻥ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﻟﮯ ﮔﯿﺎ۔ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﻞ ﮐﺎﺋﻨﺎﺕ ﮐﺎ ﯾﻮﮞ ﻟُﭧ ﺟﺎﻧﺎ ﺳﻮﮨﺎﻥ ﺭﻭﺡ ﺗﮭﺎ، ﻣﺴﺘﻘﺒﻞ ﮐﯽ ﮨﻮﻟﻨﺎﮐﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺧﻮﻓﺰﺩﮦ ﺍﻭﺭ ﻏﻢ ﻭ ﻏﺼﮯ ﺳﮯ ﭘﺎﮔﻞ ﺳﯽ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺭﮦ ﮔﺌﯽ۔

 ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﻥ ﺳﯿﺪﮬﺎ جناب داؤد طائی ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺍُﻥ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﻗﺼﮧ ﺳﻨﺎ ﮐﺮ ﺍﯾﮏ ﺳﻮﺍﻝ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﯿﺎ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺭﺏ ﺭﺣﻤﺪﻝ ﮨﮯ ﯾﺎ ﻇﺎﻟﻢ؟ جناب داؤد طائی ﻋﻮﺭﺕ ﮐﯽ ﺩﺭﺩ ﺑﮭﺮﯼ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﺳﻦ ﮐﺮ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﻋﺎﻟﻢ ﻣﯿﮟ ابھی اسے تسلی دے رہے تھے کہ اتنے میں ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﭘﺮ ﺩﺳﺘﮏ ﮨﻮﺋﯽ، ﺟﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﺩﺱ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﺍﺷﺨﺎﺹ ﮐﻮ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﭘﺎﯾﺎ۔ ﺍُﻥ ﺳﮯ ﺁﻣﺪ ﮐﺎ ﻣﻘﺼﺪ ﺍﻭﺭ ﻣﺎﺟﺮﺍ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ؛ ﺣﻀﺮﺕ ﮨﻢ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﺳﻔﺮ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﮐﺸﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺳﻮﺭﺍﺥ ﮨﻮﮔﯿﺎ۔ ﭘﺎﻧﯽ ﺍﺱ ﺗﯿﺰﯼ ﺳﮯ ﺑﮭﺮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﮨﻤﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻣﻮﺕ ﺻﺎﻑ ﻧﻈﺮ ﺁ ﮔﺌﯽ۔ ﻣﺼﯿﺒﺖ ﮐﯽ ﺍﺱ ﮔﮭﮍﯼ ﻣﯿﮟ، ﮨﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮨﺮ ﺷﺨﺺ ﻧﮯ ﻋﮩﺪ ﮐﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﮔﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﭘﺎﮎ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺟﺎﻥ ﺑﭽﺎ دیں ﺗﻮ ﮨﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮨﺮ ﺁﺩﻣﯽ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﮨﺰﺍﺭ ﺩﺭﮨﻢ ﺻﺪﻗﮧ ﺩﮮ ﮔﺎ۔ ﺍﺑﮭﯽ ﮨﻢ ﯾﮧ ﺩُﻋﺎ ﮐﺮ ﮨﯽ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﭘﺮﻧﺪﮮ ﻧﮯ کہیں سے ﮨﻤﺎﺭﯼ ﮐﺸﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﻥ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﮔﻮﻻ ﻻ ﮐﺮ ﭘﮭﯿﻨﮏ ﺩﯾﺎ۔ ﺟﺴﮯ ﮨﻢ ﻧﮯ ﻓﻮﺭﺍً ﺳﻮﺭﺍﺥ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﻨﺴﺎﯾﺎ، ﮐﺸﺘﯽ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺧﺎﻟﯽ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺪﮬﮯ ﯾﮩﺎﮞ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﺗﺮﯾﻦ ﺳﺎﺣﻞ ﭘﺮ ﺁ ﭘﮩﻨﭽﮯ۔ ﮨﻢ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﯾﮩﺎﮞ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﺗﮭﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﺌﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﻣﻌﺘﺒﺮ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﭘﻮﭼﮭﺎ تو ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮨﻤﯿﮟ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﺁﭖ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺑﮭﯿﺞ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ۔ ﯾﮧ ﻟﯿﺠﯿﺌﮯ ﺩﺱ ﮨﺰﺍﺭ ﺩﺭﮨﻢ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﻣﺴﺘﺤﻘﯿﻦ ﮐﻮ ڈھونڈ کر ﺩﮮ ﺩﯾﺠﯿﺌﮯ گا

 داؤد طائی رحمتہ اللہ علیہ اللہ رب العزت کی اس حکمت پر حیران و پریشان ہوتے ہوئے ﺩﺱ ﮨﺰﺍﺭ ﺩﺭﮨﻢ ﻟﯿﮑﺮ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﺍﻧﺪﺭ ﺍُﺱ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﮔﺌﮯ۔ ﺳﺎﺭﮮ ﭘﯿﺴﮯ ﺍُﺳﮯ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ؛ ﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﮐﯿﺎ ﺗﯿﺮﺍ ﺭﺏ ﺭﺣﻤﺪﻝ ﮨﮯ ﯾﺎ ﻇﺎﻟﻢ؟

بیوہ عورت داؤد طائی رحمتہ اللہ کے چہرے کو تکتی رہ گئی... اسکی آنکھوں سے اشک جاری تھے... گویا اس کے جسم کا ہر ہر حصہ, ہر ہر بال رب کے شکر میں ڈوبا جا رہا ہو.

اللہ کی تدبیریں ہماری سوچ سے کہیں بہتر ہیں. اللہ کا شکر ادا کریں اور اسکی ذات پر مکمل بھروسہ رکھیں. وہ کسی کو تنہا نہیں چھوڑتا۔





ایک دن ایک معروف کمپنی کا ایک ملازم اپنے دفتر پہنچا
تو اس کی نگاہ دفتر کے گیٹ پر لگے ہوئے ایک نوٹس پر پڑی جس پر لکھا تھا
جو شخص کمپنی میں آپ کی ترقی اور بہتری میں رکاوٹ تھا کل رات اسکا انتقال ہو گیا آپ سے گزارش ہے
کہ اس کی آخری رسومات اور جنازے کے لیے کانفرنس ہال میں تشریف لے آئیں
جہاں پر اس کی میت رکھی ہوئی ہے
یہ پڑھتے ہی وہ اداس ہو گیا کہ اس کا کوئی ساتھی ہمیشہ کے لیے اس سے جدا ہو گیا لیکن چند لمحوں بعد اس پر تجسس غالب آ گیا
کہ آخر وہ شخص کون تھا جو اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ تھا اس تجسس کو ساتھ لیے وہ جلدی سے کانفرس ہال میں پہنچا
تو وہاں اس کے دفتر کے باقی سارے ساتھی بھی اسی نوٹس کو پڑھ کر آئے ہوئے تھے
اور سب حیران تھے کہ آخر یہ شخص کون تھا
کانفرس ہال کے باہر میت کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا اس قدر ہجوم ہو گیا کہ سکیورٹی گارڈ کو یہ حکم جاری کرنا پڑا کہ سب لوگ ایک ایک کر کے اندر جائیں اور میت کا چہرہ دیکھ لیں
سب ملازمین ایک ایک کر کے اندر جانے لگے
جو بھی اندر جاتا اور میت کے چہرے سے کفن ہٹا کر
اس کا چہرہ دیکھتا تو ایک لمحے کی لیے حیرت زدہ
اور گنگ ہو کر رہ جاتا
اور اس کی زبان گویا تالو سے چپک جاتی یوں لگتا کہ گویا کسی نے اس کے دل پر گہری ضرب لگائی ہو
اپنی باری آنے پر وہ شخص بھی اندر گیا اور میت کے چہرے سے کپڑا ہٹا کر دیکھا تو اس کا حال بھی دوسروں جیسا ہی ہوا
کفن کے اندر ایک بڑا سا آئینہ رکھا ہوا ہے اور اس کے ایک کونے پر لکھا تھا
"دنیا میں ایک ہی شخص ہے جو آپ کی صلاحتیوں کو محدود کر کے آپ کی ترقی میں رکاوٹ بن سکتا ہے اور وہ آپ خود ہیں۔"
یاد رکھیۓ ..
آپ کی زندگی میں تبدیلی
آپ کی کمپنی تبدیل ہونے سے آپ کا باس تبدیل ہونے سے
آپ کے دوست احباب تبدیل ہونے سے نہیں آتی
آپ کی زندگی میں تبدیلی تب آتی ہے
جب آپ اپنی صلاحیتوں پر اعتبار کرنا شروع کر دیتے ہیں  ناممکن کو ممکن
اور مشکلات کو چیلنج سمجھتے ہیں
اپنا تجزیہ کریں
 اپنے آپ کو آزمائیں
 مشکلات ، نقصانات اور نا ممکنات سے گھبرانا چھوڑ دیں اور ایک فاتح کی طرح جیئیں
🌹





