Monday, August 8, 2022

Islamic Urdu Article, taleem o tarbiyat, kids parenting, Bacho ki taleem o tarbiyat, parenting tips, tips for parent, urdu article for parents waldain, maa, baap

    

Home Page  Urdu Islamic Article  HR Email Ids  Zikar Azkaar

Namaz Quran & Tableegh   School HR ID  Ulema Ikram Bayanat

Listen Quran Majeed   Read Quran Majeed  Social Media  Ramzan

Khulasa Quran Majeed Latest jobs Karachi School Free Islamic Gift 

 


 

 

 

*محترم والدین!* 🌼

 

  ہم آج شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ ہمارے بچے ہمارا کہنا نہیں مانتے، بدتمیزی کرتے ہیں ، زبان چلاتے ہیں، آپس میں پیار محبت نہیں۔ بڑوں کی عزت نہیں۔

 

 کھانے میں نخرے کرتے ہیں۔۔۔ہمارے زمانے میں ماں ایک چیز پکاتی تھی تو چھ بچے چپ کرکے رب کا شکر کرکے کھاتے تھے ۔ آج ماں چھ چیزیں پکا کر ایک بچے کے پیچھے بھاگتی پھرتی ہے* ۔

 

🔰❔          🔰❔

 

  کبھی آپ نے سوچا کیوں؟

 

آج کے بچے اتنی جلدی بور کیوں ہو جاتے ہیں ؟ ہم نے تو کبھی نہیں کہا تھا کہ ہم بور ہو رہے ہیں؟

 

کیا ہم تمیز دار بچے تھے یا ہمارے والدین کی تربیت اچھی تھی؟

 

سوچیں ۔۔۔

 

  *کیا ہمارے والدین ہمارے پیدا ہوتے ہی ہمارے ہاتھوں میں موبائل فون پکڑا دیا کرتے تھے ؟؟؟؟؟؟*

 

 یا وہ بھی ہر وقت موبائل ہاتھوں میں تھامے موبائل زومبی بنے رہتے تھے*؟

 

  کیا وہ ٹی وی کو ہماری بےبی سٹنگ کے لیے استعمال کرتے تھے؟  کیا وہ ہمیں ٹی وی کے آگے بیٹھ کر کھانا کھلاتے تھے؟

 

ذرا کل سے بچوں کا سکرین ٹائم تو نوٹ کریں؟ ٹی وی ، لیپ ٹاپ، موبائل، گیمز سب اس میں شامل ہے. *آج کے بچےکم از کم  اوسطاً 55 گھنٹے سکرین ٹائم استعمال کرتے ہیں۔*

 

  کیا اس سے آدھا وقت بھی ہم نے بچوں کی اسلامی تربیت پر بھی لگایا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟!!؟!!؟

 

کیا ہم ماں باپ, تربیت کی ذمہ داری ایک دوسرے پر یا سکول پر ڈال کر خود فیس بک ، ٹک ٹاک اور واٹس ایپ میں بزی رہتے ہیں؟

 

🥀 اگر ہاں تو......

پھر تو ہمیں شکوہ کناں نہیں ہونا چاہئے ، سارا قصور تو ہمارا اپنا ہے ۔۔۔

 

ہمارے بچے بدتمیزہورہے ہیں!!!

 

  اس لئے کہ

وہ یہ سب غصہ، بدتمیزی، ہائپر ایکٹیویٹی، بد زبانی  ہم سے اور گیمز، ٹی وی اور کارٹونز سے حاصل کرتے ہیں جو چوبیس گھنٹے ہم انہیں خود مہیا کرتے ہیں، انکی نظر کے مسائل، دماغی مسائل، جسمانی اور معاشرتی مسائل، ان سب کا ذمہ دار ہمیں کس کو ٹہرانا چاہیے؟ ان بچوں کی کری ایٹویٹی کیوں ختم ہوتی جا رہی ہے؟

 

  انھیں اعلی کرداری ، ادب و آداب ، اچھے اخلاق سے دور دور کا واسطہ نہیں۔۔۔ کیوں؟

 

⚖️ آگے پڑھئے اور فیصلہ کیجیے۔۔۔

 

  *کیا ہم نے کبھی اپنے بچوں کو  کبھی اعلی کردار لوگوں کی کہانیاں سنائی ہیں ؟.*

 

🚨 *کبھی بتایا کہ ہمارے مسلم ہیرو کون تھے  ؟؟؟؟؟؟*

 

 🚨 ہمیں کس کو اپنا آئیڈیل بنانا اور کاپی کرنا چاہئے؟

 

ہماری  ننھی فاطمہ  مٹک مٹک کر بدتمیزی سے بات کرے  ٹر ٹر جواب دے، انڈین  کو کاپی کرئے تو ہم خوشی سے نہال ہو کر اس کا یو ٹیوب چینل بنا دیتے ہیں۔

