Home Page Urdu Islamic Article HR Email Ids Zikar Azkaar
Namaz Quran & Tableegh School HR ID Ulema Ikram Bayanat
Listen Quran Majeed Read Quran Majeed Social Media Ramzan
بســــــــــــــم اللـــــہ الرحـــــمن الرحیــــم
اَلْحَمْدُ لِله رَبِّ الْعَالَمِيْن، وَالصَّلاۃ وَالسَّلام عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِيم وَعَلیٰ آله وَاَصْحَابه اَجْمَعِيْن ۔۔۔۔۔۔ اَمَّابَعد !
{شب برأت کی حقیقت اور فضیلت}
از قلم ✒..... شیخ الاسلام شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ
⭐️شب برأت کے بارے میں یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ اس کی کوئی فضیلت حدیث سے ثابت نہیں، حقیقت یہ ہے کہ دس حضرات صحابہ کرام ﺭﺿﻮﺍﻥ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻋﻨﮩﻢ ﺍﺟﻤﻌﯿﻦ سے احادیث مروی ہیں جن میں نبی کریم ﷺ نے اس رات کی فضیلت بیان فرمائی، ان میں سے بعض احادیث سند کے اعتبار سے بیشک کچھ کمزور ہیں اور ان احادیث کے کمزور ہونے کی وجہ سے بعض حضرات علماء کرام نے یہ کہہ دیا کہ اس رات کی فضیلت بے اصل ہے، لیکن حضرات محدثین کرامؒ اور حضرات فقہاء کرامؒ کا یہ فیصلہ ہے کہ اگر ایک روایت سند کے اعتبار سے کمزور ہو لیکن اس کی تائید بہت سی احادیث سے ہو جائے تو اس کی کمزوری دور ہو جاتی ہے اور جیسا کہ میں نے عرض کیا کہ دس حضرات صحابہ کرام ﺭﺿﻮﺍﻥ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻋﻨﮩﻢ ﺍﺟﻤﻌﯿﻦ سے اس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں، لہٰذا جس رات کی فضیلت میں دس حضرات صحابہ کرام ﺭﺿﻮﺍﻥ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻋﻨﮩﻢ ﺍﺟﻤﻌﯿﻦ سے روایات مروی ہوں اس کو بے بنیاد اور بے اصل کہنا بہت غلط ہے،
⭐️شب برأت میں عبادت :/ امت مسلمہ کے جو خیرالقرون ہیں یعنی حضرات صحابہ کرام ﺭﺿﻮﺍﻥ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻋﻨﮩﻢ ﺍﺟﻤﻌﯿﻦ کا دور ، حضرات تابعینؒ کا دور ، حضرات تبع تابعینؒ کا دور اس میں بھی اس رات کی فضیلت سے فائدہ اٹھانے کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے لوگ اس رات میں عبادت کا خصوصی اہتمام کرتے رہے ہیں، لہٰذا اس کو بدعت کہنا یا بے بنیاد اور بے اصل کہنا درست نہیں، صحیح بات یہی ہے کہ یہ فضیلت والی رات ہے اس رات میں عبادت کرنا باعث اجر و ثواب ہے اور اس کی خصوصی اہمیت ہے،
⭐️عبادت کا کوئی خاص طریقہ مقرر نہیں :/ البتہ یہ بات درست ہے کہ اس رات میں عبادت کا کوئی خاص طریقہ مقرر نہیں کہ فلاں طریقے سے عبادت کی جائے، جیسے بعض لوگوں نے اپنی طرف سے ایک طریقہ گھڑ کر یہ کہہ دیا کہ شب برات میں اس خاص طریقے سے نماز پڑھی جاتی ہے، مثلاََ : پہلی رکعت میں فلاں سورت اتنی مرتبہ پڑھی جائے، دوسری رکعت میں فلاں سورت اتنی مرتبہ پڑھی جائے وغیرہ وغیرہ، اس کا کوئی ثبوت نہیں یہ بالکل بے بنیاد بات ہے، بلکہ نفلی عبادت جس قدر ہوسکے وہ اس رات میں انجام دی جائے نفل نماز پڑھیں ، قرآن کریم کی تلاوت کریں ، ذکر کریں ، تسبیح پڑھیں ، دعائیں کریں، یہ ساری عبادتیں اس رات میں کی جاسکتی ہے لیکن خاص طریقہ ثابت نہیں،