سبق آموز تحریر
لازمی پڑهیں

ﺍﯾﮏ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺳﮯ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﭘﺮﺍﺋﻤﺮﯼ ﺍﺳﮑﻮﻝ ﮐﻼﺱ 5 ﮐﯽ ﭨﯿﭽﺮ ﺗﮭﯿﮟ۔
ﺍﻥ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﻋﺎﺩﺕ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﻼﺱ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﻤﯿﺸﮧ " ﺁﺋﯽ ﻟﻮ ﯾﻮ ﺁﻝ " ﺑﻮﻻ ﮐﺮﺗﯿﮟ۔ ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﺟﺎﻧﺘﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺳﭻ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺘﯿﮟ۔ ﻭﮦ ﮐﻼﺱ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﺑﭽﻮﮞ ﺳﮯ ﯾﮑﺴﺎﮞ ﭘﯿﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔
ﮐﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﺎ ﺑﭽﮧ ﺗﮭﺎ ﺟﻮ مس عائشہ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﺁﻧﮑﮫ ﻧﮧ ﺑﮭﺎﺗﺎ۔ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ طارق ﺗﮭﺎ۔ طارق ﻣﯿﻠﯽ ﮐﭽﯿﻠﯽ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮑﻮﻝ ﺁﺟﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﺎ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﻝ ﺑﮕﮍﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﻮﺗﮯ، ﺟﻮﺗﻮﮞ ﮐﮯ ﺗﺴﻤﮯ ﮐﮭﻠﮯ ﮨﻮﺋﮯ، ﻗﻤﯿﺾ ﮐﮯ ﮐﺎﻟﺮ ﭘﺮ ﻣﯿﻞ ﮐﺎ ﻧﺸﺎﻥ۔ ۔ ۔ ﻟﯿﮑﭽﺮ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺩﮬﯿﺎﻥ ﮐﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮨﻮﺗﺎ۔
مس عائشہ ﮐﮯ ﮈﺍﻧﭩﻨﮯ ﭘﺮ ﻭﮦ ﭼﻮﻧﮏ ﮐﺮ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﻨﮯ ﺗﻮ ﻟﮓ ﺟﺎﺗﺎ ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺧﺎﻟﯽ ﺧﻮﻟﯽ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺻﺎﻑ ﭘﺘﮧ ﻟﮕﺘﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮐﮧ طارق ﺟﺴﻤﺎﻧﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮐﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺑﮭﯽ ﺩﻣﺎﻏﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﻏﺎﺋﺐ ﮨﮯ۔ﺭﻓﺘﮧ ﺭﻓﺘﮧ مس عائشہ ﮐﻮ طارق ﺳﮯ ﻧﻔﺮﺕ ﺳﯽ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﯽ۔ ﮐﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯽ طارق مس عائشہ ﮐﯽ ﺳﺨﺖ ﺗﻨﻘﯿﺪ ﮐﺎ ﻧﺸﺎﻧﮧ ﺑﻨﻨﮯ ﻟﮕﺘﺎ۔ ﮨﺮ ﺑﺮﯼ ﻣﺜﺎﻝ طارق ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﻣﻨﺴﻮﺏ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ۔ ﺑﭽﮯ ﺍﺱ ﭘﺮ ﮐﮭﻠﮑﮭﻼ ﮐﺮ ﮨﻨﺴﺘﮯ ﺍﻭﺭ مس عائشہ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﺬﻟﯿﻞ ﮐﺮ ﮐﮧ ﺗﺴﮑﯿﻦ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺗﯿﮟ۔ طارق ﻧﮯ ﺍﻟﺒﺘﮧ ﮐﺴﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﺎ ﮐﺒﮭﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﻮﺍﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ۔
مس عائشہ ﮐﻮ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺑﮯ ﺟﺎﻥ ﭘﺘﮭﺮ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﻟﮕﺘﺎ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﻧﺎﻡ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﯿﺰ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ۔ ﮨﺮ ﮈﺍﻧﭧ، ﻃﻨﺰ ﺍﻭﺭ ﺳﺰﺍ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﻭﮦ ﺑﺲ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﺬﺑﺎﺕ ﺳﮯ ﻋﺎﺭﯼ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﺮﺗﺎ ﺍﻭﺭ ﺳﺮ ﺟﮭﮑﺎ ﻟﯿﺎ ﮐﺮﺗﺎ۔ مس عائشہ ﮐﻮ ﺍﺏ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺷﺪﯾﺪ ﭼﮍ ﮨﻮ ﭼﮑﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﭘﮩﻼ ﺳﯿﻤﺴﭩﺮ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﺭﭘﻮﺭﭨﯿﮟ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﺮﺣﻠﮧ ﺁﯾﺎ ﺗﻮ مس عائشہ ﻧﮯ طارق ﮐﯽ ﭘﺮﻭﮔﺮﯾﺲ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﻤﺎﻡ ﺑﺮﺍﺋﯿﺎﮞ ﻟﮑﮫ ﻣﺎﺭﯾﮟ۔ ﭘﺮﻭﮔﺮﯾﺲ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﻮ ﺩﮐﮭﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯿﮉ ﻣﺴﭩﺮﯾﺲ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺟﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺟﺐ طارق ﮐﯽ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﺩﯾﮑﮭﯽ ﺗﻮ مس عائشہ ﮐﻮ ﺑﻼ ﻟﯿﺎ۔ " مس عائشہ ﭘﺮﻭﮔﺮﯾﺲ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﺗﻮ ﭘﺮﻭﮔﺮﯾﺲ ﺑﮭﯽ ﻧﻈﺮﺁﻧﯽ ﭼﺎﮨﯿﮯ۔ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺗﻮ ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ طارق ﮐﮯ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﮨﯽ ﻧﺎ ﺍﻣﯿﺪ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﻨﮕﮯ۔ " " ﻣﯿﮞ ﻤﻌﺬﺭﺕ ﺧﻮﺍﮦ ﮨﻮﮞ ﻣﮕﺮ طارق ﺍﯾﮏ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﮨﯽ ﺑﺪﺗﻤﯿﺰ ﺍﻭﺭ ﻧﮑﻤﺎ ﺑﭽﮧ ﮨﮯ۔ ﻣﺠﮭﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﺘﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﮔﺮﯾﺲ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﻟﮑﮫ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﻮﮞ۔ " مس عائشہ ﻧﻔﺮﺕ ﺍﻧﮕﯿﺰ ﻟﮩﺠﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﻮﻝ ﮐﺮ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﺍﭨﮫ ﺁﺋﯿﮟ۔
ﮨﯿﮉ ﻣﺴﭩﺮﯾﺲ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﻋﺠﯿﺐ ﺣﺮﮐﺖ ﮐﯽ۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﭼﭙﮍﺍﺳﯽ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮫ مس عائشہ ﮐﯽ ﮈﯾﺴﮏ ﭘﺮ طارق ﮐﯽ ﮔﺰﺷﺘﮧ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﭘﺮﻭﮔﺮﯾﺲ ﺭﭘﻮﺭﭨﺲ ﺭﮐﮭﻮﺍ ﺩﯾﮟ۔ اگلے دن مس عائشہ ﮐﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺭﭘﻮﺭﭨﺲ ﭘﺮ ﻧﻈﺮ ﭘﮍﯼ۔ ﺍﻟﭧ ﭘﻠﭧ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﭘﺘﮧ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ طارق ﮐﯽ ﺭﭘﻮﺭﭨﺲ ﮨﯿﮟ۔ " ﭘﭽﮭﻠﯽ ﮐﻼﺳﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﻧﮯ ﯾﻘﯿﻨﺎً ﯾﮩﯽ ﮔﻞ ﮐﮭﻼﺋﮯ ﮨﻮﻧﮕﮯ۔ " ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺳﻮﭼﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﻼﺱ 3 ﮐﯽ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﮐﮭﻮﻟﯽ۔ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﻣﯿﮟ ﺭﯾﻤﺎﺭﮐﺲ ﭘﮍﮪ ﮐﺮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺣﯿﺮﺕ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﻧﮧ ﺭﮨﯽ ﺟﺐ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻔﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﯼ ﭘﮍﯼ ﮨﮯ۔ " طارق ﺟﯿﺴﺎ ﺫﮨﯿﻦ ﺑﭽﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺁﺝ ﺗﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔ " " ﺍﻧﺘﮩﺎﺋﯽ ﺣﺴﺎﺱ ﺑﭽﮧ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﭨﯿﭽﺮ ﺳﮯ ﺑﮯ ﺣﺪ ﻟﮕﺎﺅ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ۔ ""
ﺁﺧﺮﯼ ﺳﯿﻤﺴﭩﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ طارق ﻧﮯ ﭘﮩﻠﯽ ﭘﻮﺯﯾﺸﻦ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮ ﻟﯽ ﮨﮯ۔ " مس عائشہ ﻧﮯ ﻏﯿﺮ ﯾﻘﯿﻨﯽ ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﻼﺱ 4 ﮐﯽ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﮐﮭﻮﻟﯽ۔ " طارق ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﮐﺎ ﺑﮯ ﺣﺪ ﺍﺛﺮ ﻟﯿﺎ ﮨﮯ ۔ ۔ﺍﺱ ﮐﯽ ﺗﻮﺟﮧ ﭘﮍﮬﺎﺋﯽ ﺳﮯ ﮨﭧ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ۔ " " طارق ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﮐﻮ ﺁﺧﺮﯼ ﺍﺳﭩﯿﺞ ﮐﺎ ﮐﯿﻨﺴﺮ ﺗﺸﺨﯿﺺ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ۔ ۔ ﮔﮭﺮ ﭘﺮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﻨﮯﻭﺍﻻ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺲ ﮐﺎ ﮔﮩﺮﺍ ﺍﺛﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﭘﮍﮬﺎﺋﯽ ﭘﺮ ﭘﮍﺍ ﮨﮯ۔ " "
طارق ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﻣﺮ ﭼﮑﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ طارق ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺭﻣﻖ ﺑﮭﯽ ۔ ۔ ﺍﺳﮯ ﺑﭽﺎﻧﺎ ﭘﮍﮮ ﮔﺎ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﮯ ﺑﮩﺖ ﺩﯾﺮ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ۔ " مس عائشہ ﭘﺮ ﻟﺮﺯﮦ ﻃﺎﺭﯼ ﮨﻮﮔﯿﺎ۔ ﮐﺎﻧﭙﺘﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﭘﺮﻭﮔﺮﯾﺲ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﺑﻨﺪ ﮐﯽ۔ ﺁﻧﺴﻮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﯾﮏ ﮔﺮﻧﮯ ﻟﮕﮯ۔ﺍﮔﻠﮯ ﺩﻥ ﺟﺐ مس عائشہ ﮐﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻋﺎﺩﺕ ﻣﺴﺘﻤﺮﮦ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﻭﺍﯾﺘﯽ ﺟﻤﻠﮧ " ﺁﺋﯽ ﻟﻮ ﯾﻮ ﺁﻝ " ﺩﮨﺮﺍﯾﺎ ۔ ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﺟﺎﻧﺘﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺁﺝ ﺑﮭﯽ ﺟﮭﻮﭦ ﺑﻮﻝ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﺳﯽ ﮐﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﮯ ﺗﺮﺗﯿﺐ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﭽﮯ طارق ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺟﻮ ﻣﺤﺒﺖ ﻭﮦ ﺁﺝ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﻭﮦ ﮐﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﺴﯽ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮨﻮ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﯽ ﺗﮭﯽ۔ ﻟﯿﮑﭽﺮ ﮐﮯ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺣﺴﺐِ ﻣﻌﻤﻮﻝ ﺍﯾﮏ ﺳﻮﺍﻝ طارق ﭘﺮ ﺩﺍﻏﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﮨﯽ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ طارق ﻧﮯ ﺳﺮ ﺟﮭﮑﺎ ﻟﯿﺎ۔ ﺟﺐ ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﺗﮏ مس عائشہ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﮉﺍﻧﭧ ﭘﮭﭩﮑﺎﺭ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﺳﺎﺗﮭﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﺳﮯ ﮨﻨﺴﯽ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮐﺎﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﭘﮍﯼ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭼﮭﻨﺒﮯ ﻣﯿﮟ ﺳﺮ ﺍﭨﮭﺎ ﮐﺮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺩﯾﮑﮭﺎ۔ ﺧﻼﻑِ ﺗﻮﻗﻊ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻣﺎﺗﮭﮯ ﭘﺮ ﺁﺝ ﺑﻞ ﻧﮧ ﺗﮭﮯ، ﻭﮦ ﻣﺴﮑﺮﺍ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ طارق ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﺎﺱ ﺑﻠﻮﺍﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺑﺘﺎ ﮐﺮ ﺯﺑﺮﺩﺳﺘﯽ ﺩﮨﺮﺍﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﮩﺎ۔
طارق ﺗﯿﻦ ﭼﺎﺭ ﺩﻓﻌﮧ ﮐﮯ ﺍﺻﺮﺍﺭ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺁﺧﺮ ﺑﻮﻝ ﮨﯽ ﭘﮍﺍ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯽ مس عائشہ ﻧﮯ ﻧﮧ ﺻﺮﻑ ﺧﻮﺩ ﭘﺮﺟﻮﺷﮟ ﺎﻧﺪﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﺗﺎﻟﯿﺎﮞ ﺑﺠﺎﺋﯿﮟ ﺑﻠﮑﮧ ﺑﺎﻗﯽ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺑﺠﻮﺍﺋﯿﮟ۔ ﭘﮭﺮ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺭﻭﺯ ﮐﺎ ﻣﻌﻤﻮﻝ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ مس عائشہ ﮨﺮ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﺍﺳﮯ ﺧﻮﺩ ﺑﺘﺎﺗﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺧﻮﺏ ﭘﺬﯾﺮﺍﺋﯽ ﮐﺮﺗﯿﮟ۔ ﮨﺮ ﺍﭼﮭﯽ ﻣﺜﺎﻝ طارق ﺳﮯ ﻣﻨﺴﻮﺏ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﮯ ﻟﮕﯽ۔ ﺭﻓﺘﮧ ﺭﻓﺘﮧ ﭘﺮﺍﻧﺎ طارق ﺳﮑﻮﺕ ﮐﯽ ﻗﺒﺮ ﭘﮭﺎﮌ ﮐﺮ ﺑﺎﮨﺮ ﺁﮔﯿﺎ۔ ﺍﺏ مس عائشہ ﮐﻮ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺟﻮﺍﺏ ﺑﺘﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮧ ﭘﮍﺗﯽ۔ ﻭﮦ ﺭﻭﺯ ﺑﻼ ﻧﻘﺺ ﺟﻮﺍﺑﺎﺕ ﺩﮮ ﮐﺮ ﺳﺐ ﮐﻮ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮐﺮﺗﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﺘﮯ ﻧﺌﮯ ﺳﻮﺍﻻﺕ ﭘﻮﭼﮫ ﮐﺮ ﺳﺐ ﮐﻮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺑﮭﯽ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﻝ ﺍﺏ ﮐﺴﯽ ﺣﺪ ﺗﮏ ﺳﻨﻮﺭﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﻮﺗﮯ، ﮐﭙﮍﮮ ﺑﮭﯽ ﮐﺎﻓﯽ ﺣﺪ ﺗﮏ ﺻﺎف ہوتے ﺟﻨﮩﯿﮟ ﺷﺎﯾﺪ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﺩﮬﻮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯽ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﺳﺎﻝ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ طارق ﻧﮯ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﭘﻮﺯﯾﺸﻦ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﻟﯽ۔ ﺍﻟﻮﺩﺍﻋﯽ ﺗﻘﺮﯾﺐ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﺑﭽﮯ مس عائشہ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺗﺤﻔﮯ ﺗﺤﺎﺋﻒ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﺋﮯ ﺍﻭﺭ مس عائشہ ﮐﮯ ﭨﯿﺒﻞ ﭘﺮ ﮈﮬﯿﺮ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﮯ۔ ﺍﻥ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺗﯽ ﺳﮯ ﭘﯿﮏ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﺤﺎﺋﻒ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﭘﺮﺍﻧﮯ ﺍﺧﺒﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺑﺪ ﺳﻠﯿﻘﮧ ﻃﺮﺯ ﭘﺮ ﭘﯿﮏ ﮨﻮﺍ ﺍﯾﮏ ﺗﺤﻔﮧ ﺑﮭﯽ ﭘﮍﺍ ﺗﮭﺎ۔ ﺑﭽﮯ ﺍﺳﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﮨﻨﺲ ﭘﮍﮮ۔ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺟﺎﻧﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﯾﺮ ﻧﮧ ﻟﮕﯽ ﮑﮧ ﺗﺤﻔﮯ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﭘﺮ ﯾﮧ ﭼﯿﺰ طارق ﻻﯾﺎ ﮨﻮﮔﺎ۔ مس عائشہ ﻧﮯ ﺗﺤﺎﺋﻒ ﮐﮯ ﺍﺱ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﺎﮌ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﻟﭙﮏ ﮐﺮ ﺍﺳﮯ ﻧﮑﺎﻻ۔ ﮐﮭﻮﻝ ﮐﺮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺍﯾﮏ ﻟﯿﮉﯾﺰ ﭘﺮﻓﯿﻮﻡ ﮐﯽ ﺁﺩﮬﯽ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﺷﺪﮦ ﺷﯿﺸﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺍﯾﮏ ﺑﻮﺳﯿﺪﮦ ﺳﺎ ﮐﮍﺍ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺗﺮ ﻣﻮﺗﯽ ﺟﮭﮍ ﭼﮑﮯ ﺗﮭﮯ۔ مس عائشہ ﻧﮯ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺱ ﭘﺮﻓﯿﻮﻡ ﮐﻮ ﺧﻮﺩ ﭘﺮ ﭼﮭﮍﮐﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﮐﮍﺍ ﭘﮩﻦ ﻟﯿﺎ۔ ﺑﭽﮯ ﯾﮧ ﻣﻨﻈﺮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﺭﮦ ﮔﺌﮯ۔ ۔ﺧﻮﺩ طارق ﺑﮭﯽ۔ ﺁﺧﺮ طارق ﺳﮯ ﺭﮨﺎ ﻧﮧ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ مس عائشہ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺁ ﮐﺮ ﮐﮭﮍﺍ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ۔ ۔ ﮐﭽﮫ ﺩﯾﺮ ﺑﻌﺪ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺍﭨﮏ ﺍﭨﮏ ﮐﺮ مس عائشہ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ " ﺁﺝ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺎﮞ ﺟﯿﺴﯽ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﺁ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ۔ "
ﻭﻗﺖ ﭘﺮ ﻟﮕﺎ ﮐﺮ ﺍﮌﻧﮯ ﻟﮕﺎ۔ ﺩﻥ ﮨﻔﺘﻮﮞ، ﮨﻔﺘﮯ ﻣﮩﯿﻨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﺳﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺑﺪﻟﺘﮯ ﺑﮭﻼ ﮐﮩﺎﮞ ﺩﯾﺮ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﮯ؟ ﻣﮕﺮ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﺍﺧﺘﺘﺎﻡ ﭘﺮ مس عائشہ ﮐﻮ طارق ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺧﻂ ﺑﺎﻗﺎﻋﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﻮﺻﻮﻝ ﮨﻮﺗﺎ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮐﮧ " ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺳﺎﻝ ﺑﮩﺖ ﺳﺎﺭﮮ ﻧﺌﮯ ﭨﯿﭽﺮﺯ ﺳﮯ ﻣﻼ۔ ۔ ﻣﮕﺮ ﺁﭖ ﺟﯿﺴﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﺎ۔ " ﭘﮭﺮ طارق ﮐﺎ ﺍﺳﮑﻮﻝ ﺨﺘﻢ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺧﻄﻮﻁ ﮐﺎ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﺑﮭﯽ۔ ﮐﺌﯽ ﺳﺎﻝ ﻣﺰﯾﺪ ﮔﺰﺭﮮ ﺍﻭﺭ مس عائشہ ﺭﯾﭩﺎﺋﺮ ﮨﻮ ﮔﺌﯿﮟ۔ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﮈﺍﮎ ﻣﯿﮟ طارق ﮐﺎ ﺧﻂ ﻣﻼ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ:
" ﺍﺱ ﻣﮩﯿﻨﮯ ﮐﮯ ﺁﺧﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ﺷﺎﺩﯼ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻣﻮﺟﻮﺩﮔﯽ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻮﭺ ﺳﮑﺘﺎ۔ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺕ۔۔ ﻣﯿﮟ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﺳﺎﺭﮮ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﻞ ﭼﮑﺎ ﮨﻮﮞ۔ ۔ ﺁﭖ ﺟﯿﺴﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ - " فقط ڈاکٹر طارق

ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ جہاز ﮐﺎ ﺭﯾﮍﻥ ﭨﮑﭧ ﺑﮭﯽ ﻟﻔﺎﻓﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﺗﮭﺎ۔ مس عائشہ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﮨﺮ ﮔﺰ ﻧﮧ ﺭﻭﮎ ﺳﮑﺘﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺷﻮﮨﺮ ﺳﮯ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﻟﯽ ﺍﻭﺭ وہ دوسرے شہر کے لئے ﺭﻭﺍﻧﮧ ﮨﻮ ﮔﺌﯿﮟ۔ ﻋﯿﻦ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﮯ ﺩﻥ ﺟﺐ ﻭﮦ شادی کی جگہ ﭘﮩﻨﭽﯿﮟ ﺗﻮ ﺗﮭﻮﮌﯼ ﻟﯿﭧ ﮨﻮ ﭼﮑﯽ ﺗﮭﯿﮟ۔ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﺎ ﺗﻘﺮﯾﺐ ﺧﺘﻢ ﮨﻮ ﭼﮑﯽ ﮨﻮﮔﯽ۔ ﻣﮕﺮ ﯾﮧ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺣﯿﺮﺕ ﮐﯽ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﻧﮧ ﺭﮨﯽ ﮐﮧ ﺷﮩﺮ ﮐﮯ ﺑﮍﮮ ﺑﮍﮮ ﮈﺍﮐﮍ، ﺑﺰﻧﺲ ﻣﯿﻦ ﺍﻭﺭ ﯾﮩﺎﮞ ﺗﮏ کہ وہاں موجود نکاح خواں ﺑﮭﯽ ﺍﮐﺘﺎﯾﺎ ﮨﻮﺍ ﮐﮭﮍﺍ ﺗﮭﺎ ﻣﮕﺮ طارق تقریب کی ﺍﺩﺍﺋﯿﮕﯽ ﮐﮯ ﺑﺠﺎﺋﮯ ﮔﯿﭧ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﭨﮑﭩﮑﯽ ﻟﮕﺎﺋﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺁﻣﺪ ﮐﺎ ﻣﻨﺘﻈﺮ ﺗﮭﺎ۔ پھر سب نے دیکھا کہ جیسے ہی یہ بوڑھی ٹیچر گیٹ سے داخل ہوئیں طارق ان کی طرف لپکا اور ﺍﻥ ﮐﺎ وہ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﮑﮍﺍ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺏ ﺗﮏ ﻭﮦ ﺑﻮﺳﯿﺪﮦ ﺳﺎ ﮐﮍﺍ ﭘﮩﻨﺎ ﮨﻮﺍ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﺍﺳﭩﯿﺞ ﭘﺮ ﻟﮯ ﮔﯿﺎ۔ ﻣﺎﺋﯿﮏ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﭘﮑﮍ ﮐﺮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﭽﮫ ﯾﻮﮞ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﯿﺎ " ﺩﻭﺳﺘﻮ ﺁﭖ ﺳﺐ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺎﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﻭﻋﺪﮦ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺟﻠﺪ ﺁﭖ ﺳﺐ ﮐﻮ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻣﻠﻮﺍﺅﻧﮕﺎ۔" ﯾﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﻣﺎﮞ ﮨﯿﮟ".

