Saturday, March 13, 2021

Urdu Islamic Article: Salam, Islahi Batain 99 ka Qanoon, Mar ker Kahan Jao gay, Jannat may kon jaye ga, Papa ka pars or Jootay, Namaz, Molana Zulfiqar Naqshbandi sahab, Bad Nazar,

 

Home Page  Urdu Islamic Article  HR Email Ids  Zikar Azkaar

Namaz Quran & Tableegh   School HR ID  Ulema Ikram Bayanat

Listen Quran Majeed   Read Quran Majeed  Social Media  Ramzan

Khulasa Quran Majeed


★ہمیں تو مردہ کو بھی سلام کہنے کی تعلیم دی گئی ہے ۔۔پر پتہ نہیں، ہم میں یہ انا۔۔ ضد۔۔ اکڑ ۔۔ کیوں آ گئی ھے کہ زندہ لوگوں کو بھی سلام نہیں کرتے۔ اگر کرتے بھی ہیں، تو مطلب تک★




❣️اصــــــــلاحی باتیں🌙

               👈 ننانوے کا قانون 👉 


بادشاہ وقت نے اپنے وزیر خاص سے پوچھا: یہ میرے نوکر مجھ سے زیادہ کیسے خوش باش پھرتے ہیں۔ جبکہ ان کے پاس کچھ نہیں اور میرے پاس کمی کسی چیز کی نہیں۔ 


وزیر نے کہا: بادشاہ سلامت، اپنے کسی خادم پر قانون نمبر ننانوے کا استعمال کر کے دیکھیئے۔ 


بادشاہ نے پوچھا: اچھا، یہ قانون نمبر ننانوے کیا ہوتا ہے؟


وزیر نے کہا: بادشاہ  سلامت، ایک صراحی میں ننانوے درہم ڈال کر، صراحی پر لکھیئے اس میں تمہارے لیئے سو درہم ہدیہ ہے،  رات کو کسی خادم کے گھر کے دروازے کے سامنے رکھ کر دروازہ کھٹکھٹا کر ادھر اُدھر چھپ جائیے اور تماشہ دیکھ لیجیئے۔ 


بادشاہ نے،  جیسے وزیر نے سمجھایا تھا،  ویسے کیا، صراحی رکھنے والے نے دروازہ کھٹکھٹایا اور چھپ کر تماشہ دیکھنا شروع کر دیا۔ 


اندر سے خادم نکلا، صراحی اٹھائی اور گھر چلا گیا۔ دراہم گنے تو ننانوے نکلے، جبکہ صراحی پر لکھا سو درہم تھا۔ سوچا: یقینا ایک درہم کہیں باہر گرا پڑا ہوگا۔


خادم اور اس کے سارے گھر والے باہر نکلے اور درہم کی تلاش شروع کر دی۔ ان کی ساری رات اسی تلاش میں گزر گئی۔ خادم کا غصہ دیدنی تھا، کچھ رات صبر اور باقی کی رات بک بک اور جھک جھک میں گزری۔ خادم نے اپنے بیوی بچوں کو سست بھی کہا کیونکہ وہ درہم تلاش کرنے میں ناکام رہے تھے۔ 


دوسر ےدن یہ ملازم محل میں کام کرنے کیلئے گیا تو اس کا مزاج مکدر، آنکھوں سے جگراتے، کام سے جھنجھلاہٹ، شکل پر افسردگی عیاں تھی۔ بادشاہ سمجھ گیا کہ ننانوے کا قانون کیا ہوا کرتا ہے۔ 


لوگ ان ننانوے نعمتوں کو بھول جاتے ہیں جو الله تبارک و تعالیٰ نے انہیں عطا فرمائی ہوتی ہیں۔ اور ساری زندگی اس ایک نعمت کے حصول میں سر گرداں رہ کر گزار دیتے ہیں جو انہیں نہیں ملی ہوتی۔ 


اور یہ والی رہ گئی نعمت بھی الله کی کسی حکمت سے وجہ سے رُکی ہوئی ہوتی ہے جسے عطا کر دینا الله کیلئے بڑا کام نہیں ہوا کرتا۔ 