⭐️شب برأت میں قبرستان جانا :/ اس رات میں ایک اور عمل ہے جو ایک روایت سے ثابت ہے وہ یہ ہے کہ حضور اکرم ﷺ جنت البقیع میں تشریف لے گئے اب چونکہ حضور اکرم ﷺ اس رات میں جنت البقیع میں تشریف لے گئے اس لئے مسلمان اس بات کا اہتمام کرنے لگے کہ شب برات میں قبرستان جائیں، لیکن میرے والد ماجد حضرت مفتی محمد شفیع صاحبؒ ایک بڑی کام کی بات بیان فرمایا کرتے تھے جو ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے فرماتے تھے کہ جو چیز رسول اللہ ﷺ سے جس درجہ میں ثابت ہو اسی درجے میں اسے رکھنا چاہئے اس سے آگے نہیں بڑھنا چاہئے، لہٰذا ساری حیات طیبہ میں رسول اللہ ﷺ سے ایک مرتبہ جانا مروی ہے، کہ آپ ﷺ شب برات میں جنت البقیع تشریف لے گئے، چونکہ ایک مرتبہ جانا مروی ہے اس لئے تم بھی اگر زندگی میں ایک مرتبہ چلے جاؤ تو ٹھیک ہے، لیکن ہر شب برات میں جانے کا اہتمام کرنا، التزام کرنا، اور اس کو ضروری سمجھنا اور اس کو شب برات کے ارکان میں داخل کرنا اور اس کو شب برات کا لازمی حصہ سمجھنا اور اس کے بغیر یہ سمجھنا کہ شب برات نہیں ہوئی، یہ اس کو اس کے درجے سے آگے بڑھانے والی بات ہے،
⭐️پندرہ شعبان کا روزہ :/ ایک مسئلہ شب برأت کے بعد والے دن یعنی پندرہ شعبان کے روزے کا ہے، اس کو بھی سمجھ لینا چاہئے، وہ یہ کہ سارے ذخیرہ حدیث میں اس روزہ کے بارے میں صرف ایک روایت میں ہے کہ شب برات کے بعد والے دن روزہ رکھو لیکن یہ روایت ضعیف ہے، لہٰذا اس روایت کی وجہ سے خاص پندرہ شعبان کے روزے کو سنت یا مستحب قرار دینا بعض حضرات علماء کرام کے نزدیک درست نہیں، البتہ پورے شعبان کے مہینے میں روزہ رکھنے کی فضیلت ثابت ہے لیکن 28 اور 29 شعبان کو حضور اکرم ﷺ نے روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے کہ رمضان سے ایک دو روز پہلے روزہ مت رکھو، تاکہ رمضان کے روزوں کے لئے انسان نشاط کے ساتھ تیار رہے !
(ماخوذ از : ماہنامہ البلاغ اگست 2010)
واٰخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين
پندرہ شَعْبان: حقیقت، فضیلت، اعمال اور غلط فہمیاں
📿 شبِ برأت کی حقیقت اور فضیلت:
ماہِ شعبان کی فضیلت کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اس میں شبِ برأت جیسی عظیم الشان رات پائی جاتی ہے، یہ پندرہویں شعبان کی رات ہوتی ہے، احادیثِ مبارکہ سے اس کی بڑی فضیلت ثابت ہے۔ دیگر راتوں کی طرح یہ رات بھی مغرب ہی سے شروع ہوجاتی ہے۔ اس رات رحمتِ خداوندی کی تجلیات آسمانِ دنیا تک اُتر آتی ہیں، اس رات خصوصی طور پر اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر بخشش، رحمتیں اور مہربانیاں نازل فرماتا ہے، بندوں کی دعائیں قبول کرتا ہے، مانگنے والوں کی مرادیں پوری کرتا ہے اور سوالیوں کی جھولیاں بھرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ان خصوصی کرم نوازیوں کا سلسلہ پوری رات جاری رہتا ہے اور صبح صادق پر اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔
اس رات اللہ تعالیٰ محض اپنے کرم سے مغفرت کا عام اعلان فرماتے ہوئے بے شمار بندوں کی بخشش فرما کر ان کو جہنم سے چھٹکارہ عطا فرماتا ہے۔ برأت کے معنی نجات پانے کے ہیں، چوں کہ اس رات اللہ تعالیٰ بہت سے لوگوں کو جہنم سے نجات دیتے ہیں اس لیے اس کو شبِ برأت کہا جاتا ہے۔
📿 مغفرت سے محروم چند بد نصیب لوگ:
شبِ برأت مغفرت کی عظیم الشان رات ہے، لیکن کچھ بدنصیب ایسے بھی ہیں کہ جو اس عظیم رات بھی بخشش سے محروم ہوجاتے ہیں، معاذ اللہ، ایسے بدنصیبوں کا ذکر مختلف احادیث مبارکہ میں وارد ہے:
▪کسی مسلمان کے لیے دل میں بغض اور کینہ رکھنے والا۔
▪رشتہ داری توڑنے والا۔
▪کسی مسلمان کو ناحق قتل کرنے والا۔
▪بدکار عورت۔
▪شرک اور کفر کرنے والا۔
▪والدین کا نافرمان۔
بعض روایات میں ٹخنے چھپانے والے مرد اور شرابی کا بھی ذکر آیا ہے۔
ان احادیثِ مبارکہ کا درس یہ ہے کہ ان گناہوں سے بچنے کی بھرپور کوشش کی جائے، اور جو لوگ ان گناہوں میں مبتلا ہیں وہ ان سے سچی توبہ کرلیں تاکہ وہ شبِ برأت کو اللہ تعالیٰ کی مغفرت کے حقدار قرار پائیں۔
(شعب الایمان حدیث: 3557،3555، 3548، سنن الترمذی حدیث: 739، مسند احمد حدیث: 6642، صحیح ابن حبان حدیث: 5665، شعبان وشب برأت کے فضائل و احکام از مفتی محمد رضوان صاحب دام ظلہم)
اس سے متعلقہ روایات تحریر کے آخر میں ذکر کی جائیں گی ان شاء اللہ۔
📿 شبِ برأت کے اعمال اور عبادات:
شبِ برأت بڑی فضیلت والی رات ہے، اس رات امت کے بزرگانِ دین عبادات کا خصوصی اہتمام فرماتے رہے ہیں، اس رات عبادات کے لیے جاگنا اجر وثواب کا باعث ہے۔ اس لیے ہر شخص کو اپنی وسعت کے مطابق نوافل، ذکر وتلاوت اور دعاؤں وغیرہ کا اہتمام کرنے کی سعادت حاصل کرنی چاہیے۔ اخلاص کے ساتھ رات کا جس قدر بھی حصہ عبادات میں بسر کرنے کا موقع میسر آجائے تو فضیلت کی بات ہے، البتہ عبادات کا یہ اہتمام مساجد کی بجائے اپنے گھروں میں ہونا چاہیے اور یہی افضل ہے، اس لیے مساجد میں جمع ہوکر نفلی عبادات کا اہتمام کرنا شریعت کے مزاج کے موافق نہیں۔ ساتھ میں یہ واضح رہے کہ شبِ برأت میں قرآن و سنت سے کوئی بھی مخصوص عبادت ثابت نہیں، بلکہ اس میں عام عبادات جیسے نماز، تلاوت، ذکر اور دعاؤں وغیرہ ہی کا اہتمام کرنا چاہیے۔ آجکل بعض حضرات نے اس رات کے لیے مخصوص نمازیں اور عبادات بنا رکھی ہیں جن کا قرآن و سنت سے کوئی ثبوت نہیں، ان سے اجتناب کرنا ضروری ہے، جیسا کہ بعض لوگوں نے 15 شعبان یعنی شبِ برأت کے حوالے سے اپنی طرف سے ایک نماز ایجاد کر رکھی ہے کہ دو یا چار رکعات اس طرح ادا کی جائیں کہ پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد فلاں سورت اتنی بار پڑھی جائے، دوسری رکعت میں فلاں سورت اتنی بار پڑھی جائےتو واضح رہے کہ یہ بھی شریعت سے ثابت نہیں، اسی طرح بعض لوگ صلاۃ التسبیح یا کوئی اور نفل نماز باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کرتے ہیں تو واضح رہے کہ یہ بھی جائز نہیں۔ اس لیے اپنی طرف سے کسی رات سے متعلق فضائل بیان کرنا یا عبادات خاص کرنا شریعت کے خلاف اور بہت بڑا جرم ہے۔
