Saturday, April 10, 2021

Islamic Urdu Article: Anmol Moti, Sunheri batain, Lamba Sajda, Rizq May Barkat


 

Home Page  Urdu Islamic Article  HR Email Ids  Zikar Azkaar

Namaz Quran & Tableegh   School HR ID  Ulema Ikram Bayanat

Listen Quran Majeed   Read Quran Majeed  Social Media  Ramzan

Khulasa Quran Majeed



لمبا سجدہ (سچی کہانی)


مجھے خود  سانس (Sinus) کا مسئلہ تھا اور الرجی کی پرابلم تھی ۔ بار بار چھینکیں آتی تھیں ۔ ناک سے پانی بے انتہا آتا تھا اور تقریبا ۱۵ سال تک یہی مسئلہ رہا جو کہ لڑکپن میں ہی شروع ہو گیا تھا ۔

کبھی کبھار ذہن میں آتا تھا کہ

نہ جانے ہمارے دین نے ہمیں ان بیماریوں سے نجات کا طریقہ بھی بتلایا ہے یا نہیں ۔

ا

ایک دن اتفاق سے ہی ایک مسلمان ڈاکٹر کی وڈیو دیکھی جس میں اس نے بتایا کہ دماغی کمزوری کو دور کرنے کا واحد طریقہ لمبا سجدہ کرنا ہے ۔ یہ معلومات نئی تھیں ۔

دلیل کے طور پر انہوں نے یہ کہا کہ ہمارا دل کشش ثقل (Gravity) کے خلاف خون کو دماغ تک پمپ اتنے ٹھیک طریقے سے نہیں کرتا کہ جتنا جب ہم سجدے میں چلے جاتے ہیں ، تو تب کرتا ہے ۔ یہ بات تو بھلی معلوم ہوئی ۔


پھر کچھ ان کی وڈیوز دیکھیں تو معلوم ہوا کہ میری اپنی پرابلم رائنائٹس (Rhinitis) والی الرجی کا بھی یہی حل ہے ۔ کیونکہ دماغی کمزوری کی ہی وجہ سے ہمیں یہ پرابلم ہوتی ہے ۔

بہرحال واحد طریقہ تو یہی تھا کہ میں آزما کر دیکھ لیتا ۔

آپ یقین جانئے میری ۱۵ سالہ پرانی پرابلم اور الرجی کا مسئلہ تو ایک ماہ میں ہی لمبا سجدہ کرنے سے حل ہو گیا ۔ الحمدللہ ۔

نماز تو الحمدللہ پڑھتا تھا ، لیکن نماز کے بعد سجدہ شکر کو لمبا کر دیا اور دیگر کئی اذکار بالخصوص ۱۰۰ مرتبہ استغفار  پڑھنے میں ہی پانچ سے دس منٹ کا سجدہ ہو جاتا ۔ اس سے اور کئی مسائل حل ہوئے ۔

چہرہ خون کی سپلائی کی وجہ سے تازہ رہنے لگا اور بڑی عمر کے اثرات تقریبا ختم ہو گئے ۔

بالوں کو خون ملنے کی وجہ سے بال گرنے کم ہو گئے ۔ 

بلغم کا مسئلہ تھا ، وہ بالکل ختم ہو گیا ۔ کانوں کے مسائل اور آنکھوں کی کمزوری کے مسائل کم ہو گئے

اور ساتھ ہی ساتھ آنکھوں کے نیچے گذشتہ ایک سال سے کالے رنگ کے ہلکے نہیں دکھے کبھی ۔

سبحان اللہ ! یہ مذہب ہی تھا جس کے ایک سجدے کے عمل کے پاس ہماری اتنی بیماریوں اور نہ جانے کن کن بیماریوں کا علاج ہے ۔


الرجی کے خلاف موثر ترین طریقہ لمبا سجدہ کرنے کا یہ ہے کہ دونوں پلکوں کے درمیان والی جگہ کو سجدے گاہ پر رکھ کر سجدہ کیا جائے تو بہترین رزلٹس ملتے ہیں ۔

آج کل کرونا کا بہت زور ہے ۔ یقین مانئے اگر آپ لمبے سجدے کرنے شروع کر دیں نماز کے بعد تو آپ کے پھیپھڑے زیادہ مضبوط ہو سکتے ہیں ، کیونکہ سجدے کی ایک ایسی پوزیشن ہے کہ جس  انسان کے لنگز زیادہ بہتر کام کرتے ہیں ۔ آزمودہ بات ہے ۔ آپ بھی آزما کر فائدہ لے سکتے ہیں ۔ یہ کم از کم پھپھڑوں کو طاقت ضرور دے گا۔ 