لوگ اپنی اسی ایک مفقود نعمت کیلئے سرگرداں رہ کر اپنے پاس موجود ننانوے نعمتوں کی لذتوں سے محروم مزاجوں کو مکدر کر کے جیتے ہیں۔ 


اپنی مل چکی نعمتوں پر الله تبارک و تعالٰی کا احسان مانیئے اور ان سے مستفید ہو کر شکرگزار بندے بن کر رہیئے۔ الله پاک ہمیں اپنے شکر گزار بندے بنا دے۔ آمین

دعاگو 

ضیاء اللّہ شیخ






🌹اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎🌹

             


🎙.........بـــــــــا آواز............🎙


حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب


     

🌹عنوان👇🏻

دعوت تبلیغ کی اہمیت 

اپنے بچوں کو دین سکھائیں زندگی میں دین کی محنت بڑی ضروری ہے


🌹👈🏻 ماشاءاللہ بہت ہی قیمتی بیانات ہیں لازمی سنیں کریں

💙💙💙💙💙💙💙💙💙💙





ایک عربی کو کہا گیا کہ تم مر جاؤ گے اس نے کہاں پھر کہاں جائیں گے ؟


کہا گیا کہ اللہ کے پاس !!


عربی کہنے لگا آج تک جو خیر بھی پائی ھے اللہ کے یہاں سے پائی ھے پھر اس سے ملاقات سے کیا ڈرنا


کس قدر بہترین حسنِ ظن ھے اپنے اللہ سے -


🌼 ایک بزرگ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ھیں جس کی دعا قبول کی جاتی ھے ؟


بزرگ نے جواب دیا نہیں ، مگر میں اس کو جانتا ھوں جو دعائیں قبول کرتا ھے -


کیا ھی بہترین حسنِ ظن ھے -


🌼 ابن عباسؓ سے ایک بدو نے پوچھا کہ حساب کون لے گا ؟


آپ نے فرمایا کہ " اللہ "


رب کعبہ کی قسم پھر تو ھم نجات پا گئے ،بدو نے خوشی سے کہا -


کیا ھی بہترین حسنِ ظن ھے اپنے رب سے -


🌼 ایک نوجوان کا آخری وقت آیا تو اس کی ماں پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی -


نوجوان نے ماں کا ہاتھ پکڑ کر سوال کیا کہ امی جان اگر میرا حساب آپ کے حوالے کر دیا جائے تو آپ میرے ساتھ کیا کریں گی ؟


ماں نے کہا کہ میں تجھ پر رحم کرتے ھوئے معاف کردونگی -


اماں جان اللہ پاک آپ سے بڑھ کر رحیم ھے پھر اس کے پاس بھیجتے ھوئے یہ رونا کیسا ؟


کیا ھی بہترین گمان ھے اپنے رب کے بارے میں -


اللہ پاک نے حشر کی منظر کشی کرتے ھوئے فرمایا ھے ،


{ وخشعت الأصوات للرّحمٰن }

" اور اس دن آوازیں دب جائیں گی رحمان کے سامنے"


اس حشر کی گھڑی میں بھی یہ نہیں فرمایا کہ " جبار " کے سامنے بلکہ اپنی صفتِ رحمت کا آسرا دیا ھے

یا اللہ ہمیں دنیا قبر حشر آخرت میں ہمیشہ اپنے فضل و کرم کے سائے میں رکھنا ۔ 

آمین یا رب العا لمین






ﺳﻮال ﺗﮭﺎ کہ 

ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ کس مذہب کے لوگ داخل کیے جائیں گے ۔ ﯾﮩﻮﺩﯼ ؛ ﻋﯿﺴﺎﺋﯽ یا پھر ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ؟ اس سوال کے جواب کے لئے تینوں مذاہب کے علماء کو مدعو گیا گیا ۔


مسلمانوں کی طرف سے بڑے عالم امام ﻣﺤﻤﺪ ﻋﺒﺪﮦ ۔؛

ﻋﯿﺴﺎﺋﯿﻮﮞ کی طرف سے ﺍﯾﮏ ﺑﮍﮮ ﭘﺎﺩﺭﯼﺍﻭﺭﯾﮩﻮﺩﯾﻮﮞ کی طرف سے ﺍﯾﮏ ﺑﮍﮮ ﺭﺑﯽ ﮐﻮ ﺑﻼ ﮐﺮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﯾﮩﯽ ﺳﻮﺍﻝ ﺭﮐﮭﺎ گیا : 


ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﻥ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ؟؟؟


 ﯾﮩﻮﺩﯼ، ﻋﯿﺴﺎﺋﯽ ﯾﺎ پھر ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ؟۔


ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﺍﻣﺎﻡ ﻣﺤﻤﺪ ﻋﺒﺪﮦ ﻧﮯ ﮐﮭﮍﮮ ﮨﻮ ﮐﺮ ﺍﯾﺴﺎ ﻣﺪﻟﻞ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﮐﮧ ﻣﺤﻔﻞ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﭩﮭﮯ تمام ﻧﺎﻗﺪﯾﻦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻋﯿﺴﺎﺋﯽ ﭘﺎﺩﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﯾﮩﻮﺩﯼ ﺭﺑﯽ ﺍﭘﻨﺎ ﺳﺎ ﻣﻨﮧ ﻟﯿﮑﺮ ﺭﮦ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﻐﯿﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺌﮯ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﺍﭨﮫ ﮐﺮ ﭼﻠﮯ ﮔﺌﮯ. 


ﺁﭖ ﮐﺎ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﺨﺘﺼﺮ ، ﺟﺎﻣﻊ، معقولیت سے بھرپور ﺍﺩﺏ ﻭ ﺍﺣﺘﺮﺍﻡ کے ساتھ رواداری ﮐﯽ ﻋﻤﺪﮦ ﻣﺜﺎﻝ ﺍﻭﺭ ﺣﮑﻤﺖ ﻭ ﺩﺍﻧﺎﺋﯽ ﮐﺎ ﻣﺮﻗﻊ تھا. ان کے جواب نے سارے ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﮐﮯﮨﻮﻧﭩﻮﮞ ﭘﺮ ﻣﺴﮑﺮﺍﮨﭧ ﺑﮑﮭﯿﺮ ﺩﯼ ﺍﻭﺭ یہ ﺑﺎﺏ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﻨﺪ ﮨﻮﮔﯿﺎ. 


 "ﺁﭖ ﻧﮯ فرمایا: 


ﺍﮔﺮ ﯾﮩﻮﺩﯼ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮨﻢ ﺍﻥ ﮐﮯ ﻧﺒﯽ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﻮﺳﯽٰ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﭘﺮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ.اور انہیں اللہ تبارک وتعالیٰ کی جانب سے اپنے بندوں پر نبی معبوث کیا ۔

ﮔﺮ ﻋﯿﺴﺎﺋﯽ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﮔﺌﮯ ﺗﻮ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﯽ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﮨﻢ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﯿﺴﯽٰ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﭘﺮ بھی ﺍﯾﻤﺎﻥ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ. اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی مخلوق کی رہبری اور ہدائیت کے لئے نبی معبوث کیا ۔


ﻟﯿﮑﻦ ﺍﮔﺮ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﮔﺌﮯ ﺗﻮ ﮨﻢ ﺻﺮﻑ ﺍﻟﻠّﻪﷻﮐﯽ ﺭﺣﻤﺖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﮐﯿﻠﮯ ﮨﯽ ﺟﻨﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ ،


ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﻮﺋﯽ ﯾﮩﻮﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﻋﯿﺴﺎﺋﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﺋﯿﮕﺎ 

ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻧﺒﯽ اکرم

ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ مصطفےٰﺻﻠﯽ اللّٰہﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﺎ ﺍﻭﺭ نہ ﮨﯽ ﺍُﻥ ﭘﺮ ﺍﯾﻤﺎﻥ ﻻﺋﮯ ﮨﯿﮟ.*


❤🍀صلی اللٰہ علیہ وآلہ وسلم🍀❤️








صرف مسکرائیے 😂😁😀


ایک نوجوان نے کراچی کی ایک کمپنی سے سیلزمینی کی جاب چھوڑی اور بہتر مستقبل کی تلاش میں کینیڈا چلا گیا۔۔۔۔وہاں اس نے ایک بڑے ڈیپارٹمینل اسٹور میں سیلزمین کی پوسٹ پر ملازمت  کیلئے اپلائی کیا۔۔۔۔اس اسٹور کا شمار دنیا کے چند بڑے اسٹورز میں ہوتا تھا جہاں سے آپ سوئی سے جہاز تک سب کچھ خرید سکتے ہیں۔۔۔