!!ﻋﺰﯾﺰ ﺩﻭﺳﺘﻮ ﺍﺱ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮐﮩﺎﻧﯽ ﮐﻮ ﺻﺮﻑ ﺍﺳﺘﺎﺩ ﺍﻭﺭ ﺷﺎﮔﺮﺩ ﮐﮯ ﺭﺷﺘﮯ ﺳﮯ ﻣﻨﺴﻮﺏ ﮐﺮ ﮐﮧ ﮨﯽ ﻣﺖ ﺳﻮﭼﯿﮯ ﮔﺎ۔ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﺱ ﭘﺎﺱ ﺩﯾﮑﮭﯿﮯ، طارق ﺟﯿﺴﮯ ﮐﺌﯽ ﭘﮭﻮﻝ ﻣﺮﺟﮭﺎ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻨﮩﯿﮟ ﺁﭖ ﮐﯽ ﺫﺭﺍ ﺳﯽ ﺗﻮﺟﮧ، ﻣﺤﺒﺖ ﺍﻭﺭ ﺷﻔﻘﺖ ﻧﺌﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺩﮮ ﺳﮑﺘﯽ ﻫﮯ








1998 میں کاربن پیپر لگا لگا کر اور محض 200 روپے فیس لینے والے سیکنڈ ائیر کے طالبعلم کے پاس دیکھتے ہی دیکھتے ایک سے چار ، چار سے چالیس اور چالیس سے چار سو تک طلبہ کی تعداد پہنچ گئی ۔ 1998 سے لے کر 2003 تک اس نوجوان کے گھر کے باہر کسی بھی قسم کا کوئی ٹیوشن سینٹر کا بورڈ تک آویزاں نہیں تھا ۔ باہر لائن سے کھڑی سائیکلیں اور ان میں دن بہ دن ہونے والا اضافہ واحد ” مارکیٹنگ” تھی ۔ اس نوجوان نے انجینئیرنگ یونیورسٹی میں داخلہ لیا لیکن علم بانٹنے کا شوق اس کو واپس اسی جگہ لے آیا جہاں یونیورسٹی جانے اور انجینئیر بننے سے پہلے موجود تھا ۔بالآخر 6 سال بعد پہلی دفعہ اس ٹیوشن سینٹر کے باہر ” اکیڈمی ” کا بورڈ لگا ۔ یونیورسٹی کے تیسرے ہی سال اس کی ماہانہ آمدن ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئی ۔ یہ اکیڈمی اپنی نوعیت کی واحد اکیڈمی تھی جہاں طلبہ و طالبات کو ان کے نصاب کے ساتھ ساتھ ” کیر ئیر کاؤنسلنگ ” ، پرسنل ڈیولپمنٹ اور ٹائم مینجمنٹ پر باقاعدہ لیکچرز دئیے جاتے تھے ۔ اسی دوران اس نوجوان نے یہ فیصلہ بھی کرلیا کہ وہ مقابلے کا امتحان پاس کریگا اور کسی سرکاری ادارے میں ” بیوروکریسی ” کے مزے لوٹتے وقت گذر جائیگا ۔ لیکن : ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں جب امتحان پاس ہوگیا اور بقول شاعر : دو چار قدم جب کہ لب بام رہ گئے اس نوجوان نے بیوروکریسی میں جانے سے پہلے ہی اس کو خیر باد کہ دیا۔اس دفعہ بھی لوگ اسی طرح حیران و پریشان تھے ۔جس طرح انجینئیرنگ کرنے کے بعد اس کی ٹیچنگ پر تھے ۔ کہتے ہیں کہ محنت اتنی خاموشی سے کرو کہ تمھاری کامیابی شور مچادے ۔ اس نے اپنے آپ کو اپنی اکیڈمی تک محدود کرنے کے بجائے پورے ملک کے نوجوانوں اور انسانوں کی سوچ کو بدلنے کا فیصلہ کیا ۔ اقبال نے کہا تھا : نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسم شبیری۔۔۔کہ فقر خانقاہی ہے فقط اندوہ و دلگیری اس نوجوان کا عقیدہ تھا کہ ” سوچ بدلے گی تو پاکستان بدلے گا “۔ اس دوران وہ ملک کی تین یونیورسٹیز میں پڑھا کر خود کو خاصا پولش کر چکا تھا ۔ بچپن میں ایک ایک روپے کرائے پر کتابیں لے لے کر پڑھنے اور پیسے بچانے کی خاطر موٹی سے موٹی کتاب بھی ایک سے دو دن میں پڑھ لینے کے اس کے شوق کی سرمایہ کاری نے اب اس کو پھل دینا شروع کردیا تھا ۔ ایک سیشن کے دوران جب اس نے وہاں موجود ٹرینر کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو اس ٹرینر نے اس کو زور سے ڈانٹا اور انتظامیہ کو کہا ” یا تو یہ ویڈیو بن کرواؤ یا پھر اس لڑکے ہو باہر نکالو ، میں مفت میں نہیں کرواتا ہوں یہ سیشنز “۔ اور پھر اس نوجوان نے فیصلہ کیا کہ میں جو کچھ بھی اپنے طالبعلموں سے کہونگا اس کی ویڈیو ضرور بنواؤنگا ۔ یہ ویڈیوز دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک بلکہ ساری دنیا میں موجود اردو بولنے اور سمجھنے والوں تک جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی چلی گئیں ۔لاکھوں کی تعداد میں یہ ویڈیوز دیکھی جانے لگیں ، ہزاروں کی تعداد میں شئیر ہونے لگیں ۔ سینکڑوں نوجوانوں نے ان ویڈیوز کے ذریعے اپنی زندگیاں بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔ 200 روپے لے کر ریاضی پڑھانے والا یہ نوجوان سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا ” موٹیویشنل اسپیکر اور ٹرینر ” بن چکا تھا ۔ ادھر کوئی ویڈیو اپ لوڈ ہوئی اور ادھر اس کے ” نظارے ” ہزاروں میں چلے گئے ۔ فیس بک پر اس کے چاہنے والوں کی تعداد سولہ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ یوٹیوب پر اس کو مستقل دیکھنے والے پانچ لاکھ سے زیادہ ہیں ۔ ملک کے تقریبا تمام ہی چینلز ان کو اپنے پروگرامات میں بلانا اور کاپوریٹ ادارے اپنے اداروں میں ورکشاپس کروانا اعزاز سمجھتے ہیں ۔ خود شناسی اور سیلف ڈیولپمنٹ کے موضوعات پر انھوں نے اب تک سات کتابیں لکھیں اور چھپنے کے فورا بعد ہی وہ کتابیں لوگوں کی لائبریریوں کا حصہ بن گئیں ۔ نہ صرف یہ کہ وہ کارپوریٹ اداروں کے مقبول ترین ٹرینر بن گئے بلکہ ملک سے باہر بھی امریکا ، برطانیہ ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے 28 ممالک میں وہ اب تک مختلف سیشنز کرواچکے ہیں ۔ مہنگا کرنے کے بعد انھوں نے اب خود کو ” مفت ” کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ” بدل دو ” کے عنوان سے پنجاب کے 36 اضلاع میں جانے کا ارادہ ہے ۔ بڑی تعداد میں اساتذہ ، طلبہ و طالبات بلکہ پولیس اور ججز تک کے ساتھ ان کی ورکشاپس منعقد ہورہی ہیں ۔ترقی کا یہ سفر 2017 میں باقاعدہ ” فاؤنڈیشن ” کی شکل اختیار کرگیا اور اب اس فاؤنڈیشن سے بڑی تعداد میں ایسے لڑکے اور لڑکیاں پاس آؤٹ ہورہے ہیں جو تبدیلی کے اس عمل کو اپنے ” شوق ” کے ساتھ اپنا پروفیشن بھی بنارہے ہیں ۔ جی ہاں یہ قاسم علی شاہ صاحب ان کی اکیڈمی اور ان ہی کی فاؤنڈیشن کی سوانح عمری ہے جو تاحال جاری ہے ۔ میری دعا ہے کہ اللہ اس میں برکت دے اور کامیابی کا یہ سفر یونہی جاری و ساری رہے✨✨