📿 شبِ برأت میں دعا کی قبولیت:
حضرت امام محمد بن ادریس شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ "ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ پانچ راتوں میں دعا زیادہ قبول ہوتی ہے، یعنی: جمعہ کی رات، عید الاضحیٰ کی رات، عید الفطر کی رات، ماہِ رجب کی پہلی رات اور پندرہ شعبان کی رات۔" آگے فرماتے ہیں کہ: "میں اس کو مستحب قرار دیتا ہوں۔"
☀ الأم للإمام الشافعي رحمه الله:
قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَبَلَغَنَا أَنَّهُ كَانَ يُقَالُ: إنَّ الدُّعَاءَ يُسْتَجَابُ فِي خَمْسِ لَيَالٍ: فِي لَيْلَةِ الْجُمُعَةِ، وَلَيْلَةِ الْأَضْحَى، وَلَيْلَةِ الْفِطْرِ، وَأَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَجَبٍ، وَلَيْلَةِ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ ..... قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَأَنَا أَسْتَحِبُّ كُلَّ مَا حُكِيَتْ فِي هَذِهِ اللَّيَالِيِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَكُونَ فَرْضًا. (الْعِبَادَةُ لَيْلَة الْعِيدَيْنِ)
☀ السنن الكبرى للبيهقي رحمه الله:
قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَبَلَغَنَا أَنَّهُ كَانَ يُقَالُ إِنَّ الدُّعَاءَ يُسْتَجَابُ فِي خَمْسِ لَيَالٍ: فِي لَيْلَةِ الْجُمُعَةِ، وَلَيْلَةِ الْأَضْحَى، وَلَيْلَةِ الْفِطْرِ، وَأَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَجَبَ، وَلَيْلَةِ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ.
(الْتِمَاسُ لَيْلَةِ الْقَدْرِ فِي الْوِتْرِ مِنَ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ)
▪ یہ بات حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی منقول ہے، ملاحظہ فرمائیں:
☀ مصنّف عبد الرزاق:
7927- قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: وَأَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ الْبَيْلَمَانِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: خَمْسُ لَيَالٍ لَا تُرَدُّ فِيهِنَّ الدُّعَاءَ: لَيْلَةُ الْجُمُعَةِ، وَأَوَّلُ لَيْلَةٍ مِنْ رَجَبٍ، وَلَيْلَةُ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ، وَلَيْلَتَيِ الْعِيدَيْنِ.
☀ فضائل الأوقات للبيهقي رحمه الله:
149- أَنْبَأَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ إِجَازَةً أَنَّ أَبَا عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ الصَّنْعَانِيَّأَخْبَرَهُمْ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ ابْنَ السَّلْمَانِيِّ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: خَمْسُ لَيَالٍ لَا يُرَدُّ فِيهِنَّ الدُّعَاءُ: لَيْلَةُ الْجُمُعَةِ، وَأَوَّلُ لَيْلَةٍ مِنْ رَجَبٍ، وَلَيْلَةُ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ، وَلَيْلَتَا الْعِيدِ.