 

*ہمارا کیوٹ سا احمد اوے اوے کرکے چلائے اور غصہ کرئے تو ہم اس کو ٹی وی پر لا کر بٹھا دیتے ہیں اور شہ دے دے کر مزید بد* *تمیزی پر اکساتے ہیں۔*

 

🔥️👎🏻️🔥

 

یہ تو ہمارا معاشرتی معیارہے۔۔۔

 

🔥️👎🏻️🔥

 

  *یہ ہمارے بچے جو سکرین پر سارا دن  دیکھیں گے وہی کریں گے نا۔۔۔۔*

 

  ہمارے بچے یوٹیوب زومبی کیوں بنتے جا رہے ہیں؟

 

  *کیا ہم نے کبھی رات بچوں کو سلاتےوقت اپنے نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم  کی زندگی کےواقعات سنائے* *ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟*

 

انتخاب،، عابد چوہدری

 

برائے مہربانی اس تحریر کو شئیر یا فاروڈ کیا جائے

 

❂▬▬▬۩۞۩▬▬▬

          *🌼Join🌼*

 

   🇵🇰 اپنے بچوں کی اچھی تربیت اورتربیہ گروپ کی مزید تحریریں اور ویڈیوز اور روزانہ اصلاحی اور سبق آموز *کہانی* حاصل کرنے اور واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے اس نمبر پر *تربیہ* لکھ کر واٹس ایپ میسج کریں

 

 

 

 

 

 

 

 

 *السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

 

 *اَللهُ أَكْبَرُ ، اَللهُ أَكْبَرُ، اَللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَاللهُ أَكْبَرُ، اَللهُ أَكْبَرُ، وَلِلَّهِ الْحَمْدُ "* 🤍

 

*تقبل الله منا ومنكم عيد مبارك علينا وعليكم*

الله رب العزت آپ کو اور آپکے گھر والوں کو عید کی خوشیوں کے ساتھ دنیا اور آخرت کی تمام خوشیاں نصیب فرماۓ۔

*آمین*

 میری  طرف  سے آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو

🌙 *عید الاضحی مبـــــــــــــارک*🌙

🤍

 *عابد چودھری مدیر مجموعات تربیہ*

..🌿🌿

 *🏻📚 🌹꧂*

                    

 

 

*سوچیے گا ضرور*

️🍃🔺🍃

 

 

ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کہتی ہیں؛

ایک عید پر میں نے اپنی ماں سے فرمائش کی کہ اس عید پر میں نیلے رنگ کا غرارہ پہنوں گی اور وہ غرارہ Taffeta کا ہو، اس پہ مجھے ہلکے پیلے رنگ کی جارجٹ کی قمیض چاہیئے اور اس پر چنری کا دوپٹہ چاہیے۔۔

 

 میری ماں نے بڑے پیار سے اور بہت لاڈ سے میرا وہ عید کا جوڑا بنایا اور میں وہ عید کا جوڑا پہن کر بہت خوش ہوئی_

 

ہمارے ہاں ایک رسم ہے عید کا ناشتہ ایک بہت بڑا جشن ہوتا ہے، تو جب ہم عید کے ناشتے سے فارغ ہوئے تو میں نے اپنی ماں سے کہا کہ اب ہم کھیلنے جا رہے ہیں۔۔

 

تو انہوں نے انتہائی لاڈ سے بانہیں پھیلائیں اور مجھے اپنی بانہوں میں لے کے چومتے ہوئے پوچھا کہ تمہیں اپنا جوڑا بہت اچھا لگا؟ میں نے کہا ہاں بہت خوبصورت ہے جیسا میں چاہتی تھی بالکل ویسا ہی ہے_

 

تو اماں جی کہنے لگیں بیٹا اب یہ جوڑا تمہارے لیے ہی ہے نا؟

 میں نے کہا جی بالکل۔۔

 

تو اماں بولیں بیٹا، تم جب اب باہر کھیلنے چلی جاؤ گی تو بہت سے بچوں نے ایسا جوڑا نہیں پہنا ہو گا،، تو کیا حرج ہے اگر تم اپنا کوئی اور جوڑا جو تم پہلے پہن چکی ہو اور وہ  اچھا بھی ہو، وہ پہن لو اور کھیلنے چلی جاؤ_

 

 اس وقت میرے دل میں کھیلنا زیادہ اہم تھا، جوڑا زیادہ اہم نہیں تھا_

 

 میں نے کہا، اچھا ٹھیک ہے، بدل لیتی ہوں تو میں دوسرا جوڑا پہن کے، بدل کے چلی گئی_

 

اس وقت کھیل بھی بہت مزے دار تھے،، لیکن بہت بعد میں زندگی میں مجھے احساس ہوا کہ میری ماں مجھے کیا سکھا کے گئی ہیں!!