قاسم علی شاہ ”خوشی کے راز“ پر بات کرتے ہوئے کہنے لگے کہ ایک دفعہ میرا بلوچستان میں بارڈر ایریا کے قریب ایک سیشن تھا اور اُسی دن میری سالگرہ بھی تھی۔ سیشن سے فارغ ہونے کے بعد میرے ساتھ کوئی بھی نہیں تھا۔ مجھے خیال آیا کہ میں نے زندگی میں کبھی اپنی سالگرہ نہیں منائی لیکن میں یہاں گھر سے کوسوں دور ہوں توکیوں ناں آج اپنی سالگرہ خود منا لیتا ہوں۔ یہ سوچ کر میں نے ایک کیک منگوایا، کیک کاٹا اور اپنے آپ کو خود ہی HAPPY BIRTHDAY کہا۔ ابھی میں اپنے آپ سے یہ الفاظ کہہ ہی رہا تھا کہ میری آنکھوں سے آنسو گِرنا شروع ہو گئے۔ مجھے بلکل بھی خوشی نہیں ہوئی ۔آپ بتاتے ہیں کہ اُس دن مجھے شدت سے احساس ہوا کہ خوشی سب کے ساتھ ہو تو دوبالا ہوتی ہے۔ خوشی بھی اکیلے میں ہوتوغم بن جاتی ہے۔ اگر کوئی اپنا پاس نہ ہو توخوشی تنگ کرنے لگ جاتی ہے۔

قاسم علی شاہ مزید کہنے لگےآپ آج ہی کامیاب ترین انسان بن کر دیکھ لیں۔ جب آپ کسی منزل یا مقام پر پہنچ جائیں گے تو آپ کا دوسروںکو بتانے کادل کرے گا۔ لیکن میں وثوق سے کہتا ہوں کہ اگرآپ کے پاس بتانے اور دِکھانے کے لیے کوئی اپنا نہیں ہو گا تو یہی کامیابی اور خوشی آپ کی تکلیف کا باعث بن جائے گی۔ لہٰذا خوش رہنے کے لیے اپنی زندگی میں لوگوں کو شامل کریں۔اپنے حلقۂ احباب میں ہم مزاج لوگ تلاش کریں۔جن کے ساتھ آپ شیئرنگ(sharing)کر سکیں اورجن کے پاس بیٹھ کر یا اُنہیں کچھ بتا کر آپ کی خوشی بڑھتی ہے۔ ہماری زندگی میں خوشی صرف اِس لیے نہیں ہوتی کیونکہ ہماری زندگی میں رشتے نہیں ہوتے۔


قاسم علی شاہ اپنی پُر اِنہماک گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہنے لگے میری ایک بات یاد رکھیے گا زندگی کے سفر میں ہر کامیاب، ہر مضبوط، اور ہر طاقتور انسان کو کبھی نہ کبھی گِرنا پڑتا ہے۔ اورجب اِنسان سخت زمین پر گِرتا ہے تو وہ اُس کو توڑ دیتی ہے۔اور گِرتے لمحوں میں سخت زمین پر کُشن موجود ہو تو تکلیف کم ہو جاتی ہے اور رشتے کشُن کی طرح ہو تے ہیں۔لیکن اگر کشُن ہی کوئی نہ ہو، کوئی اپنا ہی نہ ہو تو انسان کی تکلیف لمحہ بہ لمحہ بڑھتی رہتی ہے۔ آپ مزید خوش رہنے کے مشورات سے نوازتے ہوئے کہنے لگے کہ خوشیاں صرف اُنہی کی بڑھتی ہیں جو اپنی خوشیاں دوسروں کے ساتھ بانٹتے ہیں ۔۔۔۔

1: لوگوں کے ساتھ نیکی اور محبت اللہ کی رضا کے لیے کیاکریں آپ کی خوشی بڑھ جائے گی۔

2: ہر انسان کے اَسی فیصد (80%) مسائل اور تکلیفیں کم ہو جاتی ہیں اگر اُس کے پاس شیئرنگ (sharing) کے لیے کوئی اپنا ہو۔

3: خوش رہنے کے لیے دوسروں کو اُن کی غلطیوں پر معاف کر دیا کریں۔

4: لوگوں کو اپنی محبت کا احساس دلایا کریں۔اس سے دوسروں کے ساتھ آپ میں بھی خوشی کا احساس بڑھے گا۔


5: لوگوں سے بے لوث محبت کیا کریں۔بے لوث محبت کرنے والے کے دِل پر قدرت سکون اور امن کی شکل میں خوشی نازل کر تی ہے۔

6: لوگوں کی خوشیوں میں خوشدلی سے شریک ہوا کریں اور اپنی خوشیوں میں اُنہیں شامل کیا کریں۔آپ خوش رہیں گے۔

7: اپنے رشتوں کو دل سے نبھانا شروع کردیں اس سےآپ کی خوشی کے ساتھ عمر میں برکت اور رزق میں فراوانی ہو گی ۔

8: اپنے رشتوں کا احساس اور قدر کرنا شروع کر دیں۔اللہ تمہاری زندگی میں خوشیاں اور آسانیاں پیدا کر دے گا۔

9: اپنے اندرشکرگزاری کی کیفیت پیدا کریں۔ شکر گزاری کا احساس رکھنے والے لوگ زیادہ خوش اور کامیاب ہوتے ہیں۔

10: اپنی آسانیوں میں دوسروں کو شامل کیا کریں کیونکہ دوسروں میں آسانیاں تقسیم کر نے سے خوشی بڑھتی ہے۔

11: اپنے نصیب پر راضی رہا کریں۔ اپنے نصیب پرمکمل یقین رکھنے والا خوش رہتا ہے۔

12: مشکل حالات میں بھی شکر گزاری کو اپنے مزاج کا حصّہ بنا لیں آپ کی زندگی میں خوشی شامل ہو جائے گی۔ کیونکہ بد ترین حالات بھی اللہ کی طرف سے کسی مصلحت پر مبنی ہوتے ہیں۔

13: اپنی ازدواجی زندگی کو بہتر بنا ئیں آپ کی خوشی بڑھ جائے گی۔بڑے لوگ کامیاب ہونے کے باوجود صرف اِسی لیے خوش نہیں ہو پاتے کیونکہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں نا کام ہوتے ہیں۔

14: اللہ پر کامِل یقین اور ایمان رکھا کریں ۔ یہ احساس اور یقین کہ ہر چیز کامحافظ اور بندوبست کرنے والا کوئی انسان نہیں بلکہ وہ مالکِ کُل کائنات ہے، انسان کو خوش رکھتا ہے۔

15: لوگوں کو اپنی چھوٹی چھوٹی خوبیوں، عادتوں یعنی بہترین رویہ ، برتاؤ اور سلوک سے خوش رکھا کریں کیونکہ دوسروں کو خوش کر کے خوش ہونا باتوں سے ہٹ کر بات ہے۔

قاسم علی شاہ خوشی کا ایک گہرا راز بتاتے ہوئے کہنے لگے کہ میرے ایک بہت اچھے دوست بیورو کریٹ ہیں۔ اُن کی عمر چھپن (56) کے قریب ہے۔ ایک دن میں نے اُن سے پوچھا سر آپ کی جاب کیسی چل رہی ہے؟ وہ کہنے لگے دنیا کی گھٹیا ترین نوکری ہے۔ میں نے دوسرا سوال کیا سر آپ کی سیلری کیسی ہے؟ وہ نا خوشگوار احساس کیساتھ کہنے لگے شاہ صاحب میں آپ کو کیسے بتاؤں کہ بمشکل گزارہ ہوتا ہے۔ اِس کے بعد میں مزید ایک سوال کیا سر اپنے باس کے بارے میں کچھ کہیے؟ لمحہ بھر ناراضی سے کہنے لگے اگر پھانسی ہوتی تو میں اُسے دے دیتا۔

تو میں نے اُن سے کہا سرآپ جاب چھوڑ کیوں نہیں دیتے؟ کہنے لگے بس چار سال رہ گئے ہیں پھر چھوڑ دوں گا۔ اور وہ اُس وقت کے انتظار میں ہیں کہ چار سال یعنی ریٹائرمنٹ کے بعد جووقت آئے گا اُس لمحہ مَیں خوش اور راضی ہو جاؤں گا۔ اِسی طرح ہم میں سے ہر کوئی جو ہمارے پاس موجود ہے اُس پر شکر نہیں کر رہا۔ اور خوش بھی نہیں ہے۔ لہٰذاپہلے آپ اپنے اندر شکر گزاری کی کیفیت پیدا کریں آپ خوش ہوں گے توخودبخود آپ کی زندگی میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔ آپ شکر گزار ہوں گے تو ہر طرح کے حالات میں مطمئن اور خوش و خرم رہیں گے۔آپ اپنے اندر یہ یقین پیدا کر لیں کہ آپ کا نصیب چوری نہیں ہو سکتا۔جو آپ کا حصّہ ہے وہ آپ کو مِل کر رہے گاتو یہ احساس آپ میں خوشی پیدا کر دے گا۔


Friday, April 3, 2020

Urdu Article: Allah Sab say bara hay, Guroor o Takabur, Real Teacher, Corona Virus

 

Home Page  Urdu Islamic Article  HR Email Ids  Zikar Azkaar

Namaz Quran & Tableegh   School HR ID  Ulema Ikram Bayanat

Listen Quran Majeed   Read Quran Majeed  Social Media  Ramzan

Khulasa Quran Majeed


 

اللہ تعالی نے اگر زہر کو پیدا کیا تو اس میں (ایک خاص مقدار میں کھانے سے) شفاء بھی رکھا ہے.