اسٹور کے مالک نے انٹروویو کے دوران پوچھا

"آپکے ڈاکومنٹس کے مطابق آپ کا تعلق کسی ایشیائی ملک پاکستان سے ہے۔۔۔پہلے بھی کہیں سیلزمینی کی جاب کی "


"جی میں آٹھ سال کراچی پاکستان کی ایک کمپنی میں جاب کر چکا ہوں"


مالک کو یہ لڑکا پسند آیا

"دیکھو۔۔۔میں آپ کو جاب دے رہاہوں۔۔۔آپ نے اپنی کارگردگی سے میرے فیصلے کو درست ثابت کرنا ہے۔۔۔کل سے آ جاؤ۔۔۔۔گڈلک"


اگلے دن وہ پاکستانی لڑکا اپنی جاب پر پہنچا۔۔۔پہلا دن تھا۔۔۔طویل اور تھکا دینے والا دن۔۔۔بہرحال شام کے چھ بج گئے۔۔۔


مالک نے اسے اپنے دفتر میں بلایا

" ہاں بھئی۔۔اپ نے آج دن میں کتنی سیل ڈیل کیں؟"

"ایک" اس نے جواب دیا

"صرف ایک" مالک مایوسی سے بولا "دیکھو۔۔۔میرے سیلزمین دن میں کم سے کم 20 سے 30 ڈیلز کرتے ہیں۔۔۔آپ کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا ورنہ مشکل ہو جائیگی"

"بہتر سر"


مالک نے پھر پوچھا "اچھا۔۔۔یہ بتاؤ تمہاری یہ ڈیل کتنے ڈالر کی تھی؟"


"سر نو لاکھ پچاس ہزار سات سو نو ڈالر کی" وہ بولا


"کیا۔۔۔نو لاکھ ڈالر۔۔۔۔نو لاکھ ڈالر کی ایک ڈیل" مالک حیرت سے کھڑا ہو گیا تھا

"نو لاکھ نہیں۔۔۔۔سر۔۔۔نو لاکھ پچاس ہزار سات سو نو ڈالر"


"او خدا کے بندے! کیا بیچا" ملک چیخ ہی پڑا تھا


"سر! ایک آدمی آیا ۔پہلے میں نے اسے مچھلی پکڑنے والی چھوٹی، پھر درمیانی  اور پھر سب سے بڑی رسی ROD بیچی۔۔۔پھر میں نے اس سے پوچھا کہ وہ مچھلی کہاں پکڑنے کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ کہنے لگا کہ سمندر کے خاموش پانیوں میں۔۔۔تو میں نے اسے کہا کہ تب تو اسے ایک کشتی کی ضرورت ہو گی۔۔۔۔میں اسے کشتی والے پورشن میں لے گیا۔۔۔اس نے ایک بڑی کشتی خریدی۔۔۔پھر میں نے اس سے کہا کہ اس کی گاڑی یہ کشتی ساحل تک نہیں لے جا سکے گی۔۔۔۔میں اسے آٹوموبائل  والے پورشن میں لے گیا۔۔۔۔جہاں اس نے ایک 4*4 بلیزر گاڑی خریدی۔۔۔۔پھر میں اسے کہا کہ "آپ کسی ہوٹل کے خشک کمرے میں ٹھہرینگے یا رونق بھرے جگمگاتے جاگتے ساحل پر" اسے میرا آئیڈیا پسند آیا۔۔۔اور ساحل پر رات گزارنے کیلئے ایک 6*6 کا خیمہ ، خیمہ ڈیپارٹمنٹ سے خریدا۔۔۔کھانے پینے کی چیزوں، میوزک سسٹم ، کچھ دیگر ضروری سامان کے علاوہ دو کارٹن بیئر کے خریدے۔۔۔"