 کم از کم آپ یہ سب باتیں جان لیجئے اور اپنے بڑھاپے کیلئے اور موجودہ بیماریوں اور وباوں سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری شروع کر دیجئے ۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔ مذہب اسلام زندگی ہے ۔


وسلام حضور








: آج کی چند اہم باتیں 🔘


1⃣ سفرکا مزه لینا هو توساتھ میں سامان کم رکھیں.زندگی کا مزه لینا هو تودل کے ارمان کم رکھیں.


2⃣ مٹی کی پکڑ بہت مضبوط هوتی هے.سنگ مرمر پر تو پاؤں هی پھسلا جاتا ھے


3⃣ زندگی کو اتنا سیریس مت لو

دنیا سے زنده کوئی بھی نهیں گیا.


4⃣ جن کے پاس سِکّے تھےوه مزے سے بارش میں بھیگتےرهے.جن کے پاس نوٹ تھےوه چھت تلاش کرتے ره گیۓ.


5⃣ پیسه انسان کو اوپر لیجا سکتا هےلیکن انسان پیسے کو کبھی اوپر لے کر نهیں جا سکتا.


6⃣ کمائی چھوٹی یا بڑی هو سکتی هےلیکن روٹی کا سائز هر گھر میں ایک جیسا هی هوتا هے.


7⃣ انسان کی چاهت هےکه اڑنے کو پر ملےاور پرندے کی چاهت هے رهنےکو گھر ملے.


8⃣ چھوٹی چھوٹی باتیں دل میں رکھنےسے بڑے بڑے رشتے کمزور هو جاتے هیں.


9⃣ پیٹھ پیچھے آپکی بات چلے تو گبھرانا مت کیونکہ بات انھیں کی هوتی هے جن میں کوئی بات هوتی هے..



: 👈 رزق میں برکت اور کچن کے گندے برتن 👉


ایک مفتی صاحب کا بیان.. 

کچھ ماہ قبل کی بات ہے ایک محبت و عقیدت کے رشتے میں بندھے ایک صاحب ملنے آئے اور بولے..

مفتی صاحب میرا کاروبار بہت عمدہ تھا۔میں لاکھوں کماتا تھا۔گاڑی تھی،بہترین زندگی تھی۔آج بھی وہی کاروبار ہے، مگر گاڑی نہیں، وہ خوشحالی نہیں، دن بدن قرض کے بوجھ تلے دب گیا، چونکہ رزق کی فراوانی تھی اور اب مشکل سے گزارا ہوتا ہے۔

س

سنا ہے آپ روحانی علاج کرتے ہیں،چیک کیجئے کوئی جادو ٹونہ و بندش و نظر بد نا ہو۔کاٹ کیجئے ،تعویذ دیجئے،وظیفہ دیجئے تاکہ پھر سے وہی خوشحالی پر مبنی حالات لوٹ آئیں۔میں بہت پریشان ہوں،یہ کہتے ہوئے صاحب رو پڑے۔


میں نے ان سے کہا :پریشان نا ہوں۔


میں آپ کے گھر کے برتنوں پر دم کروں گا ۔خوشحالی لوٹ آئے گی۔


انہوں نے کہا کیا مجھے گھر کے برتن لانے پڑیں گے؟

یا آپ گھر آئیں گے؟


میں نے کہا: نہ میں گھر آؤں گا نا آپ کو برتن میرے پاس لانے پڑیں گے۔

بس کرنا یہ ہے دھونے والے برتن جب کچن میں جمع کئے ہوں تو

 ان آلودہ برتنوں کی تصاویر 3 دن کی روز لیں اور چوتھے روز وہ تصاویر موبائل میں لے آئیں۔میں ان پر دم کردوں گا۔سب ٹھیک ہوجائے گا ۔


برتن دیکھے تو کسی برتن میں کچھ سالن تھا کسی میں کچھ ۔یعنی (رزق) کھانا ضائع ہورہا تھا اور دھل کر گندے نالے میں جا رہا تھا۔

میں نے پوچھا یہ برتن ہیں ان میں کھانا ہے جیسے سالن وغیرہ اس کا کیا کرتے ہیں؟


وہ صاحب بولے ظاہر ہے کہ دھل کر یہ سب نالی میں جائے گا.