 

وہ یہ کہ،،

لوگوں میں لوگوں کی طرح جیتے ہیں،

وہ ٹیفٹا کا غرارہ، وہ جارجٹ کی قمیض، وہ چنری کا دوپٹہ مجھے اچھا لگتا ہے مگر،،

 یہ سب اس لیے اچھا نہیں ہونا چاہیے کہ اسے دیکھ کے کسی دوسرے کے دل میں رنج آئے کہ وہ ایسا جوڑا کیوں نہیں پہن سکا عید کے دن_

 

اب لوگ ایسے نہیں سوچتے،،

 

 اس وقت آپ کے ہاں علم بڑی چیز تھی،،

 *آج آپ کے ہاں دولت بڑی چیز ہے*!!!💔

 *انتخاب ،، عابد چوہدری*

 

 

❂▬▬▬۩۞۩▬▬▬

          *🌸Join🌸*

 

   🇵🇰 اپنے بچوں کی اچھی تربیت اورتربیہ گروپ کی مزید تحریریں ،ویڈیوز اور اصلاحی اور سبق آموز *کہانی* حاصل کرنے اور واٹس ایپ گروپ جوائن کرنے کیلئے اس نمبر پر *تربیہ* لکھ کر واٹس ایپ میسج کریں

03459277238

 

 

 

 

 

 

 

محترم والدین* 🌼

 

 

کیا ہم نے کبھی اپنے بچوں کو بتایا کہ قرآن کی فلاں آیت کیوں اور کیسے نازل ہوئی؟ اس کے پیچھے کیا کہانی تھی؟

 

🌸 *کبھی نبیوں کے قصے بتائے؟؟؟؟؟؟؟؟؟!*

 

🌸 کبھی بتایا کہ حضرت ایوب علیہ السلام نے کن حالات میں ہمت سےصبر کیا تھا؟

 

🌸 حضرت یوسف علیہ السلام نے کیسے فراست اور یقین سے رب کا ہاتھ تھامے رکھا؟

 

🌸 حضرت ابراھیم علیہ السلام کیوں رب کے فیورٹ فرینڈ تھے ؟اور کیوں اتنی قربانیاں دے کر بھی کبھی کوئی شکوہ نہ کیا؟

🌸 حضرت یونس علیہ السلام کیسے مچھلی کے پیٹ سے نکلے تھے؟

 

🌸 قوم لوط علیہ السلام کس جرم کی پاداش میں اتنے عظیم عذاب کی حقدار ٹہری؟

 

🌸 حضرت نوح علیہ السلام کی 900سالہ ثابت قدمی کا کیا نتیجہ نکلا تھا؟

 

🌸 حضرت آسیہ کتنے پکے ایمان والی تھیں اور اسکا انھیں کیا صلہ ملا؟

 

🌸 اللہ حضرت مریم کی پاکیزگی کی کیوں مثالیں دیتا ہے؟

 

  دنیا جہان کی کتابیں تو ہمارے بچوں کے بک شیلف میں سجی ہیں مگر کس کس کےبچوں نے پوری قصص الانبیاء پڑھی ہوئی ہے؟

 

  ہم بچوں کے نام تو شوق سے فاطمہ، ابراھیم، موسی، بلال، مریم، خدیجہ اور اسماعیل رکھ دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہمارا فرض پورا ہو گیا اب ہمارے بچے خود بخود نیک بن جائیں گے

 

 مگر!!!!!!

 

یہ بچے ہمارے لیے کیسے صدقہ جاریہ بنیں گے ،کبھی قاری کے حوالے کرنے کے بجائے ہم نے خود ان کو قرآن پڑھانے کی کوشش کی ہے؟

 

قرآن کا ترجمہ پڑھایا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟

 

بتایا ہے کہ اللہ اپنی کتاب میں کہتا کیا ہے؟

 

⛈️  ہمارے بچوں میں  کردار کی وہ اعلیٰ خوبیاں کیسے پیدا ہوں جو ہمارے جلیل القدر صحابہ، اولیاء  اور انبیاء میں تھیں؟

 

🌼 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نرم دلی، سخاوت، وفا شعاری اور وفاداری،

 

🌼 حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی اعلی کرداری اور عدل وانصاف ،

 

🌼 حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا شرم و حیا ، ایثاراور غناء

 

🌼  حضرت علی رضی اللہ عنہ کی جرات ، رشد اور فراست

 

  سیف اللہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ جیسے جری اور زیرک جرنیل کی دلیری

 