مالک گویا پاگل ہونے کو تھا۔۔۔"یعنی۔۔۔ایک ہی گاہک کو تم نے یہ سب کچھ بیچا۔۔۔ایک ہی گاہک جو صرف مچھلی پکڑنے والی چھوٹی Rod خریدنے آیا تھا"


"جی نہیں۔۔۔۔وہ بوریت اور یکسانیت کی وجہ سے سر میں ہونے والے درد کو دور کرنے کیلیے گولی خریدنے آیا تھا۔۔۔میں نے اسے بتایا کہ گولی کی بجائے وہ مچھلی پکڑنے جیسی دلچسپ ایکٹویٹی کیوں شروع نہیں کر دیتا۔۔۔۔۔بس پھر اس نے ایک ڈالر کی دو گولیوں کی ڈیل کی بجائے ساڑھے نو لاکھ۔۔۔۔۔ "


مالک "او بھائی۔۔۔۔تو کہاں سے آیا ہے۔۔۔"


"سر یہ سب ہم نے عمران خان صاحب سے سیکھا ہے"


اس نے عوام کو موٹی ویٹ کیا کہ 65 کا پٹرول مہنگا ہے تمہیں 120 کا سستا والا پٹرول خریدنا چاہیے

🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏🙏

•      




    👈 پاپا کا پرس اور جوتے 👉



ایک لڑکا بڑے غصے میں گھر سے چلا آیا .


اتنا غصہ تھا کہ غلطی سے پاپا کے جوتے پہن کے نکل گیا

میں آج بس گھر چھوڑ دوں گا!! اور تبھی لوٹوں گا جب بہت بڑا آدمی بن جاؤں گا۔!!


جب موٹر سائیکل نہیں دلوا سکتے تھے، تو کیوں انجینئر بنانے کے خواب دیکھتے ہیں ؟!!


آج میں پاپا کا پرس بھی اٹھا لایا تھا .... جسے کسی کو ہاتھ تک نہ لگانے دیتے تھے .


مجھے پتہ ہے اس پرس میں ضرور پیسوں کے حساب کی ڈائری ہوگی ....


پتہ تو چلے کتنا مال چھپا ہے ماں سے بھی .


اسے ہاتھ نہیں لگانے دیتے کسی کو .


جیسے ہی میں عام راستے سے سڑک پر آیا، مجھے لگا جوتوں میں کچھ چبھ رہا ہے ....

میں نے جوتا نکال کر دیکھا .

میری ایڑھی سے تھوڑا سا خون رس آیا تھا .

جوتے کی کوئی کیل نکلی ہوئی تھی، درد تو ہوا پر غصہ بہت تھا .


اور مجھے جانا ہی تھا گھر چھوڑ کر .


جیسے ہی کچھ دور چلا ....

مجھے پاؤں میں گیلا گیلا سا لگا، سڑک پر پانی پھیلا ہوا تھا .

پاؤں اٹھا کے دیکھا تو جوتے کی تلی پھٹی ہوئی تھی .


جیسے تیسے لنگڑا كر بس سٹاپ پر پہنچا پتہ چلا ایک گھنٹے تک بس نہیں آئے گی.


میں نے سوچا کیوں نہ پرس کی تلاشی لی جائے .


میں نے پرس کھولا، ایک پرچی دکھائی دی، لکھا تھا .


لیپ ٹاپ کے لئے 40 ہزار قرضے لئے پر !!!


لیپ ٹاپ تو گھر میں میرے پاس ہے؟


دوسرا ایک جوڑ مڑا دیکھا، اس میں ان کے آفس کی کسی شوق ڈے کا لکھا تھا

انہوں نے شوق لکھا: اچھے جوتے پہننا .

اوہ .... اچھے جوتے پہننا ؟؟؟

پر انکے جوتے تو . !!!!


ماں گذشتہ چار ماہ سے ہر پہلی کو کہتی ہے: نئے جوتے لے لو ...

اور وہ ہر بار کہتے: "ابھی تو 6 ماہ جوتے اور چل جائیں گے .."

میں اب سمجھا کتنے چل جائیں گے؟؟؟


تیسری پرچی .

پرانا سکوٹر دیجئے ایکسچینج میں نئی موٹر سائیکل لے جائیں .

پڑھتے ہی دماغ گھوم گیا .

پاپا کا سکوٹر .