میں نے ان سے کہا کہ میں دم نہیں کروں گا۔انہوں نے وجہ پوچھی تو قصہ مختصر..


میں نے کہا:آج کے بعد بچا ہوا کھانا اس طرح برتن دھل کر گندے نالے،یا کوڑے میں نہیں پھیکنا،بلکہ برتن اچھی طرح کھانا کھاتے ہوئے صاف کرنے ہیں،

اتنا ڈالیں جتنا کھانا ہے۔

اور بچ جانے والا کھانا کسی غریب کو یا چھت پر جانوروں ،بلی کو کھلادیں۔قصہ مختصر رزق کی بے ادبی نا ہو۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ آج کے بعد ایسا نا ہوگا۔جو جو رزق کی بے ادبی کی صورتیں آپ نے بیان کی ہیں آج کے بعد ان میں سے کوئی بھی نہیں ہوگی۔


میں نے ان کی تسلی کے لئے 21 دفعہ برتن پر سورۃ الفاتحہ پڑھ دی کہ نفسیاتی طور پر ان کو تسلی ہو کہ واقعی دم کیا ہے۔

کچھ دن بعد وہ ملنے آئے اور مجھ سے گلے ملے اور رونا شروع کردیا.

ہاتھ چومے اور حد سے ذیادہ عقیدت کا اظہار کیا اور بولے 

مفتی صاحب اب میرا کاروبار بہت بہتر ہوگیا۔بہترین اور بڑے بڑے آرڈر دوبارہ ملنا شروع ہوگئے ۔

آپ کے دم نے تو کمال کردیا۔

میں نے ان سے کہا :

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے مطابق رزق کی بے ادبی تنگ دستی لاتی ہے۔

آپ نے کاروبار بیان کیا۔اس میں کوئی شرعی خرابی نا تھی۔

آپ نماز بھی پڑھتے ہیں تو مجھے اس وقت آئیڈیا ہوا کہ کہیں رزق کی بے ادبی کے شکار نا ہوں۔

آپ نے رزق کا ادب شروع کیا تو وہ واپس لوٹ آیا۔

بس اتنی سی بات تھی۔

اس نے عزم مصمم کیا کہ ان شاء اللہ مرتے دم تک رزق کے ایک ذرے کو ضائع نہیں ہونے دوں گا اور اس کے ادب و تعظیم میں کوئی کسر نا چھوڑوں گا۔

میں نے کہا اگر تم نے واقعی ایسا کیا تو واپس گاڑی بھی آئے گی اور بینک بیلنس بھی۔


اللہ پاک ہمیں رزق کا ادب کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

 

 

اپنے درد کو اپنےرب سےبانٹ لیا کرو ۔۔

پھر درد جانے, دواجانے, خداجانے,,

 

️دبستان ادب 🌙

 

کسی نے کیا کمال کی بات کی ہے

ایک نوجوان نے اپنے  داداجان سے پوچھا....؟ داداجان آپ لوگ پہلے کیسے رھتے تھے .....  نہ لائیٹ ،نہ جہاز، نہ  انٹرنیٹ ، نہ کمپیوٹر ، نہ فلم ، نہ ٹی وی ، نہ اے سی ، نہ گاڑی ، نہ فون " دادا جان نے جواب دیا ، جیسے تم لوگ ابھی رہ رھے     ھو ........نہ قرآن ، نہ دین ، نہ اسلام ،نہ نماز نہ روزہ ،نہ شفقت ، نہ احترام ، نہ ادب ، نہ اخلاق ،نہ شرم نہ حیا، بس فرق صرف اتنا ھےکہ ھم دنیا سے    بے خبرتھے ......اور.....  آپ دین سے بے خبر   ھو ..

😭😭😭

 

 

 

لوگوں کا احترام کرنا اس بات کی دلیل نہیں کہ آپ کو ان سے کوئی کام پڑا ہے بلکہ یہ تو آپ کے دینداری  اور تربیت کی عکاسی ہے ۔۔۔اس لیے خود کو اچھے اخلاق سے مالا مال کیجیے اور عاجزی اپنا کر بڑا بنیں.