کرونا کی تباہ کاریوں سے انکار نہیں!!! لیکن کرونا کا ایک دوسرا رخ بھی ہے: مضمون کو غور سے پڑھیں.

1. کرونا نےانسان کودوبارہ اس کی انسانیت کی طرف ،اس کےخالق کی طرف اور اس کےاخلاق کی طرف متوجہ کیاہے۔

2. اس نے پوری دنیا میں تمام عیش وطرب کے مراکز بند کردیے ہیں ۔سینما گھر، نائٹ کلب، رقص گاہیں، شراب خانے،جواخانے اور جنسی بے راہ روی کےمراکز بند ہیں بلکہ سودکی شرح بھی کم کردی گئی ہے ۔

3. اس نےخاندانوں کوایک طویل جدائی کے بعد ان کے گھروں میں دوبارہ اکٹھا کیا ہے۔

4. اس نے اجنبی مرد اور عورت کو ایک دوسرے کو بوسا دینے سے بھی روکا۔

5. اس نے عالمی ادارہ صحت کواس بات کے اعتراف پر مجبور کیا کہ شراب پینا تباہی ہے، لہذااس سے اجتناب کیاجائے۔

6. اس نے صحت کے تمام اداروں کویہ بات کہنے پر مجبور کیا کہ درندے، شکاری پرندے، خون، مردار اور مریض جانور صحت کے لیے تباہ کن ہیں۔

7. اس نے انسان کوسکھایا کہ چھینکنے کا طریقہ کیا ہے،صفائی کس طرح کی جاتی ہے جوہمیں ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے1450 سال پہلے بتایا ہے۔

8. اس نےفوجی بجٹ کا ایک تہائی حصہ صحت کی طرف منتقل کیاہے۔

9. اس نے دونوں جنسوں کے اختلاط کومذموم قراردیاہے۔

10. اس نےدنیا کے بعض بڑے ممالک کے حکمرانوں کوبتادیا کہ لوگوں کوگھروں میں پابند کرنے، جبری بٹھانے اور ان کی آزادی چھین لینےکا معنی کیا ہوتے ہیں۔

11. اس نے لوگوں کو اللہ سے دعا مانگنے ، زاری کرنے اوراستغفار کرنے پر مجبور اور منکرات اورگناہ چھوڑنے پر آمادہ کیاہے۔

12. اس نے متکبرین کے کبر وغرور کا سر پھوڑدیا اور انہیں عام انسانوں کی طرح لباس پہنایا۔

13. اس نے دنیامیں کارخانوں کی زہریلی گیس اوردیگر آلودگیوں کو کم کرنے کی طرف متوجہ کیا جن آلودگیوں نے باغات، جنگلات، دریا اور سمندروں کوگندہ کیا ہے۔

14. اس نے ٹیکنالوجی کو رب ماننے والوں کودوبارہ حقیقی رب کی طرف متوجہ کیاہے۔

15. اس نے حکمرانوں کوجیلوں اورقیدیوں کی حالت ٹھیک کرنے پرآمادہ کیاہے۔

16. اورسب سے بڑا کارنامہ اس کا یہ ہے کہ اس نے انسانوں کو اللہ کی وحدانیت کی طرف متوجہ کیا اور شرک اورغیراللہ سے مددمانگنے سے منع کیا ہے۔

آج عملی طورپریہ بات واضح ہوگئی کہ کس طرح بظاہر ایک وائرس لیکن حقیقت میں اللہ کا ایک سپاہی انسانیت کے لیے شر کے بجائے خیر کاباعث بن گیا۔
تواے لوگو! کرونا وائرس پرلعنت مت بھیجو ! یہ تمہارے خیر کے لیے آیا ہے کہ اب ا نسانیت اس طرح نہ ہوگی جس طرح پہلے تھی۔۔

ہمیں نقاب کرنا آگیا، ہمیں وضو کا طریقہ آگیا، ہمیں صفائی کی سمجھ آگئی، نامحرم سے سلام نہیں کرنا ہمیں پتا چل گیا، شادی ہال بند ، سادگی سے شادی عقل میں آگیا، کولڈ ڈرنک، آئس شراب،جنک فوڈ، فضول خرچی سے بچنا وغیرہ وغیرہ سب سمجھ آگیا ،
واہ رے کرونا.... جو علماء دین چیخ چیخ کے سمجھاتے رہے سمجھ نہ آیا ،
قربان جاوں کرونا
تونے کتنی جلدی اسلام سمجھا دیا!!!






بہت مصروف رہتے تھے۔😭
ہواؤں پر حکومت تھی۔😭

تکبر تھا کہ طاقت تھی۔😭
بلا کی بادشاہی تھی۔😭

کوئی بےفکرے بیٹھا تھا۔😭
کسی کے ہاتھ حکومت تھی۔😭

سبھی مصروف تھے ایسے۔😭
کہ ایک ہستی بھلا بیٹھے۔😭

بہت پرواز کر بیٹھے۔😭
خدا ناراض کر بیٹھے۔😭

اب اس نے منہ جو پھیرا ہے۔😭
فقط وحشت کا ڈھیرا ہے۔😭

کہ دنیا کی ہر اِک بستی۔😭
بھیانک موت گہرا ہے۔😭

خدا منہ پھیر بیٹھا ہے۔😭
اب اس کا گھر بھی خالی ہے۔😭

قحط دنیا پے تاری ہے۔😭
ابھی بھی وقت ہے لوگوں۔😭

خدا سے گڑگڑا کر تم۔😭
ابھی توبہ کرو لوگوں۔😭

وہ جلدی مان جاتا ہے۔😭
وہ اب بھی تم کو چاہتا ہے۔😭

زمیں ساری پلٹ جائے۔😭
ابھی بھی وقت ہے لوگوں۔😭

خدا راضی کرو لوگوں۔😭

وہ جلدی مان جاتا ہے۔😭
وہ جلدی مان جاتا ہے۔😭✍🏻

کب خاموش رہنا چاہئیے؟؟؟












 




۱۔خاموش رہئے، جب آپ غصے میں ہوں۔
۲-خاموش رہئیے، جب آپ کے پاس دلائل نا ہوں۔
۳۔ خاموش رہئے، جب آپ نے کسی بات کی تحقیق نہیں کی ہو۔
۴۔خاموش رہئے، جب آپ کے الفاظ کسی کمزور کو دبائیں۔
۵۔خاموش رہئے، جب سننے اور سیکھنے کا وقت ہو۔
۶۔خاموش رہئے، جب آپ کا جی کسی مقدس چیز کا مذاق  اُڑانے کا چاہے۔
۷۔خاموش رہئے، جب کوئی گناہ کی بات کو لے کر مذاق کرنے لگیں۔
۸۔خاموش رہئے،ایسی باتیں کرتےہوئے جو آپ کی شرمندگی کا باعث بنے۔
۹۔خاموش رہئے، جب آپ کی باتوں کا غلط مفہوم لیا جانے لگے۔
۱۰۔ خاموش رہئے، جب دوسرے اپنے معاملات طے کر رہے ہوں۔
۱۱۔خاموش رہئے، جب جھوٹ بولنے کا جی چاہے۔
۱۲۔ خاموش رہئے، جب آپ کےالفاظ کسی کی ساکھ خراب کریں۔
۱۳۔خاموش رہئے، جب آپ کا بولنا کسی کی دوستی توڑنے کا سبب بننے لگیں۔
۱۴۔خاموش رہئے، جب آپ کسی پر تنقید کرنے لگیں۔
۱۵۔خاموش رہئے، جب آپ بات کو پُرخلوص طریقے سے نا کہہ سکیں۔
۱۶۔خاموش رہئے، جب آپ کی باتیں کسی معاملے سے ناواقفیت کا پتہ دیں۔
۱۷۔خاموش رہئے، جب آپ کو کچھ بول کر پچتانا پڑے۔
۱۸۔خاموش رہئے، جب آپ کسی بات کو کئ بار کہہ چکے ہوں۔
۱۹۔ خاموش رہئے، جب آپ کا کسی کی خوشامد کرنے کا موڈ بن جائے۔
۲۰۔خاموش رہئے، جب آپ کے الفاظ کسی کے لئے ناگوار بن جائیں۔






شادی کی تقریب میں ایک صاحب اپنے جاننے والے آدمی کے پاس جاتے ھیں اور پوچھتے ھیں۔ "کیا آپ نے مجھے پہچانا"

انہوں نے غور سے دیکھا اور کہا "ھاں آپ میرے پرائمری سکول کے شاگرد ھو۔ کیا کر رھے ھو آج کل"
شاگرد نے جواب دیا کہ "میں بھی آپ کی طرح سکول ٹیچر ھوں۔اور ٹیچر بننے کی یہ خواہش مجھ میں آپ ھی کی وجہ سے پیدا ھوئی۔"

استاد نے پوچھا "وہ کیسے"
شاگرد نے جواب دیا، "آپ کو یاد ھے کہ ایک بار کلاس کے ایک لڑکے کی بہت خوبصورت گھڑی چوری ھو گئی تھی اور وہ گھڑی میں نے چرائی تھی۔ آپ نے پوری کلاس کو کہا تھا کہ جس نے بھی گھڑی چرائی ھے واپس کر دے۔ میں گھڑی واپس کرنا چاھتا تھا لیکن شرمندگی سے بچنے کے لئے یہ جرات نہ کر سکا۔
آپ نے پوری کلاس کو دیوار کی طرف منہ کر کے ، آنکھیں بند کر کے کھڑے ھونے کا حکم دیا اور سب کی جیبوں کی تلاشی لی اور میری جیب سے گھڑی نکال کر بھی میرا نام لئے بغیر وہ گھڑی اس کے مالک کو دے دی اور مجھے کبھی اس عمل پر شرمندہ نہ کیا۔ میں نے اسی دن سے استاد بننے کا تہیئہ کر لیا تھا۔"