اوہ ہ ہ ہ ہ


میں گھر کی طرف بھاگا .

اب پاؤں میں وہ کیل نہیں چبھ رہی تھی .

میں گھر پہنچا .

نہ پاپا تھے نہ سکوٹر .

اوههه!!

نہیں!!

میں سمجھ گیا کہاں گئے؟ .


میں بھاگا .

اور

ایجنسی پر پہنچا .

پاپا وہیں تھے .


میں نے ان کو گلے سے لگا لیا، اور آنسؤوں سے ان کا کندھا بھیگ گیا .


نہیں ... پاپا نہیں ........ مجھے نہیں چاہئے موٹر سائیکل .


بس آپ نئے جوتے لے لو اور مجھے اب بڑا آدمی بننا ہے .


وہ بھی آپ کے طریقے سے .


"ماں" ایک ایسی بینک ہے جہاں آپ ہر احساس اور دکھ جمع کر سکتے ہیں .


اور


"پاپا" ایک ایسا کریڈٹ کارڈ ہے جن کے پاس بیلنس نہ ہوتے ہوئے بھی ہمارے خواب پورے کرنے کی کوشش ہے..!!


┄┅══





- [ تعجب ہے ایسے انسان کی سوچ پر! ]


🌸 علامه ابن عثيمين رحمه اللّٰه فرماتے ہیں : 


 ❐ "تعجب ہے کہ انسان اس دنیا کے پیچھے بھاگا جا رہا ہے. اس دنیا کے لیے اپنے جسم عقل سوچ، راحت حتی کہ گھر اور رشتہ داروں سے تعلق اور محبت کو بھی اس دنیا کو پانے کے لئے قربان کر رہا ہے. جب کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ اس انسان سے ایک لمحہ میں چھینی جا سکتی ہے۔ 


 ❐ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایک شخص گھر سے نکلتا ہے اور پھر واپس نہیں آتا ہے. اور ایک شخص بستر پر سوتا ہے اور پھر سویا ہی رہ جاتا ہے.... 


 ❐ لہذا دنیا کے دھوکے سے بچو... دنیا کو اپنا آخری اور سب سے بڑا مقصد نہ بناؤ کیوں کہ ایسا کرنے سے انسان دنیا اور آخرت دونوں جگہ گھاٹا ہی اٹھائے گا۔"


📝  - [ شرح رياض الصالحين : ٦٨٨/٦ ]





"شوہر پر واجب ہے کہ بیوی کو نماز کی تلقین کرے"🌸🌸🌸🌸

حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب مدظلہ۔


مردوں کو دیکھا گیا ہے کہ ایک نمک کھانے میں کم زیادہ ہوجانے پر عورت کو تنبیہ کرتے ہیں اور مارتے ہیں اور اگر اس پر بھی نا مانے تو نکال باہر کرتے ہیں اور یہ ہم نے کسی کو نہیں دیکھا کہ نمازیں ضایع کرنے پر کوئ عورت کو نصحیت بھی کرتا ہو۔ الّا ماشاءاللہ۔ اور اگر کسی نے کیا تو بہت سے بہت یہ کہ ایک یا دو دفعہ سمجھا دیا پھر اسکو اپنے حال پر چھوڑ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تو جانے تیرا کام جانے، برا کرے گی آپ بھگتے گی، کیوں صاحب نمک کھانے میں ٹھیک نا تھا تو ایک دو دفعہ کہ کر کھانے کو کیوں نا کھایا۔


نبی اکرمﷺ فرماتے ہیں، مفہوم: بادشاہ اپنی رعیت کا ذمہ دار ہے، حاکم اپنے محکوم کا ذمہ دار ہے، غرض ہر بڑا اپنے چھوٹے کا ذمہ دار ہے، یہاں تک کہ گھر والا اپنے گھر بھر کے افعال کا ذمہ دار ہے تو سب اپنے چھوٹوں کے ذمہ دار ہوۓ اور سب سے انکے افعال کی باز پرس ہوگی، عورتوں کی دنیا درست کرتے ہیں، ایسا ہی عورتوں کی آخرت بھی درست کرنی چاہیے، ہم نے کسی کو نہیں دیکھا اّلا ماشاءاللہ کہ اس نے اپنی بی بی کا وضو درست کرایا ہو، اپنے سامنے قرآن پڑھایا ہو، نماز کا ایک ایک رکن سکھایا ہو۔