 

دَبِــــــــستَانِ اَدَب 🌙

 

زِندگی ہمیشہ کُچھ نیا دِکھائے گِی“کَبھی ہنسائے گِی کَبھی رُلائے گِی… اِس پہ بھروسہ مت کرنا“ یہ زِندگی ہــے نہ جانے کِس مُوڑ پر اکیلے چُھوڑ جائے گِی۔

 

دَبِــــــــستَانِ اَدَب 🌙

 

 

️🤲🏻 🌙۔

 

پریشانیاں ہر ایک کی زندگـی میں موجـود ہیں، کوئی بھـی ایک مکمـل پرفیکٹـــ زندگی نہیـں گزار رہا۔۔۔، بس فرق وہـــاں پہ آتـا ہـــے جب انســـان اپنے معاملات اللہ کـــے حوالے کرتـــا ہے اور مطمئن ہوجاتـــا ہے اور کہتـــا ہے، 

حَسْبُنَــــا اللّٰهُ وَنِعْــــمَ الْوَكِيْلُ 

 

دَبِــــــــستَانِ اَدَب 🌙

 

 

حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب کا پیغام

امریکہ میں کینسر کے مریض صحت یاب ہوگئے

 تبلیغی جماعت کے رکن حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب کا بتایا ہوا وظیفہ

 

-> کسی بھی وقت سب سے پہلے 7️⃣ مرتبہ

     اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ كُلِّ دَاءٍ وَ دَوَاءٍ وَ بَارِك وَ سَلِّمْ

 

-> پھر سورة الفاتحة 7️⃣ مرتبہ

-> پھر سورة اخلاص 7️⃣ مرتبہ

 

-> پھرآخرمیں مندرجہ بالا درود شریف۔

سات مرتبہ پڑکر پانی پردم کرکے پئیں. صحت مند بھی پڑھیں، مریض پر بھی دم کریں۔

 

 

 

ﭘﺴﻨﺪﯾﺪﮦ شے ﮐﺎ ﻣِﻞ جاﻧﺎ ﺑﮭـﯽ ﺁﺯﻣﺎﺋﺶ اور ﮐﮭـﻮ ﺟـﺎﻧــﺎ ﺑﮭـﯽ ﺁﺯﻣﺎﺋﺶ ہے ﺍﻭﺭ اِنسان ہمیشہ پسندیدہ شے کے ذریعے سـے ہـی آزمایا جــاتا ہے۔ غیر اہم چیزیں تو ساری زِندگی ہمارے پیروں میں رُلتی رہتی ہیں اور ہونے کے بـاوجُــود بھی ہمیں نظر نہیں آتیں

 

  

️اصـــــــــــــلاحی باتیں🌙

 

ھَم لوگ کاغذ کی تَصویروں میں خُوبصورت اور نُمایاں نَظَر آنا چاھتے ھیں ، مگر کِردار کی فِکر نہیں کرتے اور بھول جاتے ھیں کہ اِنسان کا کِردار و اَخلاق ہی اُس کی سب سے بہترین تَصویر ھے

 

  

️اصـــــــــــــلاحی باتیں🌙

 

 

مسلمان کا ایک ہی کام ہے

 

حکیم الامت مجدد الملت مولانا شاہ اشرف علی تھانویؒ

 

ارشاد فرمایا کہ مسلمانوں کے لئے ایک ہی چیز ہے کہ وہ خدا کو راضی کرنے کی سعی (کوشش) میں لگا رہے

اگر وہ راضی ہیں تو اس نے سب کچھ پا لیا اور حاصل کرلیا اور اگر یہ نہیں تو اگر اس کو تمام دنیا و مافیہا بھی مل جائے تو مچھر کے پر کے برابر بھی وقت نہیں رکھتی۔

 

(ارشادات حکیم الامت صفحہ ۳۶۶)

 

 

 

 

 

کوشش کریں ... کہ لوگوں کی روح کو مت زخمی کریں ... کیونکہ جسم کے زخم کی ہزاروں دوائیاں ... ہزاروں طبیب مل جاتے ہیــــــــں ... مگر روح کے طبیب بازار سے نہیـــــــــں ملتے .....!!!

💞 💞 💞 💞

 

 

سانپ کو ساری عمر بھی شھد کھلائں۔ 

تب بھی زہر تھوکھنا نہیں چھوڑتا۔ 

    ٹھیک اسی طرح۔۔۔۔

کچھ لوگوں پر چاھے کتنا ھی خلوص لُٹائیں۔ چاھے مہربان بن جائں۔ 

     پھر بھی وہ

قدردان نہیں ہوتے۔

 

 

 

 

جس طرح بیماری کی حالت میں کھانے کی لذّت نہیں آتی، اسی طرح گناہوں کی حالت میں ، عبادت کی لذّت نہیں آتی...!                                                                                         گناہوں کی جستجو آپ ترک کر دیں، عبادت میں لذت خود بخود پیدا ہو جائے گی ان شاءاللّٰہ....!!!!