اس بات کو حضرت امام شافعی رحمہ اللہ نے قبول فرمایا ہے، اور اس کی تائید اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ شبِ برأت اپنی ذات میں بھی عبادت اور دعاؤں کی قبولیت کی رات ہے جیسا کہ ماقبل میں تفصیل بیان ہوچکی، اس سے معلوم ہوا کہ شرعی حدود میں رہتے ہوئے شبِ برأت میں دعا وعبادات کا اہتمام کرنا افضل اور بہتر ہے۔
📿 شبِ برأت میں قبرستان جانے کا حکم:
حضور اقدس ﷺ سے زندگی میں صرف ایک بار اس رات قبرستان جانا ثابت ہے، تو اگر قبرستان جانا اس رات کے مستقل اعمال میں سے ہوتا اور سنت یا مستحب ہوتا تو یہ عمل متعدد بار ثابت ہوتا اور اسی طرح حضرات صحابہ کرام سے بھی اس کا معمول ثابت ہوتا، حالاں کہ احادیث سے ایسا کچھ بھی ثابت نہیں، اس لیے اگر کوئی شخص پندرہ شعبان کو زندگی میں ایک بار یا کبھی کبھار حضور اقدس ﷺ کی اتباع کی نیت سے چلا جائے تو یہ درست ہے، لیکن 15 شعبان کی رات قبرستان جانے کو سنت سمجھنا یا اس رات کے اعمال میں سے سمجھنا یا اس کا خصوصی اہتمام کرنا یا اجتماعی صورت میں جانا حتی کہ قبرستان میں چراغاں کرنا، قبروں پر پھول ڈالنا، عرقِ گلاب چھڑکنایا ان جیسی دیگر بدعات ورسومات سرانجام دینا؛ ان سب باتوں کی دین میں کوئی حقیقت نہیں، بلکہ اپنی طرف سے ایجاد کردہ بدعات ہیں، جن سے اجتناب کرنا نہایت ہی ضروری ہے۔
📿 شبِ برأت میں کھانا وغیرہ تقسیم کرنے کا حکم:
پندرہ شعبان کے دن یا رات میں خصوصیت کے ساتھ کوئی حلوہ، چاول وغیرہ پکانے یا تقسیم کرنے کا اہتمام کرنا قرآن و سنت سے ہرگز ثابت نہیں، بلکہ یہ سب باتیں اپنی طرف سے ایجاد کردہ بدعات ہیں، اس لیے اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔ (اصلاحی خطبات، فتاویٰ محمودیہ)
📿 شبِ برأت میں چراغان کرنا:
بعض لوگ اس رات مساجد، گھروں اور گلی کوچوں میں چراغاں کرتے ہیں، واضح رہے کہ یہ بھی غیر شرعی عمل ہے، اس لیے اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔
📿 کیا شبِ برأت کی فضیلت قرآن کریم سے ثابت ہے؟
قرآن کریم سورۃ الدخان میں جس مبارک رات کا ذکر ہے تو اس سے مراد جمہور اہلِ علم کے نزدیک شبِ قدر ہے، جہاں تک شبِ برأت کا تعلق ہے تو قرآن کریم میں اس رات سے متعلق کوئی تذکرہ موجود نہیں، لیکن اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ اس رات کی فضیلت ہی نہیں کیوں کہ شبِ برأت کی فضیلت احادیث سے ثابت ہے، اور امت کے جلیل القدر ائمہ کرام نے اس کو تسلیم کیا ہے۔ مزید تفصیل کے لیے معارف القرآن سورۃ الدخان ملاحظہ فرمائیں۔
📿 پندرہ شعبان کا روزہ:
15 شعبان کے روزے سے متعلق ذخیرۂ احادیث میں صرف ایک حدیث ایسی ملتی ہے جس سے روزہ رکھنا ثابت ہوتا ہے، اور وہ سنن ابن ماجہ کی حدیث ہے، لیکن یہ حدیث ضعیف ہے۔بعض اہلِ علم نے تو اس حدیث کو قبول فرماتے ہوئے اس دن روزہ رکھنے کو مستحب قرار دیا ہے، جبکہ دیگر اہلِ علم فرماتے ہیں کہ محض ایک ضعیف حدیث کی وجہ سے خصوصیت کے ساتھ 15 شعبان کے روزے کو سنت یا مستحب قرار نہیں دیا جاسکتا، البتہ اگر کوئی شخص اس دن روزہ رکھنا چاہے تو بہتر یہ ہے کہ ایامِ بِیض یعنی 13، 14، 15 شعبان کے تین روزے رکھے جائیں کیوں کہ ہر اسلامی مہینے کی ان تاریخوں کو روزے رکھنے کی بڑی فضیلت ہے، تو اس طرح ان کے ضمن میں پندرہ شعبان کا روزہ بھی آجاتا ہے، یا صرف پندرہ شعبان کا روزہ اس نیت سے رکھا جائے کہ ویسے بھی شعبان کے مہینے میں روزے رکھنا بڑی فضیلت کی بات ہے تو یہ پندرہ شعبان بھی انہی میں سے ایک دن ہے اور ایامِ بیض میں سے بھی ہے، تو یہ بھی درست ہے، البتہ اس دن کو کوئی خاص فضیلت دینا ثابت نہیں۔

No comments:
Post a Comment