اے مردوں! اپنے اعمال بھی درست کرو اور

اے عورتوں! تم انکے کہنے پر چلو اور اپنے اعمال کو درست کرلو پھر اپنے بچوں کے اعمال کو، اپنے خادموں کے اعمال کو بھی درست کرو۔


رب تعالی عمل کی توفیق عطا فرماۓ۔ آمین۔





خبردار نظر بد حق ہے 🍁

لوگوں کو یہ جاننا ضروری نہیں کہ میں اپنی ازدواجی زندگی میں کتنا خوش ہوں..... یہ بھی ضروری نہیں کہ کھانوں پینوں کی تصویریں سوشل میڈیا گروپس وغیرہ میں شئیر کردیں...


 یہ بھی ضروری نہیں کہ اپنے بچوں کی تصویریں لوگوں کیساتھ شئیر کرتے پھریں.. کتنے محروم ہونگے...کتنی شیطانی نظریں پڑتی ہونگی...جو اللہ کے ذکر سے عاری ہوتی ہیں...

پھر ساتھ لکھتے ہیں(اللہ نظر بد سے بچاے) یہ دعا کا مقام ہے 


 جو کہ آپ نے خود پیاروں کی تصویریں زہریلی نظروں کے بیچ پھینک دیں...؟؟ جان بوجھ کر انگاروں کی نظر کر رہے ہیں پھر اللہ اللہ کر رہے ہیں۔۔


 یہ بھی ہرگز ضروری نہیں کہ آپ آپنی تصاویر کسی کیساتھ شئیر کردیں❌ یا سوشل میڈیا پے ڈالدیں... کیا آپکو معلوم ہے کہ آپکی ہم عمر کتنے لوگ اس نعمت کیلئے ترس رہے ہیں، اندازہ ہے آپکو ؟ نہیں نا..آپ ایسی نعمت دوسروں کو دکھا رہے ہیں جس سے بہت سارے محروم ہیں..اللہ کا خوف کریں...خود کو وحشی نظروں سے بچائیں.


 لوگوں کا یہ جاننا بھی ضروری نہیں کہ آپ کہاں گئے  کہاں سے آرھے، کیا کھا رہے ہیں، کیا بنا رہے ہیں..


❎ زندگیاں سوشل میڈیا کیوجہ سے اوپن ہوگئی ہیں... پیالیوں میں بچی ہوئی چائے تک ہم سوشل میڈیا کی نظر کر دیتے ہیں...


 ھر شوھر کو فرمان بر دار بیوی نصیب نہیں.. احتیاط کرو..


 ہر بیوی کیلئے فرشتہ صفت شوھر ملنا ممکن نہیں.. احتیاط..


 ہر ماں کے بیٹے ذہین قابل کیوٹ نہیں ہوتے...احتیاط 


 ہر ایک کو آپکی طرح ہر چیزیں میسر نہیں..احتیاط


ہر بیوی اور شوھر  آپکی طرح خوش نہیں..   احتیاط


 ہر ایک کے پاس گھومنے پھرنے کی استطاعت نہیں..احتیاط 


 ہر ایک کے پاس اچھے رسٹورنٹ میں کھانے کی سکت نہیں..احتیاط 


 ہر ایک آپ کیطرح شاپنگ کرنے سے قاصر ہے..احتیاط


 ہر ایک کو آپکی طرح گھر باغات گاڑی نصیب نہیں..احتیاط


بہنو/بھائیو...


ہم اللہ تعالی پہ توکل کا ہرگز انکار نہیں کرتے.....

لیکن...


اپنے گھروں کے اسرار کی حفاظت از حد ضروری ہے


جب اللہ تعالی نے ان پر پردہ کر رکھا ھے تو باپردہ ہی رہنے دیں...



نظر بد انسان کو موت تک اور اونٹ کو ہانڈی تک پہنچا دیتی ہے۔       (صحیح الجامع حدیث نمبر 4144)



❤ اللہ تعالی میری اور آپکی حفاظت فرما...❤


No comments:

Post a Comment