استاد نے کہا کہ "کہانی کچھ یوں ھے کہ تلاشی کے دوران میں نے بھی اپنی آنکھیں بند کر لی تھیں اور مجھے بھی آج ھی پتہ چلا ھے کہ وہ گھڑی آپ نے چرائی تھی۔"
کیا ھم ایسے استاد بن سکتے ھیں جو اپنے اعمال سے بچوں کو استاد بننے کی ترغیب دے سکیں نہ کہ چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر بچوں کو پوری کلاس کے سامنے شرمندہ کریں۔





ایک سائکولوجسٹ کے مشورے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1۔ اپنے آپ کو کورونا وائرس کی خبروں سے دور رکھیں۔ اس مرض کے بارے میں آپ کو جتنا جاننا تھا آپ جان چکے ہیں۔

2۔ اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد جاننے کی کوشش نہ کریں۔ یہ کریکٹ میچ نہیں ھے کہ اسکور جاننا ضروری ہو۔
مرنے والوں کی تعداد دوسروں سے شیئر مت کیجئے۔ دوسروں کا دل اور دماغ کمزور ہوسکتا ھے۔ وہ ایسی خبریں سن کر بیمار پڑسکتے ہیں۔

3۔ انٹرنیٹ پر ڈھوند ڈھونڈ کر کورونا کے بارے میں جاننے کی کوشش نہ کریں اس سے آپ کے دماغی طور پر کمزور ہونے کا خدشہ ھے۔

4۔ ہمیشہ کورونا کے بارے میں سوچتے رہنے سے آپ ڈپریشن یا نروس بریک ڈاؤن کے شکار ہوسکتے ہیں۔

5۔ قرآن مجید، دینی تعلیم یا پسندیدہ کتابیں پڑھ کر وقت گزاریں۔ بیوی اور بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت صَرف کریں۔

6۔ بےفکر رہنے کی کوشش کریں۔اس سے آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا جو ابھی بہت ضروری ھے۔

7۔ واٹس ایپ اور فیس کی خبروں پر، تصدیق کئے بغیر، بھروسہ نہ کریں۔

8۔ خدا کی رحمت  پر بھروسہ کریں اور یہ یقین رکھیں کہ جس طرح ہر بلا ایک دن ٹلتی ھے یہ بلا بھی ٹل جائے گی۔










کرونا کے خلاف خود کو تیار کریں۔ ۔

ایک بات اب کلیئر ہوچکی ہے کہ کرونا وائرس سے بچنا ممکن نہیں ہے۔ جلد یا دیر سے ہر بندے نے ایک بار اس سے متاثر ہونا ہے۔ لاک ڈائون سے ہم اس کے پھیلائو کو سلو تو کر سکتے تھے لیکن روک نہیں سکتے تھے۔۔

اور اب جب یہ تیزی سے پھیل چکا ہے تو ہمارے پاس دو آپشن ہیں

پہلا آپشن یہ کہ وائرس کی کم سے کم مقدار کو جسم میں داخل ہونے دیں۔ اور اس کیلئے ہمیں ماسک پہننے کے اصول پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ گھر سے باہر ماسک کے بغیر کوئی نہ نکلے۔ کسی کے گھر جائیں تو ماسک پہن کر جائیں۔ آپ سے کوئی ملنے آئے تو ماسک پہن کر ملاقات کریں اور حکومت کو بھی چاہیئے اس پر سختی سے عمل درآمد کروائے۔۔

دوسرا ہمارا دفاعی نظام اتنا مضبوط ہو کہ جسم میں بیماری پیدا کرنے سے پہلے وہ وائرس پر قابو پا لے۔۔

ہم اپنے جسم کا دفاعی نظام مضبوط کیسے کر سکتے ہیں۔ تو اس حوالے سے تین باتوں کو ذہن میں رکھیں۔۔

سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند بہت ضروری ہے۔ نیند بھی وہ جس میں باقائدگی ہو۔ یعنی سونے اور جاگنے کے اوقات فکس ہوں۔۔ یہ نہیں کہ آج نو بجے سو گئے تو کل دو بجے تک جاگتے رہے۔ ایسے ہی کبھی صبح پانج بجے اٹھے ہوئے تو کبھی بستر گیارہ بجے بھی نہ چھورتے ہوں۔۔

دوسری چیز غذا۔۔۔

غذا میں سب سے پہلے تو پروٹین والی غذائوں کا اضافہ کر دیں ۔۔
جس میں ہر طرح کا گوشت ترجیحا شامل ہو۔مچھلی لیں۔ دالیں بھی پروٹین فراہم کرتی ہیں۔۔

اس کے بعد پھلوں کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں۔
آجکل خوبانی آڑو اور آم موجود ہیں۔۔ جتنا کھا سکیں استعمال کرلیں۔

ڈرائی فروٹ کا استعمال روزانہ کا معمول بنا لیں۔ چاہے مونگ پھلی لیں۔ لیکن چند دانے ضرورلیں ۔۔ کاجو انجیر بادام اخروٹ کے دو سے تین دانے روزانہ آپکی قوت مدافعت کو بڑھانے میں کافی مفید ثابت ہوتے ہیں۔

دھی کو اپنے کھانے کی میز کا لازمی جزو بنا لیں۔۔

کھانے میں ایک عدد لہسن کی پوتھی بطور سلاد اضافہ کرلیں۔۔یعنی کچا کھانا ہے۔۔ پیس بنا کر پانی سے نگل لیں یا پھر میش کرکے دھی یا کھانے میں ڈال کر استعمال کر لیں

کھانا جو بھی پکائیں اس میں زیتون کا تیل چند چمچ ڈال لیں۔۔

اور ہلدی، دار چینی اور لونگ کو اپنے ہر کھانے کی ریسپی کا حصہ بنالیں۔۔

لیموں کی شکنجبیں بنا کر روزانہ پیئیں۔

ادرک، دار چینی اور لانگ کا ایک سے دو کپ قہوہ روزانہ استعمال کریں۔ ایک چمچ ادرک پیس کر اسے پانی میں اچھی طرح پکا کر شہد ڈال کر استعمال کرلیں۔

چینی کا استعمال ترک کر دیں اور شہد کو میٹھے کی جگہ استعمال کریں۔

وٹامن ڈی اور اے سپلیمنٹ کا استعمال شروع کر دیں۔ کسی بھی میڈیکل سٹور سے باآسانی دستیاب ہوتے ہیں ۔

اب جو ساری خوارک لی ہے اس کو دفاعی نظام میں بدلنے کیلئے ایندھن کی ضرورت ہوتی ہے۔۔اس کیلئے جسم کے میٹا بولزم کو بڑھانا ہوگا۔ واک کو معمول کا حصہ بنائیں اور ہلکی پھلکی ورزش روزانہ کرتے رہیں۔۔

اوپر بیان کی گئی ساری باتوں پر عمل کرنا شائد ممکن نہ ہو لیکن جہاں تک ہوسکے ان کو معمولات میں شامل کرلیں۔ کم ازکم آپ کو پتا ہونا چاہیئے آپکے دفاعی نظام کو کن چیزوں کی ضرورت ہے۔۔

اپنے روزانہ کے معمولات کے ساتھ ساتھ مثبت اور تعمیری ایکٹیویٹیز میں اپنے آپکو مصروف رکھیں۔
کتابیں پڑھیں۔ پودوں کو سنبھالیں۔ پرندے رکھیں۔ جانور پالیں۔ فوٹو گرافی کریں۔ کپڑے ڈیزائن کریں۔ گھر کو سجائیں ۔

کرونا سے ہونے والی اموات کو نظر انداز کریں۔ روزانہ ہزاروں بلکہ لاکھوں اموات ایسی ہیں جو آپکے نوٹس میں آئے بغیر ہمیشہ سے ہورہی تھیں۔ اس لیئے کرونا سے ہونے والی اموات یا مریضوں کی خبروں کو اپنے اعصاب پر سوار مت کریں۔

اپنے رب سے تعلق کو بڑھائیں۔ پرسکون رہیں۔ اپنے اعصاب کو قابو میں رکھیں۔ تنہائی سے خود کو بچائیں۔ سوشل رہیں۔ آپکا اعتماد آپکو کرونا کے خلاف تیار کرے گا۔۔ اس اعتماد کو کسی قیمت پر ہاتھ سے مت جانے دیں۔

مشکل وقت سے گزر رہے ہیں لیکن بہت جلد اس وقت نے گزر جانا ہے۔۔ ان شاءاللہ

 تھینکس ڈاکٹر مبشر سلیم
"#مولویوں کو ملک سے نکال دو سکون ہوجائے گا"*


"مولویوں کو دین کا کچھ پتا ہی نہیں ہے"
#دین تو بڑا آسان ہے ان مولویوں نے اسے #مشکل بنادیا ہے
"یہ مولوی دین کے ٹھیکے دار بنے بیٹھے ہیں"
"اب ہماری مولویوں سے کھلی جنگ ہے"
آپ غور کیجیے گا یہ جملے کہنے والے لوگ صرف #جمعے کو، اور اکثر تو صرف #عید کے دن ہی وضو کرتے ہیں۔
 اور ہمیں سکھا رہے ہیں کہ #دین کہاں سے آئے گا اس پر کیسے عمل ہوگا۔
الفاظ تھوڑے سخت ہیں
لیکن
اب حد ہوچکی ہے۔
 جس کی خود حروف تہجی پڑھنے کی اوقات نہیں ہے وہ وقت کے #علماء و محدثین پر تنقید کر رہا ہے۔
بھائی #شیخ، #چوہدری، #فلاں، #فلاں #لبرل!
تم کو پتا ہے #مولوی کون ہوتا ہے؟
جس نے اپنی زندگی کے نہیں بلکہ #جوانی کے وہ خوبصورت 11 سال، اگر حافظ بھی ہے تو 15 سال، اگر مفتی ہے تو 18 سال صرف اور صرف اللہ کے دین کو پڑھنے میں وقف کیے ہوئے ہوتے ہیں جو تم نے #عیاشیوں اور دنیا کی رنگینیوں میں گم کردیے___!