 

دَبِــــــــستَانِ اَدَب 🌙

 

 

 

 

قدر کیجیئے!

ان ہاتھوں کی جن ہاتھوں نے ہماری بنیادیں مضبوط کرتے کرتے اپنے ہاتھوں میں لاٹھیاں پکڑیں،،، انکی خواہشات کا احترام کریں۔ان کیلئے مسکرائیں جیسے کبھی وہ ہمارے لیے نہ چاہتے ہوئے بھی مسکراتے تھے...!!!‌ باپ زینہ ہے جو لے جاتا ہے اونچائی تک ماں دعا ہے جو صدا سایہ  فگن رہتی ہے....!!!!

 

دَبِــــــــستَانِ اَدَب 🌙

 

 

۔

 

علم حاصل کرتے رہیں. 

کیونکہ کثرتِ علم, خرافات کو کم کرتا ہے....!!!!

 

دَبِــــــــستَانِ اَدَب 🌙

 

ميں تو يہى سمجھتا ہوں کہ حجاب خداوند تعالى کى طرف اپنی بندیوں کے لیے ایک عظيم الشان تحفہ ہے جسے اپنا وہ روحانی طور پر سکون اور تحفظ محسوس کرتی ہیں اور عورت کو جو عزّت پردہ کرنے سے ملتى ہے وہ بے پردگى میں کہا.....!!!

 

دَبِــــــــستَانِ اَدَب 🌙

 

 

 

 

‏جانتے ہـو اِنسان ڪسے ڪہتــے ہیں ؟جس ڪے دِل میں اِنسانیت آنڪھ میں احترام ، الفاظ میں نرمــی اخــلاق میں رحــمدلی  اور مَقاصد میں اعلـٰی ظَـــرفی ہـو...!!!!

 

دَبِــــــــستَانِ اَدَب 🌙

 

 

 

 

کبھی آپ نے پانی میں گرے تیل کے قطرے کو دیکھا ھے..؟ وہ پھیلتا ھے تو اپنے رنگ بکھیرتا ھے.. اگر پانی چل پڑے تو وہ ساتھ چلتا ھے لیکن وہ قطرہ کبھی ٹوٹتا نہی.. پانی چاھے گدلا ھو یا صاف ' تیل کا وہ قطرہ اپنی شناخت نہیں کھوتا ' پانی کی سطح پر تیرتا رھتا ھے..  کیا ہم تیل کہ اِس قطرے کی طرح نہیں بن سکتے..جب بھی معاشرہ  ہم کو اپنے میں ضم کرنا چاھے لیکن ہم اپنی نیکی اور اچھائی کی شناخت برقرار رکھیں..!!!

 

دَبِــــــــستَانِ اَدَب 🌙

 

 

۔

 

سمندر بڑا ھو کر بھی اپنی حدوں میں رہتا ہے. انسان چھوٹا ھوکر بھی اپنی اوقات بھول جاتا ہے....!!!!

 

دَبِــــــــستَانِ اَدَب 🌙

 

 

 

حقیقت میں کسی سےمعافی مانگتےہوئےموت پڑتی ہےاورشب برات آرہی ہےسٹیٹس لگاکےمعافیاں مانگی جارہی ہیں

امت فضولیات میں کھو گئی

 

 

: جس کو دیکھو معافی کے سٹیٹس لگائے ہیں۔کیاخیال ہے جس کامال ہڑپ کیاہے جس کادل دکھایاہےسٹیٹس پہ معافی مل جائے گی؟

 

: گھرمیں بھائی سےقطع تعلقی ہےبہن کی وراثت کاحق کھایاہواہے اور معافی سٹیٹس پہ مانگ رہا ہے واہ صدقےآپ کی مسلمانی پہ

حقیقت خرافات میں کھوگئی۔

یہ امت روایات میں کھوگئی

 

 

معافیاں بٹ رہی ہیں اندھے کی ریوڑیوں کی طرح لوٹ لیں ایک رات معافی مانگوباقی ساراسال حقوق العباداور حقوق اللہ کوبھول جاؤاگلےسال پھریہی ڈرامہ

 

No comments:

Post a Comment