🌼 حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کی وفاداری اور خدمت گزاری

 

🌼 حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی قربانیاں اور ثابت قدمی

 

🌼 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا اپنے والد کے لئے پیار اور ادب و احترام

 

🌼 محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللہ علیہ کی جرات مندی اور بہادری

 

🌼 حضرت انس رضی اللہ عنہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی علم سے محبت

 

💎🕯️💎🕯️💎🕯️💎

 

 *کتنے ہی ان گنت نام اور ہیں۔۔۔۔۔*

 

💎🕯️💎🕯️💎🕯️💎

 

 *یہی مسلم ہیروز ہیں جن کی سچی داستانیں کردار و اخلاق کی بلندیوں پر لے کر جاتی ہیں* ۔۔۔۔۔نہ کہ نیٹ فلیکس ،یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر گزارا وقت اور آوارہ گردیاں۔

 

  *اس سے پہلے کہ سوشل میڈیا اور موبائل فون کا یہ فتنہ ہماری نسلوں کو لے ڈوبے ابھی ابھی وقت ہے ۔*

 

اس سے مکمل نجات تو شاید اب ممکن نہیں مگراس سوشل میڈیا کا مثبت استعمال خود بھی کریں اور بچوں سے بھی کروائیں

انتخاب،، عابد چوہدری

 

برائے مہربانی اس تحریر کو شئیر یا فارورڈ کیا جائے

 

 

 

 

 

 

 

 *بچے سے یہ مت کہیں کہ دیوار پر نقش و نگار بنا کر اسے گندا مت کرو*

 ۔بلکہ کہیں پیپر پر یہ نقش و نگار بناو جب بنا لو گے تو ہم اسے دیوار فریج یا تختہ پر سجائیں گے

 *بچے سے ایسے نہ کہیں کہ نماز پڑھو ورنہ سیدھے جہنم میں جاو گے بلکہ کہیں کہ آو اکٹھے ایک ساتھ نماز پڑھیں تاکہ ہم جنت میں بھی* *اکٹھے ہو جائیں*

بچے سے یہ نہ کہیں کہ اٹھو اور اپنا کمرہ صاف کرو کیا جنگل بنا رکھا ہے بلکہ یہ کہیں کہ بیٹا کیا کمرے کی صفائی میں کوئی مدد چاہییے کیوں کہ تم تو ہمیشہ صفائی اورسلیقہ کو پسند رکھتے ہو ۔

بچے سے یہ مت کہیں کہ کھیل کود چھوڑو پڑھائی کرو پڑھائی بہت اہم ہے بلکہ کہیں کہ اگر آپ نے آج پڑھائی جلدی مکمل کرلی تو میں آپ کے ساتھ کھیلوں گی یا ایسی کسی بھی سرگرمی کا حوالہ دیں جو اسے پسند ہو

بچے سے یہ نہ کہیں اٹھو اور دانت برش کرو میں تمہیں حکم دے رہی ہوں بلکہ کہیں کہ میں تم سے بہت خوش ہوں اس لیے کہ تم ہمیشہ میرے کہے بغیر دانت صاف کرلیاکرتے ہو۔

 *بچے سے یہ نہ کہیں کہ بائیں کروٹ مت سویا کرو بلکہ کہیں کہ ہمیں رسول اللہ نے سکھایا ہے کہ ہم دائیں* *کروٹ سویا کریں*

بچے سے مت کہیں کہ چاکلیٹ نہ کھایا کرو تاکہ دانتوں میں کیڑا نہ لگے بلکہ کہیں کہ میں نے دن میں ایک بار چاکلیٹ کھانے کی اجازت اس لیے دی ہے کہ میں جانتی ہوں تم بہت سمجھہدار ہو اپنے دانتوں کی صفائی کا خوب خیال رکھتے ہو

یاد رکھیے کہ ہر ہر لفظ اور ہر کام جو آپ کرتے ہیں وہ *بچے کو بے حد متاثر کرتا ھے اور یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ کا بچہ آپ کی سیرت و* *اخلاق بلکہ آپ کا اپنا ہی عکس ھے*

 

 

#parents #parenting #family #kids #love #children #baby #education #momlife #parenthood #mom #motherhood #dad #teachers #school #parentingtips #learning #students #familytime #mother #maman #child #dadlife #babies #babyboy #life #happy #covid #parent #babygirl 


#instagood #newborn #fun #instagram #famille #bebe #dads #toddler #fatherhood #b #moms #father #mum #mumlife #teacher #enfants #photography #toddlers #pregnancy #momsofinstagram #preschool #pregnant #childcare #smile #daddy #mentalhealth #parentlife #papa #like #cute 


 

 

 


No comments:

Post a Comment