#اسکوپ کیا ہے مولوی کا اس معاشرے میں؟
دیا کیا ہے آپ نے مولوی کو جو #لینے پر تلے ہو؟
 اپنے محلے کی مسجد، #مدرسے میں جا کر تو دیکھو کس حال میں رہ رہے ہیں یہ لوگ😢😢😢
چلیں اس بات کا تو گلہ ہے ہی نہیں کہ ان کو ملا کیا، وہ الگ بحث ہے۔
بات یہ ہے کہ تم کون ہو؟
#تعلیم کیا ہے تمہاری؟
وضو کے #فرائض پتہ ہیں؟
#غسل کرنا جانتے ہو؟
جانور ذبح کرنے کا #سنت طریقہ جانتے ہو ؟
آخری بار باجماعت #فجر کب پڑھی تھی؟
#قرآن کتنا جانتے ہو؟
#حدیث کتنی پڑھی ہے؟
#فقہی مسائل کتنے سمجھ لیتے ہو؟
 معیشت و معاشرت پر کتنی #احادیث ازبر ہیں؟
اوقات تمہاری #قاعدہ کی نہیں اور علماء کے خلاف گز بھر لمبی زبان نکلی پڑی ہے۔

وجہ یہ ہے کہ مولوی نے قرآن پڑھ رکھا ہے وہ تمہارے #حرام کاموں کو "حرام" کہنا جانتا ہے۔
اس لیے تمہاری دکھتی رگ پھڑکتی ہے۔
وہ تمھیں گستاخوں سے خبردار کرتا ہے
وہ #نبیﷺ کے #دشمنوں سے سب تعلقات ختم کرنے کا درس دیتا ہے
کیا غلط کرتا ہے؟
اپنی نہیں نبیﷺ کی ناموس کی خاطر اسیری کاٹتا ہے جان دیتا ہے
کیا تم اپنے سیاسی لیڈر  پہ نہیں مرتے اسکے دشمن کی زبانیں نہیں کھینچتے تو پھر مولوی ہی پہ تنقید کیوں؟؟؟

ہاں مولوی تنقید برائے تنقید نہیں کرتا،
وہ اپنی گفتگو سے نرمی تو ختم کر سکتا ہے #تہذیب کا دامن نہیں چھوڑتا،
وہ ایک چٹائی پر 10 ہزار کی تنخواہ میں زندگی گزار دیتا ہے
مگر کبھی تمہاری طرح ضمیر کے سودے نہیں کرتا،
سود نہیں کھاتا
 وہ تمہاری *دُنیا پر نظر کیے بغیر تمہاری *آخرت سنوارنا چاہتا ہے، اس لیے تم کو کھٹکتا ہے.... ؟؟

ورنہ مجھے بتا دو #اختلافات کہاں نہیں ہیں؟
 دوغلے دھوکے باز اور سفید پوش کالی بھیڑیں کس شعبے اور کس ادارے میں نہیں؟
یونیورسٹی کالج اسکولوں میں نہیں؟
کاروبار، فیکٹریوں، زمینوں یا وڈیروں میں نہیں؟
سیاست میں نہیں؟میڈیا میں نہیں؟
سائنس میں نہیں؟ طب میں نہیں؟
حکمت میں نہیں؟ تہذیب میں نہیں؟

 قومیت لسانیت سے لے کر ملکی معیشت و کاروبار تک ہر ادارے میں کچھ نہ کچھ برے لوگ ہیں
تو پھر ایک مولویت سے ہی کیوں تکلیف ہے؟

ہاں سنو اس میں بھی غلطی تمہاری ہے
 تم بھی تو ہر داڑھی والے کو مولویت سے جوڑ دیتے ہو
ہر ٹوپی پگڑی والے کو عالم سمجھ لیتے ہو
 ہر نمازی کو تم مفتی گردان لیتے ہو ایسا کیوں؟

دنیا کے معاملے میں:
 کبھی تم نے فارمیسی جا کر سبزی خریدی ہے؟ 
تھانے بھیج کر بچوں کو تعلیم  دلوائی ہے؟
جوتے کی دوکان سے صوفے خریدے ہیں ؟
مستری سے کبھی دانت نکلوایا؟
رنگ والے سے کبھی بال کٹوائے؟
دھوبی سے کبھی جوتے پالش کروائے؟
ڈاکٹر کے کلینک میں بل جمع کروائے؟
 بینک میں جا کر کبھی پاسپورٹ  بنوائے؟

وہاں تمہاری بڑی عقل چلتی ہے کہ ہر چیز اسی کے مقام و ماہر سے ہی صحیح ہے،

"تو ایک دین ہی مظلوم ملا تھا جو دھوکے میں آگئے؟"
کیوں گئے تھے "انجینیئر" سے دین کی بات پوچھنے؟
کیوں ایم بی بی ایس ڈاکٹر سے شرعی مسئلہ پوچھا تھا؟
کیوں محلے کے "حاجی" صاحب کا پائنچہ اونچا دیکھ کر ان سے عقائد پر بات کی تھی؟
 کیوں صرف داڑھی دیکھ کر تم ایک کیمسٹری کے طالب علم کو عالم سمجھ لیا؟

تم تو اتنے عقلمند تھے دنیا جہاں کی سمجھ رکھتے تھے بس یہیں پر معصوم بننا تھا؟
تو قصور کس کا ہوا؟
 تمہارا یا مولوی کا؟
تم نے سمجھا ہی نہیں ہے عالم ہوتا کون ہے
مدرسے کیا اہمیت رکھتے ہیں
 دارالافتاء کسے کہتے ہیں۔

میں مانتا ہوں کالی بھیڑیں مولویوں میں بھی ہیں لیکن وہ کہاں نہیں ہیں؟
👈 کسی نے بڑی اچھی بات کی ہے کہ چوروں اور لٹیروں نے داڑھی رکھ لی ہے

دو نمبر لوگوں کے چکر میں کب تک اپنے ہی لوگوں کو گالیاں دوگے؟
تم نے ہی پلمبر سے دانت نکلوا لیا تو اس میں مولوی کا کیا قصور؟
کیوں تم دین سیکھ…
*
 









ایک بڑھیا جس کا بیٹا اس کو پردیس سے ہر مہینے ایک خط میں ایک چیک بھیجتا تھا وہ بڑھیا اس خط کو وصول کرتی، اسے چومتی،اپنی آنکھوں سے لگاتی اور پھر اس کو بکس میں بند کر کے رکھ دیتی وہ یہ تو جانتی تھی
 کہ اس کے پیارے بیٹے کا بڑا ہی پیارا خط ہے لیکن اس ان پڑھ بڑھیا کو پتہ نہیں تھا کہ یہ خط نہیں بلکہ اس کے بیٹے نے رقم کا چیک بھیجا ہے

جسے وہ بنک لیکر جاتی تو اس کو پیسے ملتے وہ بڑھیا غریب اور افلاس سے وفات پا گئی لیکن اس کو ساری زندگی یہ نہ پتہ چل سکا کہ اس کا بیٹا اس کے لئے رقم بھیجتا رہا تھا ۔

 خدا کا کلام میں  بھی ہمارے لیئے بے شمار فوائد ہیں مگر   لیکن ہم نے بھی اس بڑھیا کی طرح ا سکو آنکھوں سے لگا یا ، اس کو چوما ، چھاتی سے لگایا ، غلاف میں بند کر کے اونچی جگہ پراحتراما ً رکھ دیا لیکن اس سے فائدہ اور ہدایت حاصل نہ کی ___سوچئیے ہم  پڑھے لکھے اور ان پڑھ بڑھیا میں کیا فرق ہے کوئی؟؟؟؟
منقول
۔
💝وہ کیسی عورتیں تھیں💝


جو گیلی لکڑیوں کو پھونک کر چولہا جلاتی تھیں
جو سل پر سرخ  مرچیں پیس کر سالن پکاتی تھیں
صبح سے شام تک مصروف، لیکن مسکراتی تھیں

بھری  دوپہر  میں سر اپنا ڈھک کر ملنے آتی تھیں
جو پنکھے ہاتھ کےجھلتی تھیں اور پھر بھی تھک نہ پاتی تھیں
جو دروازے پہ رک کر دیر تک رسمیں نبھاتی تھیں

پلنگوں پر نفاست سے دری چادر بچھاتی تھیں
بصد اصرار مہمانوں کو سرہانے بٹھاتی تھیں
اگر گرمی زیادہ ہو تو روح افزا پلاتی تھیں

جو اپنی بیٹیوں کو سوئیٹر بننا سکھاتی تھیں
سلائی کی مشینوں پر کڑے روزے بتاتی تھیں
بڑی پلیٹوں میں جو افطار کے حصّے بناتی تھیں

جو کلمےکاڑھ کر لکڑی کے فریموں میں سجاتی تھیں
دعائیں پھونک کر بچوں کو بستر پر سلاتی تھیں
اور اپنی جا نمازیں موڑ کر تکیہ لگاتی تھیں

کوئی سائل جو دستک دے اسے کھانا کھلاتی تھیں
پڑوسن مانگ لے کچھ، باخوشی دیتی دلاتی تھیں
جو رشتوں کو برتنے کے کئی نسخے بتاتی تھیں

محلے میں کوئی مر جائے تو آنسو بہاتی تھیں
کوئی بیمار پڑ جائے تو اس کے پاس جاتی تھیں
کوئی تہوار ہو تو خوب مل جل کر مناتی تھیں

وہ کیسی عورتیں تھیں.....

میں جب گھر اپنےجاتا ہوں تو فرصت کے زمانوں میں
انہیں ہی ڈھونڈتا پھرتا ہوں  گلیوں اور مکانوں میں
کسی میلاد میں، جزدان میں،   تسبیح کے دانوں میں
کسی برآمدے کے طاق پر، باورچی خانوں میں

مگر اپنا زمانہ ساتھ لیکر  کھو گئی ہیں وہ
کسی اک قبر میں ساری کی ساری سو گئی ہیں وہ